Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ابراہیم رئیسی ایران کے صدر منتخب :ایمنسٹی انٹرنیشنل کا احتجاج ، عمران خان کی مبارک باد
اہم خبریں

قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ابراہیم رئیسی ایران کے صدر منتخب :ایمنسٹی انٹرنیشنل کا احتجاج ، عمران خان کی مبارک باد

ایڈیٹرجون 19, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ibrahim raeesi iran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہران : ایران میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں جج ابراہیم رئیسی نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کر لی ہے جس کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ابراہیم رئیسی پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔
ابراہیم رئیسی کے مقابلے میں تین اور امیدوار بھی ہیں، جنھیں وہ شکست دے کر برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات میں کئی امیدواروں کو حصہ لینے سے روکا بھی گیا ہے۔پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح سمیٹنے پر میں عزت مآب برادر ابراھیم رئیسی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
’دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی، علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کےحصول کے لیے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘
ابراہیم رئیسی ایران کے منصف اعلیٰ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت سخت گیر خیالات رکھتے ہیں۔ ابراہیم رئیسی پر امریکہ نے متعدد پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور ان پر ماضی میں سیاسی قیدیوں کی پھانسی دینے جیسے الزامات بھی عائد کیے جاتے ہیں۔
اگرچہ صدر کا داخلہ اور خارجہ پالیسی پر گہرا اثر و رسوخ ہوتا ہے مگر سپریم لیڈر یعنی رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کی ہر ریاستی معاملے پر بات حرف آخر ہوتی ہے۔
ابراہیم رئیسی 60 برس کے ہیں اور وہ اپنے کرئیر میں زیادہ وقت پراسیکوٹر کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ انھیں 2019 میں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ سنہ 2017 میں وہ صدر حسن روحانی سے بڑے مارجن سے ہار گئے تھے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے مارچ 2016 میں ایران کے سب سے امیر اور اہم ترین مذہبی ادارے امام رضا فاؤنڈیشن۔۔۔آستان قدس رضوی۔۔۔ کا انتظام سنبھال لیا۔ یہ ادارہ مشہد میں امام رضا کے مزار کی نگرانی کرتا ہے۔یہ عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ادارے کا بجٹ اربوں ڈالر کے برابر ہے اور یہ فاؤنڈیشن ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں اور تیل و گیس کمپنیوں اور کارخانوں میں آدھی اراضی کی مالک ہے۔
ایران میں متعدد لوگوں کے خیال میں اس منصب پر ان کی تقرری کا مطلب یہ ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای انھیں آئندہ انتخابات میں کامیاب کرانے کے بھی خواہشمند تھے۔ابراہیم رئیسی اپنے آپ کو بدعنوانی کے خاتمے اور معاشی مسائل کے حل کے لیے بہترین انتخاب کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ تاہم متعدد ایرانی اور انسانی حقوق کے علمبردار ان کے 1980 کی دہائی میں سیاسی قیدیوں کے بڑے پیمانے پر قتل میں کردار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔
ایران نے کبھی بڑے پیمانے پر قتل کو تسلیم نہیں کیا ہے اور ابراہیم رئیسی نے بھی کبھی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر کچھ نہیں کہا۔
ادھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی قتل، اذیت اور جبری گمشدگیوں جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
ابراہیم رئیسی کی ایرانی انتخابات میں کامیابی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں ان کے خلاف تحقیقات نہ ہونے اور صدارتی عہدے تک پہنچنے کی مذمت کی گئی ہے۔رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل آنیئس کلامار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی کے قتل، اذیت اور جبری گمشدگیوں کے جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود تحقیقات نہ ہونا اور صدارتی عہدے تک پہنچ جانا اس امر کی یاددہانی ہے کہ جرائم پر استثنیٰ ملنا ایران کا سب سے اہم پہلو ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2018 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ابراہیم رئیسی کے ’ڈیتھ کمیشن‘ کا رکن ہونے کے حوالے سے لکھا تھا جو جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔اس کمیشن کے تحت 1988 میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی مخالفین کو خفیہ طور پر تہران کے قریب واقع ایون اور گوہر دشت کی جیلوں میں موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔
تاہم متاثرین کی لاشیں آج تک لاپتہ ہیں جن کے بارے میں تمام تر معلومات کو ایرانی حکام نے منظم طریقے سے خفیہ رکھا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصف اعلیٰ کے طور پر ابراہیم رئیسی نے انسانی حقوق کے خلاف کریک ڈاؤن کے مقدمات کی سربراہی کی ہے جن کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں پرامن مخالفین، انسانی حقوق کے علمبردار اور اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ناقدین کے خیال میں مضبوط حریفوں کو نااہل قرار دے کر انتخابات میں ابراہیم رئیسی کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ تاہم ابراہیم رئیسی کے حامیوں کے خیال میں نو منتخب صدر ہی مغربی ممالک کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں اور معاشی مسائل سے ریلیف فراہم کر سکتے ہیں۔
منصف اعلیٰ کے منصب پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے بدعنوان افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی بھرپور حمایت کی تھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ابراہیم رئیسی انتخابات ایران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : منبر و محراب کی اوٹ میں رکھا جھوٹ!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : امریکی اڈوں کے لئے پاکستان کا انکار کتنا حقیقی ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس

اپریل 16, 2026

ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا

اپریل 16, 2026

مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی

اپریل 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.