غزل : مجھ کو خود پر غرور ہوتا ہے ۔۔ حنا عنبرین
جس کا دل غم سے چور ہوتا ہے
اسکے چہرے پہ نور ہوتا ہے
اس نے ملنا ضرور ہوتا یے
کب مرے دل سے دور ہوتا ہے
جب تمہارے قریب ہوتی ہوں
مجھ کو خود پر غرور ہوتا ہے
عشق آنکھوں میں اک سحر کا سماں
دھڑکنوں کا سرور ہوتا ہے
شاعری اور شعور کے مابین
کچھ نہ کچھ لاشعور ہوتا ہے
عشق اک بےکراں سمندر ہے
کب کسی سے عبور ہوتا ہے
کھول دیتا ہے بابِ سرِ نہاں
عشق کشف الصدور ہوتا ہے
اُچ …تو ہے اپنے …اُچ.. کی مستی میں
بلھے شاہ کا ..قصور.. ہوتا ہے
جن کے خوشے جھکے ہوئے ہوں حنا
ان درختوں پہ بور ہوتا ہے
*** حنا عنبرین
فیس بک کمینٹ
1 تبصرہ
بہت شکریہ ” گردوپیش "