Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»خاور نعیم ہاشمی»اب عمران خان کا امتحان شروع:پردہ اٹھتا ہے/خاور نعیم ہاشمی
خاور نعیم ہاشمی

اب عمران خان کا امتحان شروع:پردہ اٹھتا ہے/خاور نعیم ہاشمی

ایڈیٹراگست 19, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of khawar naeem hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بالآخر عمران خان مسند اقتدار پر بیٹھ گئے، پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کا رویہ انتہائی افسوسناک رہا، یہ دن اپنی شکست کا بدلہ چکانے کا دن نہیں تھا، عمران خان کے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں تلخیوں کا موجب بھی یہی رویہ بنا، ن لیگ کے تیس سالہ اقتدار میں اس کے جو کرتوت رہے ان کے باوجود ہارنے کیلئے شہباز شریف کے چھیانوے ووٹ غنیمت تھے، اپوزیشن لیڈر جب تنہا تنہا، بجھے بجھے اور سر جھکائے ایوان میں داخل ہوئے اور جس بے دلی سے انہوں نے عمران خان اور بلاول بھٹو سے ہاتھ ملایا، میری سمجھ میں اسی وقت آگیا تھا کہ اقتدار سے بے دخلی نے انہیں مضمحل بنا دیا ہے، ایک صحافی نے ان سے پوچھا ، کیا آج سینچری بنا سکیں گے؟ ان کا جواب تھا، میچ فکس ہو تو سینچری نہیں بنا کرتی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ن لیگیوں نے جو بندر تماشہ لگایاوہ پارلیمانی تاریخ پر ایک دھبہ تھا، تحریک انصاف کو اس کا جواب نہیں دینا چاہئے تھا، بلاول بھٹو نے بھی سب کچھ کہا مگر سیاسی انداز میں، انہوں نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو زندہ کر دیا، ایک اور بھٹو پارلیمنٹ میں دکھائی اور سنائی دیا، بلاول بھٹو کا یہ فقرہ بہت وزنی تھا کہ خان صاحب ! اب آپ پورے پاکستان کے عوام کے وزیر اعظم ہیں،اب آپ ان لوگوں کے بھی وزیر اعظم ہیں جنہیں آپ نے گدھے اور زندہ لاشیں کہا تھا وہ جاتے جاتے عمران خان کو پرائم منسٹر سلیکٹ بھی کہہ گئے اور اپنے اس فقرے کی عمران خان سے داد بھی پا گئے ۔شہباز شریف یاد رکھیں کہ وہ بلاول بھٹو والا فقرہ بول کر کبھی داد نہیںپا سکیں گے کیونکہ ن لیگ تو خود تیس سال تک سلیکٹ گورنمنٹ رہی ہے‘ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ ن لیگ کو رونے دھونے سے کچھ نہیں ملے گا ، اگر اس نے سیاست میں رہنا ہے تو اسے نئی حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کی دعا مانگنا ہوگی اور رونے والے بچوں کا کردار ادا نہیں کرناہوگا، ،سپیکر کے ڈائس کے سامنے نواز شریف کی تصویریں لہرا کر نواز شریف کو واپس سیاست اور اقتدار میں لانے کا زمانہ لد گیا، پاکستان میں اب دو جماعتی نظام کا زمانہ واپس آنے والا نہیں۔عید قربان یوں تو ڈھائی دن کی ہوتی ہے ، مگر اس بار عید کی قربانی اگلی بڑی عید تک ہو سکے گی، ڈھائے دن بعد قربان ہونے والے بکروں کو اپنی اپنی باری کا علم بھی ہے ۔بائیس کروڑ عوام کا پاکستان در حقیقت بائیس کروڑ لوگوں کا پاکستان نہیں ہے، اس تعداد سے اکیاون فیصد عورتوں اور بچوں کی تعداد کو مائنس کرکے دیکھنا ہوگا، اس مملکت خداداد میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے اس پر بجا طور پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ انہیں آزادی ہی نہیں مکمل حکومتی تحفظ کی ضرورت ہے، عمران خان کے پڑھنے کیلئے میں آج کے کالم میں ماضی کا ایک قصہ شامل کر رہا ہوں ، یہ کہانی نہیں ایک حقیقت ہے جو اپنے انجام کوپہنچنا چاہئے۔ ٭٭٭٭٭ جاوید اقبال نام کے ایک پولیس مخبر کی کہانی جس نے میرے سامنے سرینڈر کیا تھا ، اس نے سو مقتول بچوں کی تصاویر کے ساتھ مجھے اپنے جرائم کا اعتراف نامہ بھجوایا تھا۔،،،،،میں نے خط ملتے ہی جاوید اقبال کو اپنے آفس میں بلوا لیا، وہ میری موجودگی میں رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاری دینا چاہتا تھا۔ میں نے اس کی آمد سے پہلے پولیس بھی بلوا لی تھی ،سوبچوں کے قاتل سے باتیں کرتے کرتے میری جاسوسی کی رگ پھڑکی کہ وہ یہاں بیٹھے بیٹھے خود کشی بھی تو کر سکتا ہے، چنانچہ میں نے اس کی جسمانی تلاشی لی، اس نے اپنے جسم کے مختلف حصوں میں مختلف طریقوں سے بھاری مقدار میں نیند کی گولیاں چھپا رکھی تھیں تاکہ وقت ضرورت وہ آسان موت مر سکے۔ اسی دوران جبکہ ہمارا ٹیلنٹڈ کرائم رپورٹر جمیل چشتی اس سے سوال جواب کر رہا تھا۔ IB CHIEF جنرل شمیم وائیں نے مجھے فون کرکے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ سو معصوم بچوں کا قاتل آپ کی تحویل میں ہے، جنرل شمیم وائیں نے مجھےADVICE کیا کہ میں اسے پولیس کے حوالے نہ کروں، کیونکہ پولیس اسے کسی بھی بہانے سے قتل کر دے گی تاکہ حسب روایت اسے اس اہم کیس کی تفتیش نہ کرنا پڑے، میں نے صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے جاوید اقبال کو ملٹری انٹیلیجنس کے حوالے کردیا۔ جاوید اقبال بچوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب کے ڈرموں میں پھینک دیا کرتا تھا۔ سو سے زیادہ بچوں کے جوتے اور جرابیں اس نے اپنی قتل گاہ میں سنبھال رکھی تھیں، وہ گھروں سے بھاگے ہوئے بچوں کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے جاتا۔قتل سے پہلے وہ ان بچوں سے زیادتی بھی کرتا اور ان کی پاسپورٹ سائز تصویریں بھی محفوظ کر لیتا۔پھر پتہ نہیں کیسے جاوید اقبال MI سے پولیس کی تحویل میں چلا گیا۔ پولیس نے اپنی روایتی تفتیش اور اس کے مکمل اعترافات کے بعد کیس عدالت کے سامنے رکھ دیا۔ تھوڑی سی سماعت کے بعد ہمارے دوست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ بخش رانجھا نے نجانے کس حالت مستی میں اسے عجیب و غریب سزا سنا دی۔ حکم صادر ہوا کہ اسے سو بار پھانسی دے کر اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیے جائیں اور بوٹیاں مینار پاکستان کی اونچائی سے نیچے اچھالی جائیں تاکہ انہیں کوے اورگدھیں کھا جائیں۔ اسے کوٹ لکھپت جیل میں بھجوا دیا گیا۔ جہاں سے کچھ عرصے بعد (8 اکتوبر2001) خبر آگئی کہ جاوید اقبال نے جیل میں خود کشی کر لی ہے (اسے یقینا جیل میں تشدد کرکے مار دیا گیا ہوگا)۔ یوں انسانی تاریخ کی وحشتوں کی ایک بڑی کہانی زمین کی گہرائیوں میں دفن ہو گئی‘ یہ تھی ایک جاوید اقبال کی کہانی۔۔ ایک جاوید اقبال مر گیا، سینکڑوں ہزاروں ابھی زندہ ہیں، ہزاروں لاکھوں بچے اور عورتیں آج بھی ان درندوں کی وحشتوں کے نشانے پر ہیں انہیں تحفظ دینا بھی عمران خان کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہونا چاہئے۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجناب وزیر اعظم۔ 5سالہ ٹیسٹ میچ شروع:مملکت اے مملکت/محمود شام
Next Article باریں برسیں کھٹن گیوں: کٹہرا/خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.