Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»ایم ایم ادیب کا کالم : سیاسی کھلواڑ اور تباہ کن باؤلنگ پر تلا کپتان
daud tahir

ایم ایم ادیب کا کالم : سیاسی کھلواڑ اور تباہ کن باؤلنگ پر تلا کپتان

ایڈیٹردسمبر 31, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
garhi khuda bakhsg jalsa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کپتان تباہ کن بیٹنگ کرنے پر تلا ہے،وہ سمت کا تعین کئے بغیر ہٹ پر ہٹ لگائے چلا جارہا ہے،ایسے لگتا ہے وہ جیت کی دھن میں یا ہار کے خوف میں مبتلا ہے،وہ اپوزیشن کو فالوآن جتنا ہدف دینے کے چکر میں ہے مگر وہ اس جانب دھیان ہی نہیں دے رہا کہ اپنے اس جنون سے وہ اپنی ٹیم کو شکست کے دہانے جا کھڑاکرسکتا ہے کہ اس کی ٹیم میں جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب کے سب میچ فکسنگ کی مہارت رکھتے ہیں،وہ ہر برے وقت میں دھوکا دینے کی شہرت رکھتے ہیں،اُن کے کردار کی آلودگی سے پوری قوم آگاہ ہے،ایک بے خبر اور بے بہرہ ہے تو عمران خان ہے،اُسے اپنی پچ پر بڑھتی ہوئی پھسلن کا احساس بھی نہیں ہو رہا،شایداس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بائیس سالہ جہد مسلسل کا حوالہ دیتے ہیں وہ ساری خوش فہمیوں کے خواب بُنتے گزری،میدانِ سیاست میں ہونے والی سازشیں اُن کی نظروں کا نشانہ ہی نہیں رہیں،اُنہیں تاحال یہ علم ہی نہیں کہ گو سیاست بھی ایک کھیل ہی ہے مگر کرکٹ اور سیاست کے کھیل میں بہت فرق ہوتا ہے۔
جو اس فرق کا ادراک ناں رکھتا ہو اسے میدان میں چھلانگ نہیں لگانا چاہئے کہ ہمارا سیاسی میدان کسی قواعدوضوابط والے کھیل کے لئے نہیں قلابازیوں کے لئے ہے۔
میاں نواز شریف بھی تحریک استقلال سے قلابازیاں کھاتے کھاتے آمریت کے ہنڈولے تک پہنچے،وہاں انہیں جونیجو لیگ کا پنگھوڑا مل گیا جس میں جھولتے جھولتے بڑے میاں صاحب کی دولت کے بل بوتے پر قبضہ کرلیا،پھر یہ ہوا کہ آم تو آم گٹھلیوں کے بھی دام وصول کئے جن سے انہوں نے اپنے خاندان کو بھی عیش و عشرت کے مزوں میں برابر کا حصہ دار بنایا،مگر وہ ایک بات جو انہیں گوارہ نہ تھی وہ یہ کہ وزارت عظمیٰ کی خلعت پر ان کے اقتدار شریک بھائی یا بھتیجے نظر نہ رکھیں بلکہ یہ خلعت ان کی بیٹی پر سجے،وہی اس کی وارث بنے،اسی لئے مریم نواز کو داؤ پیچ بھی وہ سکھائے جو بلی جانتی ہے شیر نہیں۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ رات ایک ٹی وی شو میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے نام کے ساتھ ترجمان مریم نواز لکھا آرہاتھا جبکہ دیگر شرکاء کے نام کے نیچے ان کی پارٹی کا نام لکھا تھا۔
اب یہ اس ملک کی وقوم کی بدنصیبی ہے یا تاریخ کا جبر کہ بہتر برس سے بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علیؒ جناح کا سیاسی وارث کوئی بھی نہ بنا،پاکستان کی خالق ہونے کا دعویٰ کرنے والی جماعت مسلم لیگ نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا،اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے اور اس کے ملی وجود کو نامستحکم کرنے میں مسلم لیگ ہی سر فہرست ہے۔جتنی بھی آمریتیں آئیں وہ اسی جماعت کی کاسہ لیسیوں سے آئیں اورہر آمریت کی کوکھ سے ایک نئی مسلم لیگ نے جنم لیا اور ملک کے جمہوری تشخص کو پامال کرنے میں جو کردار لیگیوں نے ادا کیا اتنا آمروں نے نہیں کیا کہ نت نئی مسلم لیگیں آمریت کی چھتری تلے ہی حکومتیں کرتی رہیں۔مسلم لیگیوں ہی نے ہمیشہ جرنیلوں کو یہ باور کرایا کہ ان کے بغیر اس ملک کا نظام حکومت و ریاست چلنا مطلق دشوار ہے،اسی امر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی شہید بینظیر بھٹو کے ہاتھوں ایک جنرل کو تمغہء جمہوریت دلوایا اور آج و زیر اعظم عمران خان کو یہی عارضہ لاحق ہے،وہ بہت برے طریقے سے اس نفسیاتی دباؤ تلے دبے ہوئے ہیں کہ ان کی حکومت”ان بیساکھیوں“ کے بِنا نہیں چل سکتی،یوں ہی نہیں بلکہ انہیں بھی یہ یقین ہو گیا ہے کہ ”اُن“ کے سہارے کے بغیر کوئی surviveکر ہی نہیں سکتا۔جبکہ عام آدمی کی رائے بھی اب یہی ہے کہ ہماری کوئی حکومت اپنے استحکام کے لئے اوپر والوں کی محتاج ہوتی ہے اوراس محتاجی سے انحراف اس حکومت کی موت کا پروانہ ہوتا ہے۔
موجودہ سیاسی کھلواڑ نے ایک طرف وزیر اعظم عمران خان کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کیا ہوا ہے تو دوسری طرف پی ڈی ایم کی ساری کی ساری قیادت بوکھلا ئی ہوئی ہے اس کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ کس طور سیاست کرے کہ جلد سے جلد زمام اقتدار اس کے ہاتھ آجائے،اس کے لئے مریم بی بی تو تمام تر اخلاقی اقدار کو خاطر میں لائے بغیر سیاسی اعتبار جمانے کی کوشش میں ہے،یہی وجہ ہے کہ مولانا اپنے پی ڈی ایم کے مدارالمہام ہونے پر شاکی نظر آتے ہیں انہیں یہ قلق ہے کہ اتحاد کے سربراہ وہ ہیں اور فیصلے مریم نواز کے چلتے ہیں جبکہ موصوفہ ن لیگ کی بھی نائب صدر ہیں اور شہباز شریف گو زندان میں ہیں جماعت کے بڑے فیصلے کرنے کا حق بھی انہی کے پاس ہے کہاں پی ڈی ایم کے فیصلے بھی مریم نواز کرنے لگی ہیں َ اُدھر پی پی پی نے الگ کھلواڑ ڈالا ہوا ہے اوپر سے یہ مطالبہ بھی منڈھ دیا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے تب دیئے جائیں گے جب میاں نواز شریف بہ نفس نفیس پاکستان آئیں گے،گویا کہ مریم نواز اس کے لئے بھی قابل اعتبار نہیں ہے بھلے بلاول اور مریم کے درمیان سوشل روابط اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ مریم نواز اپنے والد کی برسوں کی نفرت پر محبت کا غازہ چڑھانے کے لئے گڑھی خدابخش جانے سے بھی گریز پا نہ ہوئیں۔عام الفاظ میں یہ سب سیاسی کھلواڑ لگتے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان ہیں کہ ان حالات میں بھی گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ شدید نوعیت کی بوکھلاہٹ ہر پل ان کے چہرے پر دکھائی دیتی ہے جس سے لگتا ہے کہ انہوں نے واقعی ابھی حکومت سنبھالنے کی تیاری نہیں کی تھی فقط سیاست میں جگہ بنانے تک کا کام کیا تھا۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ ایکvisionaryانسان ہیں مگر انہوں نے اپنے وژن کے
حصول کے لئے وقت سے پہلے اندھی چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں ان کی جماعت کو اقتدار کا سنگھاسن تو مہیا ہوگیا مگر ایک بصیرت افروز حکومت چلانے کے لئے لوگ نہیں ملے، تقدیر نے انہیں ان لوگوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جن کا ملک و قوم کے ساتھ کبھی عمدہ برتاؤ نہیں رہا۔یہ جو سیاسی کھلواڑ چاروں اور پھیلا نظر آتا ہے یہ انہیں لوگوں کی کرشمہ سازی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصائمہ نورین بخار ی کا کالم : ایک میلہ سا لگا ہے روشنی کے شہر میں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ڈی ایم کی ” ناکامی “ پر حکومتی نمائندے بد حواس کیوں ہیں ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.