Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کا کالم:تحریک انصاف: ڈرامائی اُڑان، مضحکہ خیز انجام
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:تحریک انصاف: ڈرامائی اُڑان، مضحکہ خیز انجام

ایڈیٹردسمبر 26, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
flag pti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حزب اختلاف وہ کام نہ کر پائی جو تحریک انصاف نے بذات خود انجام دے ڈالا۔ خیبر پختون خوا کی مقامی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مہنگائی اور بد انتظامی سے تنگ آئے عوام نے ایسا پٹخا دیا کہ پی ٹی آئی کی اُس کے قلعے میں ہی کمر توڑ کر رکھ دی۔
پارٹی ایسے اندرونی خلفشار کا شکار ہوئی کہ عمران خان کی کرشمہ سازی بھی اُسے سنبھال نہ پائی اور ایسے وقت میں جب دوسرے مرحلے کے مقامی انتخابات کا معرکہ درپیش ہو اور پارٹی شکست کے سخت صدمے سے دوچار ہو، اناڑی پن کا اِس سے بڑا مظاہرہ کیا ہو سکتا ہے کہ کپتان نے ساری پارٹی ہی کو معطل کر دیا۔
یہ تنظیمی انہدام پارٹی کے تابوت میں شاید آخری کیل ثابت ہو۔ کوئی کمانڈر بیچ جنگ میں کبھی اپنی فوجوں کو منتشر کرنے کا آرڈر دیتا ہے ؟ یہ کمال ہمارے خان صاحب ہی کا ہے، اب بغیر پارٹی کے وہ تن تنہا اگلے مرحلے کے مقامی انتخابات میں دیوار پر لکھی شکست کا سہرہ اپنے سر پر سجانے کو تیار ہیں جو کہ پہلے مرحلے سے بھی زیادہ اور ممکنہ طور پر دندان شکن ہو گی۔
اس سب کا پنجاب کے مقامی انتخابات میں جو دھماکہ خیز اثر پڑنے جا رہا ہے اُس کی خبر شاید تحریک انصاف کو لانے والے ’’ فرشتوں ‘‘ کو بھی نہیں۔
اِس دور کے سب سے محتاط جوتشی عزیزی سہیل وڑائچ نے اپنی روایتی احتیاط کیساتھ عمران خان کی شکست کو 1990ء میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شکست سے مماثل قرار دیا ہے، لیکن محترمہ بینظیر بھٹو تو 1993ء اور پیپلز پارٹی 2008ء کے انتخابات میں اقتدار میں واپس آ گئی تھی اور اب پنجاب میں تحریک انصاف کے انہدام کی امیدمیں واپسی کیلئے پَر تول رہی ہے۔
محترم عمران خان صاحب کی جماعت مجھے اس طرح منتشر ہوتی دکھائی پڑتی ہے جس طرح کسی تباہ شدہ جہاز کا ملبہ اور شاید اگلا انتخاب اس کا آخری انتخاب ہو، جس سے قبل اس پارٹی کے جہاز پر چڑھائے گئے ابن الوقتوں کے انخلاکا ایسا منظر دکھائی پڑے گا جیسے ہمیں کابل کے ایئر پورٹ پر نظر آیا تھا۔ ’’تبدیلی آئی نہیں ‘‘ واقعی آ چکی ہے۔ بس تجہیز و تدفین کے مناظر ترتیب پانے کو تیار ہیں۔ اب تک اپوزیشن کی کوئی پیش گوئی سچ ثابت نہیں بھی ہوئی ہے تو یہ ضرور درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے کہ تحریک انصاف اپنے ہی بوجھ تلے اور خود خان صاحب کی قلا بازیوں کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچے گی۔ اور میرا مشورہ ہے کہ وہ ’’ تبدیلی ‘‘ کے اِس ہائبرڈ انتظام اور اس کے منتظمین کی جعل سازیوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنے دے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا یہ کہنا کہ ’’جلد کچھ بڑا ہونیوالا ہے اور جو ہو گا دھماکہ ہو گا۔ ‘‘ لیکن ڈر یہ ہے کہ کوئی ’’بڑا دھماکہ ‘‘، ’’مغوی منتقلی ‘‘کو ہی نہ پٹری سے اتار دے۔
عظیم چینی حربی فلاسفر سن زو نے انتباہ کیا تھا کہ خود کے ساتھ ساتھ حریف کی ممکنہ حکمت اور طرزِ عمل کا ادراک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ’’ متبادل کی تلاش ‘‘ کی افواہوں میں ڈاکٹر آصف علی زرداری کی فارمولوں کی تلاش کو یاوہ گوئی قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نہ ہی ایاز صادق کا یہ انکشاف کہ ’’ غیر سیاسی لوگ میاں نواز شریف سے مل رہے ہیں اور وہ جلد واپس آئیں گے۔‘‘کوئی طفلانہ خواہش نہیں اور خود عمران خان کا یہ گھبرایاہوا بیان کہ ’’نواز شریف کی نا اہلی ختم کرانے کے راستے نکالے جا رہے ہیں ‘‘ محض ہوائی نہیں ہے۔
اقامہ پہ تاحیات نااہلی کا مسئلہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عدالت عظمیٰ میں لے کر جا رہی ہے۔ تا حیات نا اہلی کی نا انصافی پہ انصاف ہونا کوئی انہونی نہیں ہو گی۔ عدالت عظمیٰ آخرکب تک اس کا بوجھ اپنے سر پر اٹھائے رکھے گی؟
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے جس مقدمہ میں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دی گئی تھی، اس میں 40سے زیادہ صفحات پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللّٰہ کے ضمانت کے فیصلے پر جس طرف چیف جسٹس ثاقب نثار تلملائے تھے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس مقدمہ میں احتساب کے فیصلے کے پلے کچھ نہیں جس کا بوجھ عدالت عالیہ اپنے سر لے۔ ویسے بھی غیبی امداد کی فیضیابیاں اپنا فیض گنوا بیٹھیں۔ لیکن یہ جو ہمارے ٹیلی وژن پہ رونق افروز سرٹیفائیڈ ’’دفاعی تجزیہ نگاروں ‘‘کی فوج ظفر موج ہے وہ ’’دو کرپٹ خاندانوں ‘‘ کی سیاست پہ اپنے ہزیانی بیانیہ کو جس شد و مد سے بیان کر رہی ہے، اس سے ظاہر ہے کہ ہر سیاسی انجینئرنگ یا مارشل مداخلت کی بار بار ناکامی کے باوجود پھر سے بے مغز جادوئی نسخوں پہ کام جاری ہے۔ بھلا آصف زرداری صاحب کے فارمولوں کی انہیں کیا ضرورت؟
اب سیاسی گیند میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کیساتھ ساتھ آصف زرداری کے کورٹس میں ہے اور ایمپائر کے پاس اپنے پٹے ہوئے نسخے پہ اصرار سے مریض (عمران حکومت ) کی حالت آئے روز بگڑتی جائے گی۔ ظاہر ہے کہ اپوزیشن بھی حکومت کو قبل از وقت گھر بھیجنے پہ بے قرار ہوئی جاتی ہے اور اپنے 23مارچ کے الٹی میٹم سے پہلے کسی پارلیمانی سازش کو گھڑنے میں مصروف ہے لیکن جمہوری منتقلی کیساتھ ساتھ اصولی منتقلی اقتدار کے تقاضے بھی بڑے ہیں۔
کیوں نہ عمران خان کو تحریک انصاف کی قبر کھودنے کا پورا پورا وقت دیا جائے اور سرپرستوں کی بیچارگی اور دیوالیہ پن کے پھل کو پکنے دیا جائے۔
اپوزیشن نے اگر کسی فوری تبدیلی کیلئے مقتدرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو عمران خان سے بھی زیادہ مصیبت میں پھنس جائے گی۔ اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے حالات خاصے تیار ہیں لیکن اپوزیشن قلیل عبوری عرصے پہ بھی راضی ہو گئی تو اُسی منجدھار میں پھنس جائے گی جس میں تحریک انصاف پھنسی ہوئی ہے یہ پرانی تنخواہ پہ ہی کام کرنے کا نسخہ ہے۔ لیکن اگر حقیقی سیاسی و آئینی و اداراتی تبدیلی چاہئے تو اپوزیشن ایک پائیدارمتبادل معاشی، آئینی و سیاسی پروگرام کیساتھ وسیع تر عوام الناس کو ایک نئے عوامی جمہوری ایجنڈے پہ متحرک کرے اور ان کے بڑے پیمانے پہ متحرک و منظم ہونے کا انتظار کرے۔
فلور کراسنگ سے اندر سے تبدیلی کی راہ موقع پرستانہ ہی نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے پہلے اعلان نامے اور میثاقِ جمہوریت سے غداری ہوگی۔ سول ملٹری تعلقات کی آئینی کایا پلٹ کیلئے ایک منظم عوامی جمہوری وفاقی تحریک چاہئے جو غیر آئینی آہنی شکنجوں کو توڑ دے اور ملک کو آئینی شاہراہ پہ لے آئے۔
پھر ایک سیاسی اسقاط کی تیاریاں ہیں، جمہوریت پسندوں اور آئین پسندوں کو ہوشیار رہنا چاہئے اور اس کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ ورنہ جمہوری خوابوں کا انجام تو ہم پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ہم اتنے بھی برے نہیں ہیں !
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:آئندہ کے لئے معذرت!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.