Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمران عثمانی»ورلڈ کپ ونر کی شرٹ کتنے میں فروخت،عامر اور وہاب پر وقار یونس کی تنقید ،5واں کرکٹر انگلینڈ منتقل،ایک ہی دن 2کرکٹرزکی موت ۔۔ عمران عثمانی کا کرکٹ نامہ
عمران عثمانی

ورلڈ کپ ونر کی شرٹ کتنے میں فروخت،عامر اور وہاب پر وقار یونس کی تنقید ،5واں کرکٹر انگلینڈ منتقل،ایک ہی دن 2کرکٹرزکی موت ۔۔ عمران عثمانی کا کرکٹ نامہ

ایڈیٹراپریل 7, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
waqar younas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے پیسرز محمد عامر اور وہاب ریاض پر کڑی تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ دونوں نے عین آخری لمحات میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر ہمیں گہرے کنویں میں دھکیل دیا،گزشتہ سال کے اختتام پر دورہ آسٹریلیا کیلئے ہمارے پاس ینگ بائولرز لینے کے سوا کوئی آپشن نہ تھا،27 سالہ پیسر محمد عامر اور 34 سالہ پیسر وہاب ریاض نے اوپر تلے جولائی و ستمبر 2019میں طویل فارمیٹ سے جدائی اختیار کرلی تھی،وقار یونس پی سی بی کے زیر ہتمام ویڈیو کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔بھارت نے اگر وہاں سیریز جیتی تھی تو ڈیوڈ وارنر اور سٹیون اسمتھ اس وقت ڈراپ تھے،وقار نے اور بھی خاصی دلچسپ باتیں کیں۔
**سٹیو اوکیف کی کرکٹ آسٹریلیا کو بڑی نصیحت**
فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آسٹریلوی اسپنر سٹیو اوکیف نے اپنے ہی ملکی سسٹم کی کمزوری کا پردہ چاک کردیا،ساتھ ہی کرکٹ آسٹریلیا کو ایک بڑی نصیحت بھی کردی،نیو سائوتھ ویلز کیلئے کھیلنے والے لیفٹ آرم اسپنر کہتے ہیں کہ ملک میں اسپنر کو شائن کرنے کے مواقع کم ہیں اس میں بورڈ کی حکمت عملی،کرکٹ اسٹرکچر اور موجودہ پچز کا کردار درست نہیں،آسٹریلیا اگر چاہتا ہے کہ ایشیا سمیت دنیا کے 5ممالک میں اسپنرز کے حوالے سے اپنی کمزوریوں پر قابو پائے تو وہ اسپنرز کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرے۔25کے قریب کی اوسط سے 301فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے اسپنر نے ساتھ ہی اپنی آئوٹ فیلڈ سرگرمیوں پر اظہار افسوس کیا۔35سالہ اسپنر 2مرتبہ مختلف واقعات میں کرکٹ آسٹریلیا سے بھاری جرمانے اور معطلی کی سزا پاچکے ہیں۔نیو سائوتھ ویلز نے انکی جگہ ایک اور ابھرتے ہوئے اسپنر ایڈم زمپا کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
**ایک ہی دن دوسرے ٹیسٹ کرکٹر کی دنیا سے رخصتی**
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ سے بھی ایک سابق کرکٹر کےدنیا سے رخصت ہونے کی خبر نے عالمی کرکٹ کو افسردہ رکھا،گلیمورگن اور انگلینڈ کے سابق آل رائونڈر پیٹر والکر 84 برس کی عمر میں چل بسے،انکے 697کیچزمیں سے کلب کیلئے 656کیچز کا اریکارڈ اب بھی قائم ہے،انہوں نے 1956میں ڈیبیو کیا جبکہ 11کرکٹ سیزن میں 1000سے زائد رنزبنائے،469فرسٹ کلاس میچوں میں 17650رنزاور 900سے زائد وکٹیں بلاشبہ عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن بدقسمتی انکی یہ بھی رہی کہ وہ انگلینڈ کے لئے3ٹیسٹ میں 128رنزکرسکے اور اوپر سے وکٹ بھی کوئی نہ ملی۔6اپریل کوہی نیوزی لینڈ میں سابق کرکٹرجاک ایڈورڈکا انتقال ہوا ہے ۔
**انگلش آف اسپنر کے دماغ کی خرابی**
انگلینڈ کے آف اسپنر ڈوم بیس کے دماغ کی خرابی خبر نئی بات رہی،اوپر سے اس کا انکشاف بھی انہوں نے خود کیا۔سمر سیٹ کائونٹی کے آف اسپنر کہتے ہیں کہ گزشتہ سال انگلینڈ اے اور سینئر ٹیموں کے ساتھ رہنے کے باوجود مواقع نہ ملنے پر بہت زیادہ دبائو میں آیا جس کے بعد میرا دماغ بھی خراب ہوگیا،داکٹر سے رجوع کرنا پڑا،گزشتہ سال لارڈز میں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کرنے والے بیس درمیان میں ڈراپ ہوئے ،اس کے بعد اے کرکٹ میں بھی حالات درست نہ گئے ،اس سال کے شروع میں مجھے جنوبی افریقا کے خلاف واپسی کا موقع ملاتو صورتحال میں بہتری آئی۔بیس اب تک انگلینڈ کے لئے 4ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔
**ورلڈ کپ ونر جوس بٹلر کی شرٹ کتنے میں فروخت**
ورلڈ کپ ونز انگلش وکٹ کیپر جوس بٹلر نے اپنے ساتھی کرکٹرزکو درخواست کی ہے کہ ملکی کرکٹ کو گراس روٹ لیول پر مدد کیلئے وہ مدد کریں،گزشتہ ہفتہ اپنی ورلڈ کپ شرٹ کو نیلامی پر لگانے والے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرجوس بٹلر کی شرٹ کی نیلامی 67000پائونڈز میں ہوگئی ہے ،نیلامی کا وقت گزشتہ رات 7بجکر 30منٹ تک تھا،ورلڈ کپ ونر کہتے ہیں کہ کرکٹرز نے اگرچہ اپنی تنخواہ سے 5لاکھ پائونڈز کی مدد کا اعلان کیا ہے لیکن یہ سینٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز کی جانب سے زیادہ نہیں ہے۔بٹلر نے بھی آنے والے سیزن میں خالی میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کی ہے،حالیہ عرصے میں وہ چوتھی بڑی شخصیت ہیں جو خالی میدان میں کرکٹ کھیلنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
**جنوبی افریقا سے ایک سال کے اندر 5واں کرکٹر انگلینڈ منتقل**
کرکٹ جنوبی افریقا میں کچھ ایسا ضرور ہے کہ کھلاڑی ایک کے بعد ایک انگلینڈ کا رخ کر رہے ہیں اور کولپاک ڈیل کے تحت اپنے ملک کے لئے کھیلنے کے اہل نہیں رہتے۔اسی گزرے سیزن میں پروٹیز کیلئے ڈیبیو کرنے والے ڈین پیٹرسن نے تو بہت جلدی کی ،انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں 2ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پیسر نے انگلش کائونٹی ناٹنگھم شائر کے لئے انہوں نے معاہدہ کرلیا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے ان کا سفر وضروری دستاویزات تاخیر کا شکار ہیں لیکن انکے معاملات فائنل ہیں،اس سیزن میں وہ 5ویں پروٹیز کرکٹر ہیں جنہوں نے کولپاک ڈیل کی،اسکے تحت کرکٹر اپنے آبائی وطن کی نمائندگی کا حق کھودیتا ہے۔پیٹرسن سے قبل ہاشم آملہ اور ویرون فلینڈرریٹائرمنٹ کے ساتھ یہ ڈیل کرگئے تاہم وہ فرسٹ کلاس کرکٹ انگلینڈ میںسرے کے لئے کھیلیں گے۔فرحان بہاردین ڈرہم کی جانب سے ایکشن میں ہونگے۔
**انگلش کرکٹ سیزن کورونا کے باوجود کیسے ہوگا**
انگلینڈ کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ بحالی کے لئے 5 آپشن پر کام کر رہا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے اگر حالت زیادہ بہتر نہ بھی ہوئے تو 2سے 3آپشنز کو قابل عمل بنانے کے لئے کام جاری ہے ،اس میں سب سے قبل دستیاب وقت کا تعین ہوگا،اسکے حساب سے ممکنہ ایونٹس کا فیصلہ ہوگا ،ایونٹس میں سر فہرست انٹر نیشنل سیریز اور ٹی 20 بلاسٹ ہیں،حالات تھوڑے سے بھی بہتر ہوئے تو100بالز ایونٹ ہوگا جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو آخری درجہ پر دیکھاجائے گا،خالی میدان بھی کرکٹ بحالی کیلئے مضبوط آپشن ہے(یہاں مستقل پڑھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ اس پلان کا مکمل ذکر اس سے قبل تفصیل کے ساتھ ایک تجزیہ میں کیا جاچکاہے)۔
**کیون پیٹرسن اپنے ہی کوچ کے مخالف نکلے**
انگلینڈ کے سابق کپتان سر اینڈریو سٹائرس کے اس اعتراف کہ انہوں نے 2014میں کیون پیٹرسن کا کیریئر ٹیکسٹ میسج پر لپیٹ دیا تھا،کے رد عمل میں انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یہ بات محسوس کرلی تھی اور اس وقت کے کوچ اینڈی فلاور کے حوالے سے مجھے اطمینان نہیں تھا ،یہی وجہ ہے کہ میں نے اینڈی فلاور کی سپورٹ بھی نہیں کی اور انہیں پسند بھی نہ کیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ کورونا وائرس وقار یونس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔تحریک انصاف کے بیانیہ سازوں کو سلام
Next Article جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے ۔۔ آصف علی فرخ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.