Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»بنے گا نیا پاکستان : کرچیاں / ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

بنے گا نیا پاکستان : کرچیاں / ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 6, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
m m adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بعید از قیاس نہیں تھا، یہ ایک معروضی حقیقت ہے ، یہ آوازخلق تھی،جو نقارہء خدا بن گئی، ہر رات کا ایک سویرا تو ہوتا ہی ہے ، آمریت کی باقیات کی یہ سیاہ چادر آخر کب تک ہمارے سروں پر تنی رہتی! نوجوان نسل نے اپنے ووٹ کی قوت سے اسے نوچ کر پرے پھینک دیا۔ اب نسلِ نو کے معمر مگر جواں جذبوں کے حامل قائد کا امتحان ہے ،اسے حکمرانی کا تجربہ تو کیا ،سیاسی ،سو جھ بوجھ بھی زیادہ نہیں ہے اور اس کی جیب قائد اعظم ؒ کی جیب سے بھی زیادہ کھوٹے سکّوں سے بھری ہوئی ہے ۔ ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمارا دانشور سفّاک ہے،وہ ہر موڑ پر دونمبری کرتا ہے ،منافقت سے لتھڑا سچ اگلنے کی کوشش کرتا ہے مثلاََ غامدی فکر کے پرچارک ایک دانشور جو نواز شریف کے قصیدے لکھنے میں یدِطولیٰ رکھتے ہیں،پورے پانچ سال تک سرکاری ٹی وی سے کمایا رزق کھاتے رہے اور سرکار کے گن گاتے رہے ،آج وہ ن لیگ کو بتا رہے ہیں ’’ن لیگ کو یہ بھی پیش نظر رکھنا چاہیئے کہ عمران خان اس کا اصل حریف نہیں ،اس لئے سامنے کھڑی دیوار پر پتھر برسانا عقل مندی نہیں ،اگر تصادم بیانیوں کا ہے تو کر دار غیر اہم ہیں ،بیانئے کو پہلے ذہنی سطح پر منوانا ہوگا ،یہ ایک تدریجی عمل ہے اور صبر طلب،عمران خان کو ہمیں مسلسل عمل کا حصہ سمجھنا چاہئے،اس کے ساتھ لڑائی بے معنی ہوگی ،وہ اگر کچھ اچھی باتیں کر گزرتے ہیں تو اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔اس سے نواز شریف کے بیانئے کو تقویت ملے گی ‘‘بین السطور اس کے معنی کیا ہیں ،یہ ہر کس و ناکس کو معلوم ہے ،نفرت ،شدید نفرت ،پاک فوج کے ساتھ اور محبت ان لوگوں کے ساتھ جن کی ہمدردی ملک و قوم کے ساتھ نہیں ان وسائل کے ساتھ ہے جو ان کی منفعت کا سبب ہوں اور ایک گائوں کی کچی کوٹھڑی سے اسلام آباد کے عالیشان مکان میں عیش وعشرت کی زندگی کرنے والے کے خوابوں کی تعبیر کی دائمی ضمانت۔ تمہید لمبی ہوگئی آج کا موضوع دراصل وہ تبدیلی ہے جو سفاک نظروں میں کانٹے کی طرح کھٹک ہی نہیں رہی،دل میں پھانس کی طرح چبھ اور کھب بھی گئی ہے ۔ عمران خان نے اپنی جیت کی خوشی میں میں اگر دل جیت لینے والے خوابوں کی جوت نہیں جگائی ،تو وہ سب ممکن ہے جو اس کے من میں ہے ،فقط اتنی سی شرط پر کہ وہ ایک بااصول ،دیانتدار کرکٹ کے کھلاڑی کی مثل بااصول بے لچک ،بے ریا حکمران بن کر ریاست کے امور کو چلائے،وہ اپنی حکومت کے کسی وزیر مشیر کو سیاست کے میدان کا منہ زور گھوڑا نہ بننے دے ،وہ سب کی سنے ،مگر کرے وہ جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کی روشنی میں ہو،اس نے جس ریاست کو اپنے لئے نمونہ بنایا ہے اس کے سارے تقاضوں کو پورا کرے ،یہ عزت جو اس نے تیئیس سال کی جہدِ مسلسل سے حاصل کی ہے (مدینے کی ریاست کے خدوخال بھی تیئیس برس میں مکمل ہوئے تھے)اسے تشنہء تکمیل نہ چھوڑے ،اس کے لئے اسے مردِ آہن بن کر حکمرانی کرنا ہوگی ،کمزور فیصلے اس حکومت کے قویٰ مضمحل کر دینگے ،ادارے جو سابقہ حکمرانوں نے تباہ و برباد کئے ،انہیں اپنے اپنے دائرے میں رہ کر بھرپور کام کرنے کی قوت سے لیس کرنا ہوگا،ٹکرائو کی کوئی صورت برداشت کرنے کی گنجائش نہیں رکھنی ہوگی ،اس کیلئے اپنے ارد گرد پائے جانے والے دوست نما دشمنوں پر نظر رکھنا ہوگی ،جو وعدے اس نے قوم کے ساتھ کئے ہیں انہیں پورا کرنے کی راہ میں کھڑی ہر دیوار کو بے دردی سے گراناہوگا ،اقربا پروری کے زہر سے بچنا ہوگا ،اس کی آستینیں سانپوں سے پاک نہیں ہیں ،جو قدم ،قدم پر پھن پھیلا کر کھڑے ہو جائینگے،ان کا تریاق اسے پہلے مرحلے پر تلاش کر لینا چاہئے ،انتخابات سے پہلے امیدواروں کے چنائو میں جو جو غلطیاں ہوئیں اور جنہوں نے ان غلطیوں کے ارتکاب میں ذرا بھر حصہ ڈالا ان پر کڑی نظر رکھنا ضروری ہے ،جبکہ اپنے پاس کسی غلطی کی گنجائش مطلق رکھنی ہی نہیں چاہئے کہ یہی راستے کا اصل پتھر ہوگا جس کی ٹھوکر سنبھلنے نہیں دے گی ۔ پنجاب میں حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق ہے کہ یہیں سے بربادی کی داستان کی ابتدا ہوئی ،اب کی بار اس دھرتی کے سینے پر کوئی نیا زخم نہ لگایا جائے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی پچاس فیصد سے زیادہ آبادی پر مشتمل اس صوبے کا حدوداربع کم کر دیا جائے ،یہ آپکا انتخابی وعدہ بھی ہے اور حالات کا تقاضہ بھی،اتنے بڑے حجم کا صوبہ بہ ساری حرومیاں اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے ،جن کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہئے ،ہاں مگر بہت سوچ بچار سے کہ نئے صوبے کی باگ ڈور ایسے ہاتھوں میں نہ چلی جائے جو ایک اچھے اور صائب فیصلے کو ہمیشہ رِستا رہنے والا ناسور بنادے۔ کابینہ وفاق کی ہو یا صوبوں کی ،اعتدال اور توازن ازحد ضروری ہے ،ہوسِ زر کے غلام تحریک انصاف کی صفوں میں بھی کم نہیں ،آسمان سے فرشتے بہر حال نہیں آنے انہی پر سب موقوف ہوگا ،مگر بس اتنا کر دیں کہ معافی کی گنجائش کسی لئینہ ہو غلط بال کھیلنے والے کھلاڑی کو دوسری بال کروانے کا موقع دینے کا مطلب ہوگا اپنی حکومت کے تابوت میں کیل ٹھوک دینے کی ابتداء ۔ غالباََ سیف الدین سیف کا شعر ہے اپنے لہو کی آگ ہمیں چاٹتی رہی اپنے بدن کا زہر تھا ساغر میں کچھ نہ تھا

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہ محمود قریشی نے سپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کی تردید کر دی
Next Article پی ٹی آئی نے عمران خان کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.