Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’اب عمران خان ملزم نہیں، مجرم ہیں۔۔کمرہ عدالت میں کیا ہوا ؟
اہم خبریں

’اب عمران خان ملزم نہیں، مجرم ہیں۔۔کمرہ عدالت میں کیا ہوا ؟

ایڈیٹرفروری 3, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and bushra
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ عدت کے دوران نکاح کے مقدمے کے فیصلے سے قبل راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر موجود صحافی یہ اندازے لگا رہے تھے کہ اس مقدمے میں ان دونوں کو پانچ سال سے لے کر دس سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
یہ اندازہ انھوں نے اس مقدمے میں فریقین کی طرف سے دیے گئے دلائل اور پیش کیے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ جس تیزی کے ساتھ گذشتہ 10 دنوں کے دوران سول (دیوانی) نوعیت کے اس مقدمے کی عدالتی کارروائی کو چلایا گیا، اس کو دیکھ کر لگایا۔
سینیئر سِول جج قدرت اللہ نے اس مقدمے کا فیصلہ سنانے کا وقت سنیچر کو دن ایک بجے مقرر کیا تھا اور اس وقت کو دیکھتے ہوئے جیل کے حکام مخصوص صحافیوں اور دیگر چند افراد کو سماعت کی کوریج کے لیے اڈیالہ جیل کے اندر قائم عدالت میں لے گئے۔ ان صحافیوں میں رضوان قاضی بھی شامل تھے۔
انھوں نے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا کہ ان سمیت دیگر صحافیوں کو پونے ایک بجے کمرۂ عدالت میں لے جایا گیا اور ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد اسلام آباد کے سینیئر سول جج قدرت اللہ کمرۂ عدالت میں پہنچے اور ان کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھی وہاں لایا گیا۔رضوان قاضی کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کمرہِ عدالت میں داخل ہوئے تو پہلے عام لوگ بیٹھے ہوئے تھے جس پر عمران خان نے جیل سپرینٹینڈنٹ کی طرف دیکھ کر کہا کہ آج انھوں نے عدالت میں بیٹھنے والے لوگوں کی ’ترتیب کیوں بدلی ہے؟‘
کیونکہ اس سے پہلے سماعت کی کوریج کے لیے آنے والے صحافی وہاں بیٹھتے تھے۔
رضوان قاضی نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں کی طرف دیکھا اور ’امپائر کی انگلی (یعنی آؤٹ ہونے) کا اشارہ کیا۔‘رضوان قاضی کا کہنا تھا کہ عدالت کی طرف سے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کافی غصے میں تھے جبکہ اس سے پہلے عمران خان کو سائفر مقدمے میں سزا سنائی گئی تو وہ مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔
صحافی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ بشری بی بی نے تو اس فیصلے کے بعد کہا کہ ’یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے۔‘
کمرۂ عدالت میں موجود جیل کے ایک اہلکار کے مطابق فیصلہ سننے کے بعد عمران خان صحافیوں کے پاس گئے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عدت کیس (مجھے) ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔‘انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’مجھ پر 200 کیسز بنائے گئے جو کہ آج تک کسی سیاست دان کے خلاف نہیں ہوا۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ انھیں توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی گئی ’ویسا آج تک کسی دوسرے سیاست دان کے ساتھ نہیں ہوا۔‘
انھوں نے کہا کہ ‘نہ ڈیل کی، نہ کروں گا’ بلکہ اس سے بہتر ہے کہ ’میں جیل میں ہی پڑا رہوں اور مر جاؤں۔‘عمران حان نے الزام عائد کیا کہ انھیں امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ’ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جنھوں نے سازش کروائی اور مداخلت کی انھیں کچھ نہیں کہا گیا۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ’پہلی مرتبہ کسی ٹرسٹی کے خلاف ٹرائل ہونے جا رہا ہے۔‘
عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور ان کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنی لیکن سب کیسز ختم کر دیے گئے۔جیل حکام کے مطابق انھوں نے سابق وزیر اعظم کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں کہا کہ ’باہر سے غلام آگیا ہے اور وہ ان کی نوکری کرے گا جو اسے لے کر آئے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’شہباز شریف کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مضبوط کیس تھا لیکن وہ بھی ختم کردیا گیا۔‘صحافی رضوان قاضی کے مطابق عمران خان صحافیوں سے مزید گفتگو کرنا چا رہے تھے لیکن ’جیل کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور عمران خان کو زبردستی اپنے ساتھ چلنے کا کہا۔‘
انھوں نے کہا کہ جب وہاں پر موجود صحافیوں نے جیل کے عملے سے کہا کہ انھیں مزید گفتگو کرنے کی اجازت دی جائے تو جیل کے ایک اہلکار نے جواب دیا کہ اب ‘وہ (عمران خان) ملزم نہیں مجرم ہیں۔ وہ گفتگو نہیں کرسکتے۔‘جیل اہلکار کا کہنا تھا کہ ’مجرم کو صحافیوں کے ساتھ گفتگو کی اجازت نہیں ہوتی۔‘
رضوان قاضی کا کہنا تھا کہ جج کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے کے دس منٹ کے بعد جیل کے حکام نے صحافیوں کو کمرۂ عدالت سے باہر نکلنے کی اجازت دی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اڈیالہ جیل میں چار مقدمات زیر سماعت تھے جن میں سے سائفر، توشہ خانہ اور مبینہ عدت کے دوران نکاح کے مقدمات کا فیصلہ آچکا ہے جبکہ 190 ملین پاونڈ کا نیب کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بشریٰ بی بی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا معاملہ : آج ایک بجے فیصلہ
Next Article جب آئے گا عمران، کب آئے گا عمران: محمد حنیف کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

مارچ 7, 2025

عمران اور بشریٰ بی بی کو کھانا نہ دینے کا بیان مسترد، عظمیٰ بخاری نے ہفتے بھر کا مینیو بتادیا

مارچ 4, 2025

190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد

جنوری 29, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.