Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»بزدار کی جگہ زلفی بخاری کے والد : کپتان دوسری غلطی کے لئے کمر بستہ ؟ ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

بزدار کی جگہ زلفی بخاری کے والد : کپتان دوسری غلطی کے لئے کمر بستہ ؟ ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹرجون 26, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
yawar abbas bukhari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا پنجاب میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے ؟
کیا وزیر اعظم عمران خان کو بجا طور پر یہ احساس ہوگیا ہے کہ اٹھاون فیصد آبادی کے صوبے کو ایک نا تجربہ کا رسیاسی بزرجمہرکے وزیر اعلیٰ بنانے سے کیا کیا نقصانات ہوئے ہیں؟
مگر عمران خان ابھی بھی کچھ نہیں سیکھے کہ وہ عثمان بُزدار کو ہٹا کر پھر ایک بار نیا تجربہ کرنے کے زعم میں ہیں ۔
کیا عمران خان کا کوئی ایسا مشیر ہے جو انہیں نت نئے تجربات پر آسانی کے ساتھ آمادہ کرلیتا ہے ؟ یا وہ خود بڑے سے بڑا فیصلہ کر لیتے ہیں جو عام طور پر صائب نہیں ہوتا ،جس کی تقصیر کا عذاب سب کو بھگتنا پڑتا ہے ۔جو بھی ہے یہ طے ہے کہ کپتان ایک بار پھر ٹھوکر کھانے پر تلے ہوئے ہیں ،شاید سیکھنا ان کی سرشت میں نہیں ہے ۔اپنے لگ بھگ دوسالہ دورِ اقتدار کے دوران انہوں نے کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کیا جس پر جَم گئے ہوں ۔وہ یو ٹرن کو اپنی سیاسی زندگی کی بقا تصور کرتے ہیں ،اس کے پیچھے چھپی سُبکی کا انہیں کبھی ادراک ہی نہیں ہوا ۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ”نا تمام“ سے تمام کے سفر میں سب کھویا ہی کھویا ہے ،پایا کچھ بھی نہیں ۔اس کی وجہ شاید یہ بھی ہے کہ وہ ہمیشہ بے برکت لوگوں کے ہاتھوں کا کھلونا رہے ہیں۔
عمران خان نے فیصلے کی گھڑی میں کبھی سنجیدہ اور معتبر فیصلہ نہیں کیا اس لئے بہت سارے معتبر رائے رکھنے والے بہی خواہ گنوا دیئے ۔انہوں نے نعرہ ریاست مدینہ کا لگایا مگر ہر قدم پر مدینے والی سرکار ﷺ کے دشمنوں کی قربت میں زیادہ دکھائی دیئے ،جان بوجھ کر یا اپنی بے خبری کی بنا پر ۔ان کا بڑاالمیہ یہ رہا ہے کہ نا معلوم سے معلوم کا سفر آنکھیں بند کرکے طے کرتے ہیں ۔وہ خود کو علم و آگہی کا منبع تصور کرتے ہیں اور اسی گھمنڈ نے انہیں سیاسی محاذپر بار بار شکستوں سے دوچار کیا ،مگر مانتے پھر بھی نہیں ۔
پنجاب جتنا بڑا صوبہ ہے اس کے اتنے ہی بڑے بڑے مسائل ہیں ،جن سے نمٹنا ایک معمولی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے کسی مقامی سیاسی رہنما کے بس کی بات نہیں اور کہاں ایک معمولی سیاسی کارکن کے کندھوں پر اس کا بوجھ ڈال کرمعاملات کو بد سے بد تر بنا دیا گیا۔آغاز میں یہ عندیہ دیا گیا کہ صوبے کی باگ ڈور ایک صالح آدمی کے ہاتھ دی گئی ہے، اگر وہ آدمی اسی صفت کا حامل ہی ہوتا تو بھروسہ کیا جاسکتا تھا ،اقربا پروری کی جو داستانیں ان دوبرسوں میں اس سے منسوب ہوئیں الامان الحفیظ۔
ان دنوں ایک پولیس افسر نے موصوف کے انتخابی حلقہ میں جو دھوم مچائی ہوئی ہے ،سوشل میڈیا پر ہارون الرشید کی زبانی احوال سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے پڑے ۔شریف آدمیوں کی پگڑیاں اچھالنا ،ان کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنا ،یہ تو معمول کی باتیں ٹھہریں ۔صوبے بھر میں ہر سرکاری محکمے میں رشوت ستانی ،ہوش ربا گرانی،سفید پوش طبقہ کی بھرم دری ایسی کہ زندگی کرنا دو بھر ،یہ سب تو سامنے کی باتیں ہیں درونِ پردہ جو ہے اس کی پردہ کشائی کیا کریں کہ اپنی ہی پیٹھ ننگی کون کرے۔
دوردراز علاقے کے سیدھے سادے آدمی کا طرز حکمرانی خوب دیکھ لیا ،صوبے کے باسیوں کو ایک بار پھر ایک نئے تجربے کی سان پر نہ چڑھائیں ،اٹک کے خانوادہ بخاری کے زلفی بخاری ہی کافی نہیں کہ جن کی مہربانی کا ثمر زائرین کے طفیل جنوبی پنجاب میں برق رفتاری سے پھیلنے والے کورونا کی سب ہی نے دیکھ لیا ،یوں بھی زلفی بخاری کے پاس کونسے اختیارات نہیں کہ اب صوبے کی کمانداری کا قلمدان ان کے والد سید یاور عباس بخاری کو سونپ کر کسی بڑے احسان کے چکائے جانے کی خبریں گرم ہیں ۔
پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے اول دن سے چیخ وپکار رہی ہے کہ صوبے کے مسائل سے لڑنے کے لئے بڑے دماغ اور بلندحوصلے کا آدمی چاہیئے جو اختیارت کے استعمال کرنے کے گُر ہی نہ جانتا ہو بلکہ یہاں کے گروؤں کے گُر توڑنے کا فن بھی جانتا ہو ۔ملک کا بڑا صوبہ بے اماں ہاتھوں میں دیا جاتا رہا تو مسائل بڑھیں گے ،مسائل پیدا کرنے والی قوتیں اور مضبوط ہوں گی ،محرومیاں جو پہلے ہی کم نہیں ہیں فروتر ہوں گی ،پیچیدگیاں بڑھتی چلی جائیں گی ۔کورونا وائرس نے جس بے امانی کے خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے اس کے ازالے کے لئے پنجاب کی کسی بردبار سیاسی شخصیت پر بھروسہ کرنا ہوگا ،جس کا سیاسی قد کاٹھ اتنا ہو کہ کہ جسے سیاست کی بساط پر شہ دینا آسان نہ ہو ،وہ ہر چال چلنے پر قادر ہو ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کے داؤپیچ سے آگاہ ۔دور دراز بیٹھا ایک شریف سید یہ کیونکر بجا لاسکتا ہے ،زلفی بخاری ہی کو نوازنے
کی ٹھان رکھی ہے تو اسی پر پوری ذمہ داری ڈال دیں یہ کیا کہ بندوق اس کی ہو اور کندھے اس کے سید باباکے۔واللہ اعلم

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عثمان بزدار عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبے وقت کی اذانیں اور مرغوں سے انڈوں کی توقع ۔۔ فیضان عارف ( لندن )
Next Article سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.