ملتان میں بجلی چوروں کوقانون کی گرفت میں لانے کے لئے ملک بھر کی طرح گرینڈآپریشن شروع ہوگیاہے ۔اوراس سلسلے میں میپکو نے رینجرز کی خدمات بھی حاصل کرنے کابھی فیصلہ کیاگیاہے ۔
میپکوذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاورڈویژن وزارت قانون کے ساتھ مل کر صدارتی آرڈیننس تیارکرے گاجس کے تحت بجلی چوروں کو چھ ماہ سے 3سال تک قید کی سزائیں دینے کی تجویز ہوگی انہیں 50ہزار سے 5لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیاجاسکے گا۔بجلی چوری کے مقدمات جلدازجلد نمٹانے کے لئے خصوصی عدالتیں بھی بنائی جائیں گی جوتین سے چار ماہ کے دوران فیصلہ کرنی کی پابندہوں گی۔
فیس بک کمینٹ