Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:آئندہ کے لئے معذرت!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:آئندہ کے لئے معذرت!

ایڈیٹردسمبر 26, 202115 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو روز پیشتر میرا ایک کالم شائع ہوا جس میں ، میں نے شیخیاں ماری تھیں کہ میں اعلیٰ درجے کے نہایت قیمتی برینڈڈ سوٹ خود ہی نہیں پہنتا بلکہ دوستوں کو بھی گفٹ کرتا رہتا ہوں۔میں نے اس کالم میں یہ بھی لکھا تھا کہ چند روز تک میں د بئی جا رہا ہوں، اگرچہ وہاں مقیم میرے دوست ماشااللہ بہت خوشحال ہیں اور اعلیٰ درجے کے ملبوسات پہنتے ہیں،مگر تحفہ تو تحفہ ہی ہوتا ہے چنانچہ میں ان کے لئے بھی یہاں سے برینڈڈسوٹ لے کر جا رہا ہوں اگرچہ کالم کے آخر میں ،میں نے بعض قارئین کی ’’سہولت‘‘ کے لئے یہ واضح کر دیا تھا کہ میں لنڈا بازار کے برینڈڈ ڈریسز کی بات کر رہا تھا مگر کچھ قارئین یہ سمجھ بیٹھے کہ میں واقعی نہ صرف یہ کہ نہایت قیمتی سوٹ پہنتا ہوں بلکہ دوستوں کو بھی گفٹ کرتا ہوں!
اس کالم کی اشاعت کے بعد ایک صاحب کا فون آیا کہ آپ کو یاد ہے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی ایک تقریب میں آپ سے ملاقات ہوئی تھی اور آپ بہت محبت سے مجھے ملے تھے میں نے آپ کےساتھ سیلفی بھی بنائی تھی ۔حرام ہے اگر ان صاحب کی بتائی ہوئی ایک بات بھی مجھے یاد ہو مگر میں مروتاًان کی ہر بات کی تصدیق کرتا رہا اس پر ان صاحب نے کہا ’’یہ میرے لئے کتنے اعزاز کی بات ہے کہ میرا شمار بھی آپ کے دوستوں میں ہوتا ہے میں نے کہا کیوں نہیں اس پر ان کی باچھیں کھل گئیں جس کا اندازہ مجھے ان کے اس جملے سے ہوا کہ اب جب آپ اپنے دوستوں کے لئے قیمتی سوٹ خریدنے جائیں تو اپنے اس دوست کو نہ بھولیں ۔خدا کا شکر ہے کہ موصوف کو میرا قہقہہ سنائی نہیں دیا کیونکہ یہ قہقہہ میں نے اپنے دل میں لگایا تھا۔
میرے ساتھ اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا بہت روز پیشتر میں نے ایک کالم لکھا جو ایک ’’روحانی‘‘ شخصیت کے حوالے سے تھا اور میں نے اس میں لکھا تھا کہ میں ایک عرصے سے کسی مرشد کی تلاش میں تھا اور مجھے علم نہیں تھا کہ میں تو انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں مگر ان میں مرشد ی والی کوئی بات نظر نہیں آئی تھی کیونکہ ان کی داڑھی نہیں تھی وہ مجھے کبھی جبہ و دستار میں نظر نہیں آئے تھے میں نے ان کے ہاتھ میں کبھی تسبیح نہیں دیکھی تھی نہ انہوں نے مجھے کوئی وظیفہ بتایا تھا یہ صاحب ایک حرام خور محکمے میں اعلیٰ افسر تھے جس میں دس بارہ لاکھ روزانہ کی دہاڑی مسئلہ ہی کوئی نہیں تھی، اس کے باوجود وہ سرکاری کار صرف دفتر آنے جانے کے لئے استعمال کرتے اپنے ذاتی کاموں کے لئے انہوں نے بینک سے قرضہ لیکر ایک آٹھ سو سی سی کار خریدی ہوئی تھی ان کا مکان بھی ذاتی نہیں تھا کہتے تھے کہ ریٹائرمنٹ پر جو پیسے ملیں گے ان سے وہ مکان تعمیر کرلیں گے ایک پانچ مرلے کا پلاٹ انہوں نے خرید کر رکھا ہوا ہے ان سے طویل عرصے کی رفاقت کے دوران میں نے انہیں کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا ان کے کسی رویے میں مجھے نخوت اور غرور نظر نہیں آیا چنانچہ جس مرشد کی میں تلاش میں تھا وہ میں نے ان صاحب کی شکل میں پالیا ہے۔ میں نے جب سے ان کے ہاتھ پر زبردستی بیعت کی ، زبردستی اس لئے کہ وہ کہتے تھے میں گنہگار آدمی ہوں میرے ساتھ یہ مذاق نہ کرو چنانچہ میرے اصرار کے باوجود جب انہوں نے بیعت کے لئے اپنے ہاتھ میرے ہاتھ میں نہ دیئے اور میں نے دل میں انہیں اپنا مرشد تسلیم کر لیا تو اس وقت سے آج تک میری تمام پریشانیاں ختم ہوگئی ہیں اور مرشد کی دعا سے میں اس وقت نہایت خوش وخرم زندگی گزار رہا ہوں۔
اب ظاہر ہے کہ اس کالم میں ،میں یہ بتانا چاہتا تھا کہ جن پیروں، فقیروں کے حلیے دیکھ کرتم ان کے ہاتھ چومتے رہتے ہو اور ان کے اعمال پر نظر نہیں ڈالتے تو اصلی اتباع کے قابل وہ شخص ہوتا ہے جس کا باطن نیک ہو مگر یار دوستوں نے اس ساری حکایت میں سے بھی اپنے لئے اس قسم کا مرشد دریافت کر لیا جس طرح کے مرشد ہر شہر میں وافر تعداد میں ملتے ہیں چنانچہ میرے پاس خطوط کے ڈھیر لگ گئے جس میں کہا گیا تھا کہ میرا محبوب مجھے منہ نہیں لگاتا ان سے میرے لئے کوئی ایسا تعویز لے دیں جس سے محبوب قدموں میں آن گرے، میری ساس نے میرے شوہر پر تعویز کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہر وقت گھر میں لڑائی رہتی ہے پلیز مرشد سے میری ساس کے تعویز کا توڑ ارسال کروا دیں وغیرہ وغیرہ۔آج اس کالم کو کئی برس گزر چکے ہیں مگر پھر بھی سال میں دو چار ایسے خطوط آج بھی موصول ہوتے رہتے ہیں۔
تاہم ایک صورتحال کو خود میں نے بھی انجوائے کیا تھا اور وہ ایسے کہ میں نے ’’اپنی وفات پر ایک تعزیتی کالم ‘‘ کے عنوان سے ایک کالم لکھا جس میں ’’مرحوم‘‘ کی شخصیت میں پائے جانے والے تضادات کا ذکر تھا اس روز دس بارہ دفعہ میرے گھر کی گھنٹی بجی اور لوگ ابا جی سے تعزیت کے لئے آتے رہے کہ بہت دکھ ہوا ابھی تو کل انہیں دیکھا تھا اس شام جب میں گھر پہنچا تو ابا جی سخت غصے میں تھے، میں نے کہا ابا جی یہ تو ایک فکاہی قسم کا کالم تھا جس پر ابا جی بولے ’’ہو گا فکاہیہ مگر خبردار اگر آئندہ تم نے ایسی خرافات لکھی‘‘۔
بائی دی وے یہ وہی کالم تھا جس کی اشاعت پر مجھے قدرت اللہ شہاب کا یہ دو سطری خط ملا تھا ’’آج آپ کا کالم ’’آہ عطاء الحق قاسمی‘‘ پڑھا اور دل سے بے اختیار واہ عطاءالحق قاسمی نکلا‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:تحریک انصاف: ڈرامائی اُڑان، مضحکہ خیز انجام
Next Article آمنہ مفتی کا کالم: میرا لیڈر کیسا ہو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.