Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»زرداری کا بیان حلفی مشکوک : مشرف کی بیرون ملک جائداد کی مالیت 54 لاکھ درہم
اہم خبریں

زرداری کا بیان حلفی مشکوک : مشرف کی بیرون ملک جائداد کی مالیت 54 لاکھ درہم

ایڈیٹراگست 29, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zardari and musaraf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے اپنی جائیداد سے متعلق جمع کروائے گئے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اُنھیں گذشتہ 10 سال کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراونے کا حکم دیا ہے۔ منگل کے روز آصف علی زرداری کی طرف سے اپنی جائیداد سے متعلق جمع کروائے گئے بیان حلفی میں کہا تھا کہ ’آج کے دن تک ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔‘واضح رہے کہ سنہ 2005میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے اس وقت کی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بینظیر بھٹو کے ساتھ مفاہمت کے نتیجے میں این آر او جاری کیا تھا جس کی وجہ سے آصف علی زرداری اور دیگر ہزاروں افراد کے خلاف مقدمات کو ختم کردیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔بی بی سی کے مطابق چیف جسٹس میں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے این آر او کے مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو بھی گذشتہ دس سال کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے موکل محتلف مقدمات میں نو سال تک جیلوں میں رہے جبکہ اُن کے خلاف درج ہونے والے مقدمات میں 40 گواہان پیش ہوئے اور کسی ایک گواہ نے بھی ان کے خلاف بیان نہیں دیا۔اُنھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف تمام مقدمات کا فیصلہ ہوچکا ہے جس میں وہ بری ہوچکے ہیں جس پر بینچ میں موجود عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ مقدمات اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچے بلکہ احتساب عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں اعلی عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ اُنھیں نیا بیان حلفی جمع کروانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن عدالت نے اُنھیں دوہری مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ بینچ میں موجود جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس بیان حلفی کی تحقیقات کے لیے نہیں کہہ رہے بلکہ عدالت یہ چاہتی ہے کہ وہ گزشتہ دس سال کے اپنے ذرائع آمدن اور جائیداد کی تفصیلات بتائیں۔سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس طرح تو کسی سے سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جاتا جس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کوئی عام آدمی نہیں ہیں بلکہ قومی لیڈر ہیں۔اُنھوں نے فاروق ایچ نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے موکل ان الزامات سے بری ہوگئے تو اُنھیں کلین چٹ مل جائے گی جس کا اُنھیں مستقبل میں سیاسی طور پر بھی فائدہ ہوگا۔سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کا غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک جائیداد کی کل مالیت 54 لاکھ درہم ہے جس پر چیف جسٹس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق فوجی صدر کی تمام تنخواہیں بھی اکٹھی کر لی جائیں تو پھر بھی اتنی رقم نہیں بنتی۔پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ اُن کے موکل کو پیسے بیرون ملک لیکچرز دینے کی مد میں ملے ہیں جس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد لیکچر دینا شروع کردوں تو کیا مجھے بھی اتنے پیسے ملیں گے”۔عدالت نے اس مقدمے کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ دوسری طرف خصوصی عدالت میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ملزم پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھا تھا جس کا جواب بھی آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرپول سیاسی نوعیت کے مقدمات پر کارروائی نہیں کرتی۔اس مقدمے کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اُنھیں اس مقدمے میں سابق حکومت نے پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا اور چونکہ وہ حکومت اب ختم ہوچکی ہے اس لیے اُنھوں نے اس عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آئندہ اس مقدمے کو کس طرح چلانا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان مرا رومان : یادیں (33 ) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article نیاپاکستان نئے افق کی جانب رواں : کرچیاں / ایم ایم ادیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.