Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہید کا کالم : کیا وہ نمرود کی خدائی تھی ؟
کالم

کشور ناہید کا کالم : کیا وہ نمرود کی خدائی تھی ؟

ایڈیٹراپریل 14, 20228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran angry
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بے ننگ و نام ہے۔ 9اپریل کی جیسےجیسے رات بڑھتی گئی۔ غالبؔ نے اس قدرٹوک ٹوک کر یاد کرایا کہ پھر غالبؔ زبان پہ تھا۔ ’’یہ جانتا اگر تونہ گھر کو لٹاتا میں‘‘۔ کونسا گھر؟ وہی نہ جس کے بارے میں وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد کہا تھاکہ میں پرائم منسٹر ہائوس اور آفس استعمال نہیں کروں گا۔ یہاں میں ایک منفرد، بین الاقوامی یونیورسٹی بنائوں گا۔اس سلسلے میں دنیا بھر سے تعلیمی ماہرین بلائے گئے۔ خرچہ ہوا۔ کوئی بات نہیں کہ سامنے اتنے مسائل منہ کھولے کھڑے تھے کہ اکیلے انہیں حل کرنے کی سکت نہیں تھی۔ وہ خواب و خیال کی یونیورسٹی، بس نعروں کی نذر ہوگئی۔ وہ دفتر جس کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، وہیں سے رات گئے، واپسی بھی۔ آپ نے سارا د ن بہت میٹنگز کیں۔ اسپیکر کو باقاعدہ پٹی پڑھائی اور بہت اچھی پٹی پڑھائی کہ اس نے ووٹنگ کرانے کے حکم نامے کو درخور اعتنا نہ سمجھا مگر رات کے بارہ بجے جب عدالتیں کھل گئیں، چیف جسٹس آگئے تو مردِ آہن اسپیکر نے یہ کہہ کر عہدہ چھوڑا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے 25سال سے زیادہ کی دوستی ہے۔ اس کو میں نہیں چھوڑ سکتا۔ اس دوران صحافیوں نے جرأت کرکے سوال کیا تو اپنی اصلیت پر اتر کر مغلظات پر اتر آئے اور پھر ووٹ ووٹ کے شور کے بیچ اپنی کرسی چھوڑی۔
اب اسمبلی کا ماحول ایک دم گرم ہوگیا۔ پورا پاکستان جاگ رہا تھا۔ دنیا بھر کا میڈیا رپورٹ کر رہا تھے کہ ایک چھناکے کی آواز آئی۔ پرائم منسٹر ہائوس چھوڑ کر جانے والے نے مجھے بہت کچھ یادکرا دیا۔ ایسے منظر تو گزشتہ 70برس میں بار بار دیکھے تھے۔ مگر سلامت رہیں وہ 174 اراکین، جو عمر میں مجھ جیسے تھے۔ استقامت کے ساتھ 12گھنٹے بیٹھے رہے۔ نماز ادا کرتے، روزہ کھولتے اور بار بار یک زبان کھڑے ہو کر ووٹنگ ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے۔ تاریخ میں اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے ساتھ ان ممبران کی استقامت وعزم کی داستان سنہری حرفوں میں لکھی جائے گی۔ پاکستان میں ہر سربراہ اور حکومت کے جانے کے بعد، ایک طرف مٹھائیاں بٹتی ہیں اور دوسری طرف نعرہ بازی ہوتی ہے۔ یہ قوم اتنی جذباتی ہے کہ حکمرانوں کے ہٹنے اور مارشل لا لگنے پر بھی مٹھائی بانٹ کر شرمندہ ہوتی ہے اور پھر اس کا بھگتان بھی اٹھا تی ہے۔ مشرف کا زمانہ بھی دس بارہ برس چلا۔ قوم کو اب بھی عقل نہیں آئی اور سب مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو دیکھنے لگے، انگریزی اور ماں کی بچپن کی ہدایتیں ہم آمیز ہوئیں۔ نوجوان خون نے بزرگوں کی باتوں کو دھیان سے سنا۔ ماں کے بعد، آصفہ کواپنا ہم دم بنایا اور سیاست کی سیڑھیاں چڑھتا ہوا کہنے لگا کہ ہمارا دوسری پارٹیوں سے اختلاف ہےمگر ایک نکتے پر متفق ہوکر 10اپریل کو سیاست میں نیا رنگ بھرنے کے لیے، آصفہ کے ساتھ گھر جاکر وہ دونوں آخری بال سے کھیلتے رہے۔ اور عمران خان اپنا منہ ہاتھ میں لیے، بنی گالہ کے گھر میں دیواروں سے نہیں، ٹوئٹر کے واسطے سے دنیا بھر کو اپنا نقطہ نظر سناتے رہے۔
اب انہیں ریاست ِ مدینہ یاد نہیں آئی۔ پیرنی کاصدمہ اور دھچکا تو پہلے ہی زخموں کی طرح دل میں سنبھالا ہوا تھا۔ یہ وہ کرکٹر تھے جو میچ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرتے تھے۔ جن کے اندر کینہ اتنا زیادہ تھا کہ ہر روز اور ہر لمحے چوروں، ڈاکوئوں اور لٹیروں کی بات سعودی عرب ہو کہ اقوام متحدہ کا فورم، ہرجگہ ٹیپ کا مصرعہ یہی ہوتا تھا۔ گرچہ ان کا موقف ٹھیک تھا۔ مگر نیب کے نام پر بیٹھے افسران بھی جانتے تھے کہ ہر جانے والے کے بعد، ایسے ہی لفافے کھلتے ہیں۔ وہ اگران کا ساتھ دیتے تو کیا ہمارے دفتری بابوئوں کے ہاتھوں پھنس نہ جاتے۔ مگر دونوں طرف چالاکیاں ہوتی رہیں۔ نئے سے نیا افلاطون روز شام کو الف لیلیٰ سناتا رہا۔ کچھ برسوں بعد، اپنا پیٹ سنبھالتا اورگھر چلا جاتا۔ علاوہ ازیں ہر وزیر، اپنے اپنے محکمے میں مرضی کی بھرتیاں کرتا رہا۔ ماحولیات کی وزیر اپنے بال سلیقے سے آگے کرکے دوپٹہ اوڑھتی رہی۔ گلیشیئر پگھلتے رہے۔ دنیا بھر میں گرمی بڑھتی رہی اور ہمارے سربراہ بار بار کہتے رہے ’’گھبرانا نہیں‘‘۔
حکمران امریکہ کا نام لے لے کر قوم کو ڈرا کر، روس کا ریڈ اسکوائر دیکھنے کے بعد، اعلامیہ کے بغیر ہی وطن واپس لوٹ کر جدید بھٹو بننے کی کوشش میں، نئے جال میں کسی کو نہ پھنسا سکے۔ بنی گالہ کا گھر جو جمائما بی بی کے پیسوں سے بنا تھا، اس گھر کو مصرکے بادشاہ فاروق اورشہنشاہ ایران کی طرح، خواب گاہ کی جانب لوٹ گئے۔ اب شہرزاد کی طرح ہر رات نئی کہانی سنائیں گے۔ اس میں یہ شامل نہیں ہوگا کہ فی الوقت ملک میں غربت کتنی بڑھی ہے۔ ڈالر کیسے سر پر ناچ رہا ہے اور اسٹیٹ بینک نے کیا سوچ کے انٹرسٹ ریٹ بڑھایا ہے؟ اب داستان کا نیا باب شروع ہوتا ہے۔ شہباز شریف کو جو لوگ جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ یہ بہت محنتی، بہت غصے والے اور پاکستان میں جو لوگ Doersہیں، ان میں نمایاں شخصیت ہیں۔ انہیں کرتب دکھانے بہت اچھے آتے ہیں۔ مثلاً پنجاب میں دوروپے کی روٹی، کچھ عرصہ خوب چلی۔ کمپیوٹر نوجوانوں میں خوب تقسیم کئےگئے۔ ڈیفنس سے لے کر ٹھوکر نیاز بیگ تک بہت اچھی سڑکیں بنیں۔ اس کے باوجود نہ اسکولوں اور نہ پڑھنے والے بچوں کی تعداد بڑھی۔ لوکل باڈیز کو جیسے مشرف کے دور میں اہمیت دی گئی تھی اس کو بھی پس ِ پشت ڈال دیا گیا۔ وہ ماضی تھا اور اب حال بتاتا ہے کہ ٹی سی ایس والوں نے بھی موبائل پر دستخط لینے اور کاغذ کے بغیر طریقوں کو فروغ دینا شروع کیا ہے۔ پھر ہمارے دفتروں کی فائلوں اور کلرکوں کی لمبی لام ڈوری سے نجات کیسے حاصل ہوگی۔ عمران خان بھی جاتے ہوئے ایک فائل ہاتھ میں لیے ہوئے تھے۔
ہر چند یہ حکمرانی صرف چھ ماہ کے لیے ہے۔ اس دوران نیا بجٹ، دنیا بھر سے تعلقات استوار کیسے ہوں گے؟ کب تک ہم اپنے ہر بارڈر کو افغانستان سامان لے جانے اور پاکستان اور ہندوستان کےدرمیان لڑائی لڑائی کھیلتے رہیں گے؟ ہمارے کسی بھی ہمسائےسے اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ ہم دالیں تک غیر ممالک سے مہنگے داموں خریدتے رہے ہیں۔ ابھی جون میں نیا بجٹ کس برتے پر بنے گا کہ بجلی والے تو کہہ رہے ہیں کہ بجلی کے ریٹ 27روپےبڑھائے جائیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپریم کورٹ عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلی نقوی کا کالم :” وہ “والی پیپلز پارٹی اور ”یہ “والی پیپلز پارٹی
Next Article امجد اسلام امجد کاکالم : انگلش گرامر کی بنیاد پر اردو لیکچرار کا انتخاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.