اسلام آباد :ارشد شریف کے قتل کے بعد مختلف صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے پاکستان چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اور سینیئر کالم نگار اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی اپنے اہل خانہ سمیت ناروے منتقل ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ روز عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے تھے اور ان کے جانے کی خبر معروف اینکر مبشر لقمان کی جانب سے دی گئی تھی اور اب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں کہاجارہا ہےکہ معروف اینکر کالم نگار اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی بھی پاکستان سے چلے گئے ہیں ۔
ارشاد بھٹی نے بھی پاکستان چھوڑنے کی خبر ٹوئیٹر کے ذریعے دی ہے اور کہا ہے کہ میںبچوں سمیت ناروے منتقل ہو گیا ہوں ۔ خدا پاکستانی صحافیوں کو اپنی امان میں رکھے ۔ میرا وطن پاکستان ہے اس سے محبت کوئی ختم نہیں کر سکتا سب کو کٹھن وقت اپنے وطن کو چھوڑنا ہوتا ہے۔
فیس بک کمینٹ

