Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی میں ایم کیو ایم کی ریلی پر لاٹھی چارج ، خواتین پر تشدد : متعدد گرفتار
اہم خبریں

کراچی میں ایم کیو ایم کی ریلی پر لاٹھی چارج ، خواتین پر تشدد : متعدد گرفتار

ایڈیٹرجنوری 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mqm
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے حکومت سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پولیس نے شیلنگ کی اور رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے بیان میں کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے دھرنےمیں شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کی گئی، جس کے نتیجے میں خواتین کارکنان، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں ارکان اسمبلی کو شدید زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا اور رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کو بھی زخمی حالت میں پولیس اپنی ہمراہ لے گئی ہے۔ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے کالے قانون کے خلاف خواتین اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ شریک تھیں لیکن انہیں بھی نہیں بخشا گیا۔
بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کے ارکان اسمبلی اور متعدد کارکنان کو لاپتہ کردیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر سندھ پولیس کی جانب سے ریلی پر حملہ اور متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فی الفور استعفیٰ دیں، چند دن پہلے ٹنڈوالہیار کے معصوم عوام پر بھی ڈنڈے برسائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے آج کراچی کے عوام کو اپنا جمہوری حق بھی پوراکرنے نہیں دیا، صوبے میں جعلی اکثریت کے بل بوتے پر حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ نے بربریت کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔
وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور مداخلت کرے اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے باز پرس کریں کہ کس طرح خواتین اور معصوم بچوں پر تشدد کیا گیا۔عامرخان کا کہنا تھا کہ کیا ریاست کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ معصوم عوام، عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا جائے۔
دوسری جانب شاہراہ فیصل سمیت شہر کی دیگر سڑکوں پر ٹریفک شدید جام ہوگیا اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پرامن احتجاج کی حمایت کی اور حریف جماعتوں کو احتجاج کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر گزشتہ 26 روز سے دھرنا جاری ہے، جو ان کی جمہوری سوچ کا ثبوت ہے اور سیاسی اجتماع پر کوئی قدغن لگانا نہیں چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے شاہراہ فیصل سے پریس کلب تک ریلی کا اعلان کیا تھا لیکن اچانک انہوں نے روٹ تبدیل کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف بڑھنے لگے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ ماضی قریب میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی پرامن دھرنے اور احتجاج ہوا ہے لیکن حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم آج صورت حال مختلف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لینے والی کرکٹ ٹیمیں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ہوٹلوں میں ٹھہری ہوئی ہے اور اس علاقے کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے اور تمام سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وہاں پہنچے تو حکام نے ان کے ساتھ مذاکرات کیے اور انہیں پریس کلبب میں احتجاج کرنے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے پی ایس ایل پر کوئی منفی اثر پڑنے سے بچنے کے لیے ہجوم کر منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ چند اقدامات نہیں کرنے چاہیے تھے جیسا کہ خواتین اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی پر تشدد کی رپورٹس ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر جماعتیں بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج نہیں کر رہی ہیں بلکہ ان کا ایجنڈ عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 350 ارب ٹیکسز شہر میں گیس عدم فراہمی، پیڑول، ادویات اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے جیسے حقیقی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے بلدیاتی قانون کی آڑ میں ان مسائل سے عوام کی توجہ ہٹا کر درحقیقت وفاقی حکومت کی مدد کر رہی ہیں۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایم کیو ایم لاٹھی چارج
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمفت انٹرنیٹ ؟ فیس بک پاکستانیوں سے 33 کروڑ روپے ماہانہ وصول کر رہا ہے ، امریکی اخبار
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : اسلو مذا کرات ، کیا طالبان کے ڈرانے سے دنیا خوفزدہ ہوجائے گی؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج

فروری 5, 2026

شیخ رشید جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتے تھے ؟ حامد میر کے کالم میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب سے اقتباس

جنوری 22, 2026

برطانیہ: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار : کارکنوں سے دعا کی اپیل

جولائی 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم اپریل 15, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 15, 2026
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم اپریل 15, 2026
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ اپریل 15, 2026
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.