Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»"مخدوم شاہ محمود کی استقامت اور مہر بانو بیٹی” : ایم ایم ادیب کا کالم / کرچیاں
ایم ایم ادیب

"مخدوم شاہ محمود کی استقامت اور مہر بانو بیٹی” : ایم ایم ادیب کا کالم / کرچیاں

ایڈیٹرجولائی 18, 202523 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صبح سورج کے آنکھ کھولنے سے پہلے ملتان سے ایک سو چالیس کلو میڑ دور میاں چنوں کے مضافات میں اپنے گائوں کو روانہ ہوا تو میرے شہر پر آج بھی پچھلے تین روز کی طرح نیم سیاہ بادل منڈلا رہے تھے ،سوچا آج بھی یونہی آنکھ مچولی کھیلتے کھلتے کہہں اور برس لیں گے ۔مجھے کیا معلوم تھا ابھی آدھا سفر بھی طے نہیں ہوگا کہ جل تھل مچ جائے گا ۔گائوں پہنچا تو دور دور تک سوائے پانی اور تیز ہوا کے شورسے باولے پن کی حد تک ا یک دوسرے کی سر پھٹول میں مصروف تھے۔آج جاتے ہوئے میں
نے اپنے کیکروں کے جنگل کی رکھوالی کرنے والوں کو بھی نہیں بتایا تھا کہ اب مہمان نوازی کرنے والا مخلص طبقہ دیہاتوں میں باقی رہ گیا ہے جو خالص دیسی گھی میں پکے کھانوں سے تواضع کرتا ہے۔ سورج تو یہاں بھی شام سے پہلے تک دکھائی نہیں دیا ۔
گائوں میں موبائل نحوست سے بھی دن بھر کو چھٹکارا ملتا ہے پر اس بار شام چڑھے جب گھر پہنچا فیس بک کے کھلتے ہی منظر نے دکھ سے چور چور کیا وہ یہ تھا کہ پی پی پی کے ایک
بہت ہی سنجیدہ اور مہذب عہدے دار دوست نے ایک پوسٹ چڑھائی ہوئی تھی جسے دیکھ کر پہلی نظر لگا کو ئی وی ماڈل ہے، مگر غور سے دیکھا تو مخدومہ بی بی مہربانو قریشی تھیں ایک نہایت مہذب باپ کی شائستہ اور پر وقار بیٹی ،جو صدیوں بعد قبیلہ سے سیاسی جدو جہد کی علامت بن کر آسمان سیاست پر چمکیں اور فارم سنتالیس کے گھاٹ اتار دی گئیں اور باقی کی کسر ایک اعلی تعلیم یافتہ خانوادے کے شائستہ و پر وقار جیالے نے پوری کردی۔ یہ سوال فقط ایک فرد کا نہیں، بلکہ پورے معاشرتی و سیاسی نظام کا آئینہ ہے ۔ ہماری سیاست اور ہمارے سماج میں عورت کے کردار کو ہمیشہ محدود رکھا گیا ہے ،کبھی غیرت کے نام پر ،کبھی رسم و رواج کے بندھنوں کی وجہ سے اور کبھی عقیدے اور مسلک کی بنیاد پر ۔ مگر جب کوئی بیٹی، وہ بھی سیاسی گدی نشین خانوادے سے،کھل کر سیاسی جدوجہد کے کارزار میں اترے ،تو وہ فقط صنفی بغاوت نہیں کرتی بلکہ اسٹیٹس کو کو چیلنج کرتی ہے۔بیٹی کا سیاست میں قدم رکھنا ایک اعلان ہے کہ اب کسی بھی قبیلے کی نسل نو صرف علامتی سیاسی نمائندگی پر محدود نہیں رہے گی بلکہ فیصلہ سازی میں برابر کے کردار مانگے گی۔ قریشی خانوادے کی اس ہونہار بیٹی نے آسان راستہ اپنانے کی بجائے وہ کٹھن راہ چنی ہے جس کا موروثی سیاست کے اندر بھی خواتین کو اختیار ودیعت نہیں کیا جاتا۔
ہمارے سیاسی کلچر میں خواتین سیاسی جلسوں کی رونق یا انتخابی جمالیات کی خاطر شرکت کے لئے ہوتی ہیں۔ اور اگر وہ سیاسی میدان میں کود پڑیں تو سیاسی حریف اس عورت کی اہلیت سے زیادہ اس کے لباس ،رشتے یا کردار کو نشانہ بنانے کی سعی بد میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں ۔ قریشی خاندان کی یہ بہادر اور نڈر بیٹی مہر بانو ان تمام روایات سے ٹکرا گئی ہیں ۔وہ فقط اپنے باکردار نیک سیرت و پاک طینت والد کی سیاسی وارث نہیں بلکہ نئی نسل کی ترجمان ہیں،وہ نسل جو ریاستی ظلم و جبر اور صعوتوں کا سامنا کرنے پر آمادہ و تیار ہے ۔ہماری معاشرتی ساخت کے اعتبار سے اب بیٹیوں کی اعلی تعلیمی صلاحیتوں کو تو تسلیم کر لیا گیا ہے مگر اقتدار میں حصہ طلب کرنے والی کو آج بھی پسندیدہ نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ہمارے خاندانی نظام میں بیٹی کو چاردیواری میں رہ کر اطاعت گزاری کی تربیت دی جاتی ہے ،قیادت کے قابل اب بھی نہیں گردانا جاتا ،اسے خاموشی سکھائی جاتی ہے ،احتجاج نہیں، اسے سہارا
بننے کی اجازت مرحمت کی جاتی ہے ،رہنما بننے کی نہیں۔ بیٹی جب ان اصولوں کے خلاف بغاوت کرتی ہے تو وہ فقط سیاست نہیں پورے سماج کے سماجی سانچوں سے لڑتی ہے ۔
پاکستان کا آئین عورت کو مرد کے برابر حقوق تفویض کرتا ہے آرٹیکل 25 میں واشگاف الفاظ میں تحریر ہے کہ” تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں ،مساوی تحفظ کے حقدار ہیں ،کوئی امتیاز جنس کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا”اسی طرح سیاسی جماعتوں کے منشور خواتین کی سیاسی حیثیت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہیں مگر عملی طور پر نہیں حراسانی کے خلاف قوانین کی موجودگی میں ہر سطح پر حراسانی کا رویہ روا رکھا جاتا ہے۔
مہربانو مضبوط ،نڈر،اور مزاحمت کی علامت بن کر ابھری ہیں ،قریشی خاندان کی ، پاکستان کی یہ بیٹی Victim نہیں Victor بن کر سیاست کے افق پر تابندہ ستارے کی مانند طلوع ہوئی ہے ،یہ سرائیکی وسیب کی عورتوں کے لئے ،شعور، خودی اور پہچان کاسبق ہے ۔یہ وہ انوکھی لاڈلی نہیں جو کھیلنے کو چاند مانگتی ہے ۔یہ اب بھی وہی بیٹی ہے جو صدیوں سے خواب دیکھ رہی تھی مگر اب آنکھیں کھول کر ان خوابوں کی تعبیر خود مانگنے پر قادر ہوئی ہے۔ایک انتخابی جلسے میں انہوں نے کیا خوب کہا کہ "میں باپ کی وراثت کا زیور نہیں ،چراغ ہوں مجھے جلنا آتا ہے "۔ یقینا اس روشنی نے کچھ چہرے چمکائے ،کچھ سائے چھپا دے، وہ اپنا حق مانگنے ،مصحف سیاست پر اپنا نام لکھوانے نکلی ہے ،وہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی لاڈلی بیٹی ہے ،اپنی جماعت کی سرکردہ لیڈر ہے ۔خدارا ! سرائیکی وسیب کی اس بیٹی کے ساتھ وہ سلوک نہ کریں جو مسلم لیگ نے محترمہ نصرت بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ کیا تھا۔یہ فقط شاہ محمود کی نہیں پورے سرائیکی وسیب کی بیٹی ہے ،یہ بھی دختر پاکستان ہے۔
( مدیر کا نوٹ : کالم نگار اس کالم کا آخری جملہ تحریر کرتے ہوئے جانے وہ سلوک کیوں بھول گئے جو عمران خان نے محترمہ مریم نواز اورمحترمہ کلثوم نواز شریف کے ساتھ روا رکھا تھا )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ShahMehmoodQuraishi #MehrBanoQuraishi #QuraishiFamily #SouthPunjabPolitics #MultanLeadership #PoliticalDynasties #PTIPolitics #PakistaniPolitics #MakhdoomLegacy #MehrBanoRisingStar #شاہ_محمود_قریشی #مہر_بانو_قریشی #قریشی_خاندان #جنوبی_پنجاب_کی_سیاست #ملتان_کی_قیادت #سیاسی_خاندان #پاکستانی_سیاست #تحریک_انصاف #سیاسی_وراثت #نئی_سیاسی_قیادت ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزبیدہ مصطفیٰ عاصمہ جہانگیر اور تسنیم کی جگہ کون آئے گا؟ ۔۔۔ کشور ناہید کا کالم
Next Article ڈاکٹر اے بی اشرف : گور پیا کوئی ہور ۔۔ گردوپیش میگزین میں شائع ہونے والا اصغرندیم سید کا خاص مضمون ( پہلا حصہ )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

ارشد حسین ارشد ، مخدوم سجاد قریشی اور کھولتے دودھ کا کڑاہا : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 15, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.