Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»موت نے کامران کو ہرا دیا ۔۔ کامران جو سب کا حبیب تھا ۔۔ رضی الدین رضی کا تعزیت نامہ
رضی الدین رضی

موت نے کامران کو ہرا دیا ۔۔ کامران جو سب کا حبیب تھا ۔۔ رضی الدین رضی کا تعزیت نامہ

ایڈیٹرجنوری 2, 202620 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kamran habib
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نئے سال کا آغاز کامران حبیب کے انتقال کی خبر سے ہوا ۔۔ ایک بہت پیارا دوست رفیق کار جو اپنی قوتِ ارادی سے ایک طول عرصہ تک اپنی بیماری کا مقابلہ کرتا رہا ۔ ہم دونوں نوائے وقت میں کام کرتے تھے ۔ کامران تو وہ پتا نہیں تھا یا نہیں لیکن حبیب تو وہ سب کا تھا ۔۔ سب کے ساتھ احترام اور محبت کا رشتہ ۔۔ نوائے وقت کی پالیسی کے ساتھ میری کبھی بھی ذہنی ہم آہنگی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود میں نے وہاں مختلف وقفوں کے ساتھ کم بیش گیارہ برس گزارے تو اس کی پہلی وجہ تو یہ تھی کہ نوائے وقت میں تنخواہ قلیل سہی لیکن وقت پر مل جاتی تھی ۔۔ اور دوسری وجہ وہاں کے نیوز روم کا دوستانہ ماحول تھا ۔ بے لوث محبت کرنے والے مخلص رفقائے کار نے نوائے وقت کے مشکل دور کو آسان بنا دیا ۔ فہرست درج کرنے بیٹھوں تو بات لمبی ہو جائے گی لیکن ان بے لوث اور مخلص دوستوں میں سینیئرز بھی شامل تھے میرے ہم عمر بھی ۔ اور ہم عمر ساتھیوں میں اصغر زیدی ، اقبال ہراج اور کامران حبیب شامل تھے ۔ کامران بنیادی طور پر شریف آدمی تھا ۔ ہم نے اسے کبھی کسی کی غیبت کرتے نہیں دیکھا تھا ۔ وہ کبھی ساتھیوں کے خلاف سازشوں کا حصہ نہیں بنتا ۔ میری اس کی شناسائی تو 1980 کے زمانے سے تھی جب وہ سبطین رضا لودھی کے ساتھ مل کر ادبی ، سماجی اور ثقافتی تقریبات کراتا تھا ۔۔ جب نوائے وقت میں ملاقات ہوئی تو وہ ہمارے ساتھ شب نوردی بھی کرنے لگا ۔ قاتلانِ شب کی یہ محفل رات دو بجے کے بعد ریلوے سٹیشن پر لگتی تھی ۔ ہم اپنے سائیکل یا موٹر سائیکل کبھی پیدل اپنے ساتھ گھسیٹتے اور کبھی ان پر سوار ہو کر عبدالقادر یوسفی صاحب کی قیادت میں چائے پینے ریلوے سٹیشن پہنچ جاتے ۔ کامران بھی ہمارے ساتھ ہوتا تھا ۔۔
میرا اوریوسفی صاحب کا گھر تو سٹیشن کے قریب ہوتا تھا سو ہمیں گھر جانے کی جلدی نہیں ہوتی تھی لیکن کامران حبیب ایم ڈی چوک کی جانب سے آتے تھے ۔ سو انہیں گھر جانے کی جلدی بھی ہوتی تھی ۔ ہم دفتر سے روانگی کے وقت ڈاک ایڈیشن کی ایک ایک کاپی بھی ساتھ رکھ لیتے تھے ۔ ڈاک ایڈیشن دور دراز کے علاقوں کے لیے شائع کیا جانے والا اخبار ہوتا ہے جس میں بعد ازاں ردوبدل کر کے لوکل ایڈیشن شائع کیا جاتا تھا ۔۔
ایک روز ہم رات دو بجے کے بعد جب سٹیشن سے نکلے تو دیکھا باہر کامران حبیب موٹر سائیکل روک کر اطمینان سے کھڑا ہے اور دو پولیس والے کچھ دور کھڑے نوائے وقت کا مطالعہ کر رہے ہیں ۔۔ کامران کم و بیش پندرہ بیس منٹ سے وہاں اس انتظار میں کھڑے تھے کہ ’’ پلسیئے ‘‘ انہیں اخبار واپس کریں تو وہ گھر جائیں۔۔ ہم سب کو پولیس والوں کی اس حرکت پر بہت غصہ آیا کامران کے تحمل پر رشک آیا ۔ہم نے وہ اخبار واپس لے کرکامران کےحوالےکیا تو ہنس کربولا ۔
’’پڑھ لینے دیتے ۔۔بس تھوڑا سا ہی تو رہ گیا تھا ‘‘
اس ہنستے کھیلتے کامران کے ساتھ بعد کے دنوں میں کبھی کبھار ملاقات ہوتی تھی ۔۔ پھر ایک روز ملا تو کافی کمزور نظر آ رہا تھا ۔۔ معلوم ہوا کہ گردوں کا عارضہ ہو گیا ہے اور وہ ڈ ائلیزس کے تکلیف دہ عمل سے گزر رہا ہے ۔۔ پھر ایک روز صحت یابی کی خبر بھی آئی ۔۔ معلوم ہوا اس نے ہمت نہیں ہاری اور گردوں کی صفائی کے عمل سے نجات مل گئی ہے ۔۔
کامران نے بیماری کے ساتھ جنگ میں بھی کامرانی حاصل ہی ۔۔ لیکن موت ۔۔ موت سے کون جیتا ۔۔ آج موت نے کامران کو ہرا ۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتقال کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسالِ نو پر پیٹرول ساڑھے 10روپے لیٹر سستا کر دیا گیا
Next Article سوئٹزر لینڈ کے شراب خانے میں آتشزدگی سےمرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ، 115 زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.