Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 3, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ، سینیٹر مشاق سمیت سیکڑوں افراد گرفتار
  • ہائیبرڈ نظام کی خوبیاں اور خامیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے میں تین پولیس اہلکار ہلاک، 150 زخمی آٹھ کی حالت نازک : وزیرِ اعظم انوار الحق
  • موسمیاتی تبدیلی اور ہم ۔۔آواز دوستو ، کوئی آواز دوستو : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی ہراسانی کیس خانگی جھگڑا نکلا : خاتون پروفیسر سے خفیہ شادی کر رکھی تھی : ڈاکٹر احسان ، طلاق ہو چکی ہے ، خاتون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»بحریہ ٹاؤن کی متعدد جائیدادیں سیل: ’ملک ریاض کے کِیے کی سزا عام آدمی کو نہ دی جائے‘
اسلام آباد

بحریہ ٹاؤن کی متعدد جائیدادیں سیل: ’ملک ریاض کے کِیے کی سزا عام آدمی کو نہ دی جائے‘

رضی الدین رضیمارچ 17, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
malik riaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان میں احتساب کے وفاقی ادارے نیب کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی کمپنی بحریہ ٹاؤن کی کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری اور اسلام آباد میں واقع رہائشی و کمرشل عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔ایک بیان میں نیب نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی و کمرشل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
منگل کو راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت میں بحریہ ٹاؤن کے مبینہ ناجائز قبضوں سے متعلق ابتدائی سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بھی پیشی کے نوٹس جاری کر رکھے تھے تاہم ان میں سے کوئی بھی ملزم عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔جج اکمل خان نے اس مقدمے کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کی ہے۔اس عدالتی کارروائی کے بعد نیب نے ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ کر مفرور ملزمان کو پاکستان واپس لانے کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں تاکہ ایسے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس میں بھی ملک ریاض اشتہاری ملزم ہیں۔ تاہم ماضی میں یہ تمام ملزمان خود پر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ ملک ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
بحریہ ٹاؤن کی کون سی جائیدادیں سیل کی گئیں؟
نیب کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون راولپنڈی میں ملک ریاض کی کئی جائیدادوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں نوٹسز آویزاں کیے ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق جائیداد ضبطگی کا حکم گذشتہ روز اسلام آباد کی نیب کورٹ کی جانب سے دیا گیا تھا۔بحریہ ٹاون کے فیز ایٹ میں واقعہ پلاٹ نمبر 1351 اور مکان نمبر 1440 پر نوٹس آویزاں کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ جگہ راولپنڈی کے تخت پڑی جنگل کا حصہ تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ’رہائش پذیر افراد کو بھی جائیداد ضبطگی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔‘ان جائیدادوں کے باہر جو نوٹس چسپاں کیے گئے ہیں ان پر درج ہے کہ ’جائیداد میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘
بحریہ ٹاؤن کے ترجمان کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انتظامیہ کے چند افراد نوٹس آویزاں کیے گئے ہیں مگر ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف احتساب عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے جہاں ’ہم جا کر اپنا جواب دے رہے ہیں اور دوسری طرف بحریہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔‘ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ابھی ہمیں یہ نہیں معلوم کتنی جائیدادیں سیل ہو گئی ہیں اور کتنی اور فہرست میں شامل ہیں۔ان کے مطابق ابھی بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے سامنے بھی تصویر واضح نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک وہ یہی جانتے ہیں کہ ’پیر کو احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت کو اب 20 مارچ تک ملتوی کیا گیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ انتظامیہ اور نیب وہاں کیا موقف پیش کرتے ہیں۔‘
نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض احمد اور دیگر کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات اس وقت زیر تفتیش ہیں۔
نیب نے ان ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور کراچی کی احتساب عدالتوں میں متعدد ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں اور ان عدالتوں نے تمام ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔نیب کے مطابق ان مقدمات میں ملک ریاض احمد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں بحریہ ٹاؤن کے نام پر نہ صرف سرکاری بلکہ نجی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے، بغیر اجازت ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم کرنے اور عوام سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزامات اور ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔نیب نے کہا ہے کہ اس سے متعلق حالیہ کارروائیوں میں کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری (گالف سٹی) اور اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد کمرشل اور رہائشی املاک کو سیل کر دیا گیا ہے، جن میں کثیر المنزلہ کمرشل عمارتیں بھی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں بینک اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے مزید کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔اعلامیے کے مطابق نیب پاکستان کے شہریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف اپنی قانونی کارروائیاں بغیر کسی تاخیر اور دباؤ کے جاری رکھے گا۔
نیب کے مطابق ملک ریاض احمد، جو اس وقت دبئی میں این سی اے کیس میں عدالتی مفرور کے طور پر مقیم ہیں، نے حال ہی میں وہاں لگژری اپارٹمنٹس کی تعمیر کا ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق نیب کے پاس اس بات کے ابتدائی شواہد موجود ہیں کہ پاکستان سے کچھ افراد مجرمانہ طور پر اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی رقم دبئی منتقل کر کے ملک ریاض احمد کی مدد کر رہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ نیب کے پاس ملک ریاض احمد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے یہ رقوم غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بھیجی گئی ہیں۔نیب نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے لیے پاکستان سے جو بھی فنڈز منتقل کیے جائیں گے اسے منی لانڈرنگ تصور کیا جائے گا اور ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے کسی بھی پرکشش لالچ سے گریز کریں اور اپنی محنت سے کمائی گئی بچت کو محفوظ رکھیں۔
’سزا عام آدمی کو نہ دی جائے‘
پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے پر کڑی نظر رکھنے والے تجزیہ کار احسن ملک نے نیب اور ایف آئی اے کی طرف سے اختیار کیے گئے طریقہ کار پر تنقید کی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ادارے بہت عرصے بعد جاگے ہیں کیونکہ جو املاک بھی ضبط ہو رہی ہیں پہلے یہی ادارے ان کی ٹرانسفر لیٹرز تک بھی جاری کرتے رہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ملک ریاض نے کچھ غلط کیا ہے تو پھر اس کی سزا ان کو ملنی چاہیے۔احسن ملک کے مطابق ’جو گھر کسی نے خریدا ہے اور ٹیکسز اور ڈیوٹی ادا کر کے الاٹمنٹ لیٹر بھی لیا ہے تو اب خریدار کو تو سزا مت دیں۔‘انھوں نے کہا کہ اس میں اب حکومت ایک ایسا فارمولا تیار کر سکتی ہے کہ جس سے عوام اور عام خریدار کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ احسن ملک کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے دفاتر میں متعلقہ صوبائی محکموں کے ریویونیو افسران کو بٹھا کر اس عمل کی درستگی کی جا سکتی ہے اور ادارے نئے سرے سے فیس یا چارجز خریداروں سے لے سکتے ہیں۔تاہم انھوں نے کہا کہ اب کسی عام آدمی کو اس کی محنت کی کمائی سے حاصل کی گئی جائیداد سے محروم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے باقی ادائیگیوں کا مسئلہ ہے تو پھر بحریہ کے رہائشیوں سے بجلی، گیس اور پانی کے بل بھی ادارے براہ راست لے سکتے ہیں۔ مگر ان کے پانی کے کنکشن کاٹ دینا ’مناسب عمل نہیں۔‘ان کے مطابق کراچی میں سندھ واٹر بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف 14 ارب کے واجبات ہیں اس وجہ سے پانی کا کنکشن منقطع کیا گیا ہے۔ احسن ملک کے مطابق سندھ واٹر بورڈ کو یہ واجبات ملک ریاض سے ہی لینے چاہیں اور عام آدمی سے اب پانی بل براہ راست بورڈ خود موصول کرے۔وہ کہتے ہیں کہ ’ملک ریاض سندھ واٹر بورڈ سے پانی لیتے ہیں۔ اب اس بورڈ نے کنکشن کاٹ لیا ہے اور کہا ہے کہ 14 ارب کے واجبات ہیں۔ اب خریداروں کو سزا کیوں دے رہے ہیں۔ عام آدمی کو اس کی سزا دیں۔‘ان کے مطابق اگر ملک ریاض واپس نہیں بھی آتے تو بحریہ ٹاؤن کی رہائشی سکیموں کا انتظام متعلقہ کمشنر اور ہر شہر کی ترقیاتی اتھارٹی کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔
الائیڈ ڈویلپرز کے ڈاکٹر شفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ اب عام آدمی بھی نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں سے متاثر ہوگا کیونکہ بحریہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچنے سے ان کی جائیداد کی بھی مارکیٹ ویلیو گرے گی۔ان کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے ڈیلرز کے ذریعے ہزاروں فائلیں فروخت کر رکھی ہیں مگر اب لوگ جب فروخت کے لیے جائیں گے تو صورتحال اتنی اچھی نہیں ہوگی۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بحریہ ٹاؤن ملک ریاض
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر اے بی اشرف ، استاد ، دوست ، ہم راز اور میرے رول ماڈل : ڈاکٹر نجیب جمال کی یاد نگاری
Next Article ریپ یا شادی کےبغیر پیدا بچوں کی کفالت بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

صحافت پر اثر انداز ہوتا سوشل میڈیا اور ملک ریاض کی وطن واپسی کی خبریں : نصرت جاوید کا تجزیہ

جولائی 11, 2025

عاصمہ شیرازی کا کالم : چوہدری ریاست بمقابلہ ملک نظام!!!

جنوری 28, 2025

ملک ریاض کو واپس لائیں گے ، میڈیا جرائم میں برابر کا شریک ہے :خواجہ آصف

جنوری 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اکتوبر 3, 2025
  • جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل اکتوبر 3, 2025
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس اکتوبر 3, 2025
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم اکتوبر 3, 2025
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 2, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.