Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ملتان مرا رومان : یادیں (33 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں (33 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹراگست 29, 20186 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتانی ہنر مندوں کے محلے

کسی بھی شہر کی تہذیب کوسمجھنے کےلئے یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ وہاں ہنرمندوں کی تعداد کتنی تھی۔ملتان کے مختلف محلے آج بھی اس بات کے شاہد ہیں کہ یہ ہنرمندوں کاشہر تھا۔یہ ہنر مند محنت مشقت کرتے تھے اور اپنے ہنر کو اپنی روزی کاذریعہ بناتے تھے شاید ہی کسی شہر میں اتنے بہت سے محلے ہنرمندوں کے نام سے موسوم ہوں جتنے ملتان میں ہیں۔سرسری جائزہ بھی لیں تو شہر میں آج بھی بہت سے محلے ایسے موجودہیں جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ان محلوں میں پہلے ایک ہی پیشے سے وابستہ افراد رہتے تھے۔جیسے کئی علاقے مختلف ذاتوں اور قوموں کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں اسی طرح ملتان کے یہ محلے اپنے ہنرمندوں کی وجہ سے آج بھی معروف ہیں۔

کاشی گروں ، کمان گروں اور کمہاروں کی آبادیاں

کاشی گری اس شہر کا قدیم فن ہے۔اس فن سے وابستہ لوگوں کی اکثریت محلہ کاشی گراں میں رہتی تھی جو آج بھی ملتان میں موجودہے۔محلہ کمنگراں ان ہنرمندوں کی یاد دلاتاہے جو کمانیں بناتے تھے۔کمان گراں سے تبدیل ہو کر یہ محلہ کمنگراں کہلانے لگا۔ملتان کے دوعلاقے کمہارمنڈی اور چوک کمہاراں والا برتن سازوں کی یاددلاتے ہیں۔محلہ سوتری وٹ یہ ظاہر کرتاہے کہ یہاں سوت بنانے والے کاریگر رہتے تھے۔محلہ باغ ویڑہ باغبانی سے وابستہ افراد کامحلہ تھا۔قصاب پورہ تو ظاہرہے قصابوں کا محلہ ہوگا۔گلی بن لوہاراں لوہاروں کی یاد دلاتی ہے۔تو صابن والی گلی میں صابن سازرہتے ہونگے۔

نشاط روڈ اور کفناں والی گلی

ایک گلی ایسی بھی ہے جس کی مثال شاید کسی اور شہر میں نہیں ملتی۔کفناں والی گلی ظاہرکرتی ہے کہ پانچ ہزار سال پرانے شہر میں کفنوں کی ضرورت اتنی بڑی تعداد میں پڑتی رہی کہ کفن تیار کرنے والوں کا ایک پورا محلہ آباد ہوگیا۔اورحرم گیٹ کے باہر نشاط روڈ تواپنے نام سے ہی ظاہر کرتا ہے کہ یہ علاقہ عیش و نشاط کا مرکز ہواکرتاتھا۔طبلے اورگھنگھروﺅں کی آوازیں سرشام یہاں سنائی دیتی تھیں ۔یہاں موسیقار بھی تھے اور گلوکاربھی۔یہ سب فنکار ،سب موسیقار،سب دستکار ،سب ہنرمند اپنے اپنے فن اور اپنے اپنے ہنر کے ذریعے ہردور میں اس شہر کے تہذیب اور تمدن کو نیا روپ دیتے رہے ۔

زبانوں کا ملاپ اور سرائیکی زبان کی تشکیل

پانچ ہزار سال کے نشیب وفراز پرنظرڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر دور میں مختلف مذاہب ،مختلف تہذیب ،مختلف ثقافت،مختلف رسوم ورواج کے باوجود شہر کی ایک مجموعی معاشرت اورایک مجموعی تہذیب بھی تشکیل پائی۔اس تہذیب پرمختلف مذاہب کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب وتمدن اور ثقافت کے گہرے اثرات موجودہیں۔مختلف قوموں کے ملاپ نے یہاں کی معاشرتی زندگی کو ایک نیا رخ دیا۔زبانوں کے ادغام نے اس خطے میں بولی جانے والی سب سے بڑی زبان سرائیکی پربھی اثرات مرتب کیے۔

آم کی مٹھاس اور غلاموں کی عاجزی

آم جیسا پھل یہاں کے لہجے میں مٹھاس لایا۔گردگرما گدا وگورستان کی روایت نے یہاں کے باسیوں کو عاجزی اور انکساری سے روشناس کرایا۔مختلف ادوار میں حملہ آوروں کی یلغار کا مقابلہ کرنے اور محکوم رہنے والے آج بھی ہاتھ جوڑ کر اور گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر سلام کرتے ہیں۔اگرچہ اسے خلوص اوراحترام کی روایت قراردیاجاتا ہے لیکن طویل غلامی کی تاریخ پر نظررکھنے والے اسے اسی زاویے سے دیکھتے ہیں۔

دریائے چناب سے منسوب محبت اور بے وفائی کی داستان

ایک بڑی آبادی آج کے دورمیں بھی وڈیروں ،جاگیرداروں اور مخدوموں کی غلام ہے۔دریائے چناب نے ایک الگ انداز میں شہر کی تہذیب و ثقافت پر اثرات مرتب کیے۔اس دریا سے وابستہ لوک کہانیوں اور روایات پر نظرڈالیں تو چناب محبت کا دریا ہے۔کہاجاتا ہے یہ محبت ،یہ خلوص ہمیں ملتانیوں کی مزاج میں بھی ملتا ہے۔لیکن اسی دریا کے ساتھ بے وفائی کی روایت بھی تومنسلک ہے کہ جب بات وفاکی آئے تو ساتھ ہی کہیں بے وفائی بھی جڑی ہوتی ہے۔سو یہ بے وفائی ہمیں ہمیشہ سے اس حکمران طبقے میں دکھائی دی جس نے ہردور میں حملہ آوروں کے ہاتھوں ملتانیوں کا سودا کیا اس کے عوض جاگیریں اور خلعتیں حاصل کیں اوریہاں کے عوام ہردورمیں محکوم ہی رہے۔

رواداری ، ہم آہنگی اور امن کی روایت

محکومی کایہ سفر پانچ ہزار سال سے جاری ہے۔اس وقت سے جب ملتان کی حدود منصورہ تک پھیلی تھیں اورجب اسے حضرت داتا گنج بخش نے یکے از مضافات لاہور قراردیاتھا۔تہذیب اور ثقافت کے ان رنگوں نے ملتانیوں میں رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا ۔ اسی شہر میں شا ہ شمس سبز واری جیسی روحانی ہستی کا قیام رہا جن کے عقیدت مندو ں میں صرف مسلمان ہی نہیں سکھ، ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے بھی شامل رہے ۔صوفیا نے امن کا جو درس دیا یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملتان دہشت گردی کے اس ماحول میں بھی ایک پر امن شہر ہے ۔یہاں کے لوگ امن اور محبت کی روایات کو آج بھی فروغ دے رہے ہیں
( جاری )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتحریک لبیک نے قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں نون لیگ کو کیسے ہرایا ؟ ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
Next Article زرداری کا بیان حلفی مشکوک : مشرف کی بیرون ملک جائداد کی مالیت 54 لاکھ درہم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.