Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس
  • سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»دھرنا سیاست اور مظلوم کشمیری ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

دھرنا سیاست اور مظلوم کشمیری ۔۔ ایم ایم ادیب

رضی الدین رضیاکتوبر 18, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں بار بار دھرنا سیاست کے بارے میں سوچتا ہوں اور ہر بار میرے دماغ میں مظلوم کشمیریوں کے چہرے گھوم جاتے ہیں، سڑکوں پر پڑی بے گورو کفن لاشیں ،اپنے بچوں پر وحشی انڈین فوجیوں کے تشدد پر بلکتی ،دھاڑیں مار مار کر روتی مائیں ،خون آلود چہرے لئے احتجاج کرتے نوجوان اور ایک ہندو صحافی عورت کے یہ الفاظ ” انڈین فوجیوں نے کشمیر کی لڑکیوں کو کشمیری سیب جان لیا ہے ،جو ان سے دونوں طرح سے اپنی بھوک مٹا رہے ہیں “یہ سارے منظرسب تصویریں اور ظلم کی تدبیریں جو رات دن دنیا بھر کا میڈیا دکھا رہا تھا،جس کی وجہ سے امریکہ ہی نہیں پورے یورپ میں کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی فوج کی بہیمیت کے خلاف نفرت کے جذبات ٹھاٹھیں مارتے ہوئے دکھائی دیتے تھے ،فرانس ،جرمنی،ترکی،ایران اور دیگر ممالک میں تشویش کی لہر اٹھ رہی تھی،مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ہمدردی اور بھائی چارے کے مناظر چاروں اور نظر آتے تھے،کوئی زبان ایسی نہ تھی جو کشمیری عوام کے دکھ درد کی مالا نہ جپ رہی ہو،،ہر دل میں یہ قلق کہ کشمیری مسلمان تاریخ کے سب سے بڑے اور بدترین جبر کے دور سے گزر رہے ہیں ،ان کی جان ،مال ،عورتیں اور عصمتیں کچھ بھی محفوظ نہیں ،پاکستان کے بوڑھے ،نوجوان اور بچہ بچہ جان مال کی قربانی کے لئے آمادہ و تیار۔



اچانک وہ شخص جس نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر کروڑوں کی تنخواہ لی ،کروڑوں ہی کی مراعات ،گاڑیاں ،ہوائی سفر اور نہ جانے کیا کیا کچھ اس مد میں کھایا اور کمایا ۔وہ سیاہ آندھی کی طرح میڈیا پر چھا گیا،کشمیر کاز اس کی ہوسِ اقتدار کی بھینٹ چڑھ گیا ،بھارتی فوج کے جبر اور ظلم و ستم پر اس نے اپنے جبہ و دستار کی چھایا کردی ،وہ شخص جو بھارت کے
دورہ پر جب بھی گیا ،پاکستان کے وجود سے ہمیشہ شاکی نظر آیا،کشمیری عوام کے غم کے لمحات میں ،بھارتی جنگی جنون کے ایام بد میں ،صفِ دشمناں میں جا کھڑا ہوا ،ملک میں بد امنی اور انارکی پھیلانے پر تُل گیا،اسے سرحدوں پر منڈلاتے خطرات نہیں سجھائی دیئے ،مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے بار بار انکار کے باوجود یہ دھرنا سیاست پر بضدہے،جیل میں پڑے میاں نواز شریف کا کیا ہے ،وہ مودی دوستی کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں ،ا ن کے لئے پاکستان کی سلامتی کبھی بڑا مسئلہ نہیں رہا،پاک فوج سے اس کی نفرت بھی ڈھکی چھپی کبھی نہیں رہی،خود ساختہ جلا وطنی کے دنوں متحدہ عرب امارات میں نجی محافل میں وہ صاف الفاظ میں پاک فوج کی کردار کشی کرتے،متوالے اس پر واہ واہ کرتے کچھ ایسے بھی تھے جن پر یہ ناخوشگوار گزرتا،اس بارے موصوف کے بغض اور کینہ پروری بے مثال و بے نظیر ہے۔



تاہم مجھے میاں شہباز شریف کی بیرون ملک نجی محافل میں شرکت کے متعدد مواقع میسر آئے،میں نے ان کے منہ سے اپنے ملک اور پاک فوج کے بارے میں کبھی ایسی بات نہیں سنی جس میں بغض و عناد یا نفرت کا پہلو عیاں ہو،میاں نواز شریف جسے قسمت نے تین بار اس ملک کا وزیر اعظم اور دو بارملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنایا ،مگر اس کا سینہ ،خالص حب الوطنی کے جذبات سے سرشار نہ ہوسکا ،اس کی آنکھیں اپنی دھرتی میں اگنے والے دکھوں پر کبھی نمناک نہیں ہوئیں،بھلے اسے اپنے دور اقتدار میں کارگل سے دست بردار ہونا پڑا،لداخ کے فوجی کیمپوں میں ہمارے نوجوانوں کی کھوپڑیاں اُڑ رہی تھیں اور موصوف امریکی صدر کے ایما پر فتح کیا ہوا سارا علاقہ بھارت کو دان کررہے تھے۔



ہزیمت کی اس داستان پر سے ایک نہ ایک دن ضرور پردہ اٹھے گا ،پھر آمر پرویز مشرف اور میاں نواز شریف کی اصل حقیقت لوگوں پر آشکار ہوگی،پھر وہ جو انکی سیاست کا دم بھرتے ہیں ،ان کے جان نثار ہونے پر فخر کرتے ہیں انہیں منہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔



پی پی پی کی سیاسی حکمتِ عملی اپنی ہے، وہ اپنے سارے پتے یک مشت نہیں کھیلتی،سابق صدر آصف علی زرداری انتہائی زیرک سیاستدان ہیں ،سیاست کی بساط پر وہ اپنی ہرچال بڑی مہارت کے ساتھ چلتے ہیں ،شہ مات سے بچے رہنا ان کا اہم وصف ہے ،دھرنا سیاست کے مدعی سپنوں ہی میں اقتدار کے حصول پر شاداں و فرحاں ہوئے جاتے ہیں،مگر زرداری خوابوں کی بساط پر نہیں حقیقت کی بساط پر مہرے چلاتے ہیں ، صبرو استقلال کے ساتھ،ان کے شخصی اوصاف سے ہٹ کر (جن سے مجھے کچھ غرض نہیں) ان کی سیاسی بصیرت کا کون قائل نہیں و معترف نہیں ،یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف بھاری اکثریت رکھنے کے با وجود بھی ہر مشکل مرحلے میں ان ہی کے آستانے پر حاضری سے سرخروئی کارا ز پاتے۔



کوئی بعید نہیں کہ عمران خان بھی کسی روز زرداری ہی کی پچ پر کھیلنے جا کھڑے ہوں ۔زرداری جو ابھی تک دھرنا سیاست کرنے والوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنے سے گریزاں ہیں ،یہاں تک کہ بلاول کو اذِن گویائی سے بھی ،تو اس کے پیچھے بھی راز ہے ،اسی حکمت عملی پر شہباز شریف بھی عمل پیرا ہیں۔ ہٹ دھرمی اور ضد سے سیاسی معاملات نہیں چلا کرتے،یہ بات تو ہزیمت کے کرب میں مبتلا صاحبِ جبہ و دستار بھی جانتے ہیں،پر نہ جانے اب کی بار کس گھمنڈ میں ہیں ۔۔! انہیں معلوم نہیں ہے کہ کوئی اوپر والا ان پر جتنا بھی مہربان ٹھہرے ،یہاں کے عوام اتنے مہربان نہیں کہ اقتدار بھی صدقہ و خیرات میں دے دیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا مولانا فضل الرحمن نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام : پاکستان فروری تک گرے لسٹ میں رہے گا : ایف اے ٹی ایف
Next Article سیاست اور مذہب پر بات کرنا مشکل ہے یا آسان ؟ ۔۔ علی نقوی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم

نومبر 12, 2025

جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 23, 2025

میثاقِ جمہوریت کی ڈسی ہوئی نسل : وسعت اللہ خان کا کالم

اکتوبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت نومبر 16, 2025
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 15, 2025
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2025
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ نومبر 15, 2025
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس نومبر 15, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.