Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»نیاپاکستان نئے افق کی جانب رواں : کرچیاں / ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

نیاپاکستان نئے افق کی جانب رواں : کرچیاں / ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 29, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
m m adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پی ٹی آ ئی کی حکومت کیابنی ہے کہ سب نے اپنے پیٹ ہولے کرنے شروع کر دیئے ہیں ،جیسے عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پہلے نیب تھی ہی نہیں ،نہ وہ لوگ جو لوٹ مار میں ملوث تھے،ان کا کہیں وجود تھا،جونہی عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوئے ہر طرف سے ان پر پتھر برسنا شروع ہوگئے ہیں ،یہ زرد صحافت نہیں تو اور زرد صحافت کیسی ہوتی ہے؟ وہ صحافی جنہیں صحافت میں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں ،من گھڑت ،سنسنی خیز خبریں تلاش کرنے اور حکمرانوں کی قربت کے مزے اُڑانے کے بل بوتے پر بڑے اخبارات کا ناجائز پیٹ بھرتے بھرتے ،آج ناموری کے زعم میں مبتلا ہو کر ہر ایک کی پگڑی اچھالتے ہیں اور حظ اُٹھاتے ہیں،کبھی اردو بول رہے ہوں تو لگتا ہے سرائیکی میں بات کر رہے ہوں اور جو انگریزی بولیں تو منہ میں کف بھر بھر آئے،خود کو بقراط تصور کرتے ہیں ،انجمن ستائشِ باہمی ان کا بڑا پلیٹ فارم ہے ،کہنے کو سچ کے سِوا کچھ نہیں بولتے ،مگر آئینہ دیکھنے کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے دوسروں کی نظروں میں گر کربھی اپنی نظر میں ’ہیرو‘ کیا برا وقت آگیا ہے نگوڑی صحافت پر۔ زبیدہ جلال اور فہمیدہ مرزا کے خلاف دور کی کوڑیاں لانے والوں کو عمران خان کی کابینہ میں جگہ پالینے کے بعد وہ باتیں یاد آئیں جن کا پہلے کسی فسانے میں ذکر ہی نہ تھا اور تھا بھی تو پردوں کے پیچھے ،برسوں بعد ظہور ہوا تواس موقع پرجب عمران خان نے پذیرائی بخشی،آخر قائدِ اعظم کی جیب میں بھی تو کھوٹے سکّے تھے،حیات کی رسّی دراز ہوتی تو ثیقل فرماکر دکھاتے،اور واثق امید ہے عمران خان جلد یہ مہم سر کر لیں گے ،ویسے کھوٹے سکّوں کی سیاست مسلم لیگ کا طرہء امتیاز رہا ہے ،اسے شروع دن سے کوئی کھرا سکّہ نصیب ہی نہیں ہوا ۔ عمران خان اگر بادشاہ ہوتا تو‘ تو شاہی محل یعنی گیارہ سو کنال کے وزیر اعظم ہاؤ س میں قیام کرتااور اگر راہب ہوتاتو اقتدار کے حمام میں قدم نہ دھرتا جس میں سارے ننگے ہیں ،مگر وہ پہلی جست میں ان سب کا لباس بن گیا ہے ،وہ اپنی اچھی روایات سے ان سب کی یادوں کو ہمارے ذہنوں سے محو کر دیگا جنہوں نے ہماری رسوائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی،مگر یہ ہمیں عزت و وقار کے اس مقام پر جا کھڑا کریگا کہ تاریخِ اقوام کے سنہری باب میں ہمارا نام رقم ہوگا۔ معروف دانشور ابو سعد ایمان نے اپنی ایک پوسٹ میں کیا خوب لکھا ہے ’’عمران خان فرشتہ ہے نہ شیطان ،ایک گنہگار انسان ہے ،وہ اتنا ہی عملی مسلمان ہے جتنا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی کے عوام،پِیر اور مُلّا،ہمارے لئے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ وہ اپنے بہترین ارادوں اور منشور کے ساتھ اقتدار میں آیا ہے۔کامیابی یا ناکامی تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ،لیکن آنے والا وقت یہ ضرور ثابت کریگا کہ وہ اپنے عزائم کے ساتھ مخلص تھا ،یا مجھ جیسے لاکھوں لوگوں نے محض دھوکا کھایا ہم اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ،کیونکہ اس کی ناکامی درحقیقت پوری پاکستانی قوم کی ناکامی ہے میڈیا ہے کہ نئی منتخب حکومت کے پاؤ ں نہیں جمنے دے رہا،اس کا بس چلے تو نظام کو لپیٹ کے رکھ دے ،جو حق میں ہیں وہ مبالغہ آرائی کی روش پر اور جو انتشار کی فضا کے قائل ہیں انہیں خود چین ہے نہ سکون سے کام کرنے کی راہ ہموار ہونے دے رہے ،ایک وہ ہیں جو اسمبلیوں کے وجود سے منکر مگر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے اپنے لختِ جگر تک کوروک نہیں سکے ،یارانِ سر پل کسی فیصلے پر پہنچ نہیں پا رہے،نظریاتی بُعد اور فکری تضادات کی انتہا ،پھر جوڑتوڑ کا منطقی جواز کیاہے۔؟ فقط بغض اور عناد ،یہ ہے ان کی سیاست کا معیار،کوئی اپنے مالی مفادات پر نوحہ کناں ہے کوئی اپنے اندوختہ کو لاحق خطرے بارے پُر ملال ،سب اپنی اپنی جان کے دکھوں پر سوختہ جان ہیں ،ملک کا خیر خواہ کوئی ہوتو ۔۔! وہ جو تبدیلی کے خدوخال جانتے ہیں اور اسی پہلو پر نظریں گاڑے ہیں ،ان کا نقطہ نظر الگ ہے ،وہ بہتری کے آثار نمایاں دیکھتے ہیں اور بجا کہتے ہیں جب تک تعصب کی عینکیں اتاری نہیں جائیں گی،آگے پیچھے اندھیرا ہی اندھیرا دکھائی دے گا جو سرِ فہرست ہونا چاہئے ہفتے بھر کی تگ و دو میں عیاں ،زیادہ شتابی دکھانا بھی اچھی نہیں ،حد سے بڑھ کر تیز بھاگے والوں کو منہ کے بل گرنے کا خطرہ ہوتا ہے ،اور بھاگنے دوڑنے کی باریکیوں سے عمران خان سے بڑھ کر کون آشنا ہوگا ،ایک زمانہ اس کے مزاج سے بھی اچھی طرح آگاہ ہے اور اس کی صلاحیتوں سے بھی۔کچھ اور طرح کی منصوبہ بندی کے ذریعے نئی منتخب حکومت کے راستے میں دیواریں کھڑی کی جانے کوشش،مگر یاد رہے اب وہ دور گیا جب پاکستان دوسروں کی خاطر اپنے مفادات کی قربانی سے گریز نہیں کرتا تھا ،چین اور اب تو روس بھی اپنے پائوں پر کھڑا ہوچکاہے ،اب پاکستان کسی ایک سپر پاور کی چاکری کا چغہ اتار کر ہی خود کفالت کی منزل کے حصول میں کامیا ب و کمران ہوسکتا ہے ،باقی سب ماضی کے قصے ہیں جو پارینہ ہوچکے،نیا پاکستان ،نئے افق کی جانب رواںِ ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزرداری کا بیان حلفی مشکوک : مشرف کی بیرون ملک جائداد کی مالیت 54 لاکھ درہم
Next Article پیمرا اور پریس کونسل ختم : میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی قائم کی جائے گی : وزیر اطلاعات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.