اہم خبریں

مفتی عبدالقوی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقا ت

ملتان : معروف عالم دین اورپاکستان تحریک انصاف علماونگ کے رہنما مفتی عبدالقوی نے جمعرات کے روز گیلانی ہاؤس ملتان میں سابق وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمایوسف رضاگیلانی کے ساتھ ملاقات کی اورانہیں عیدکی مبارکباد دی۔گردوپیش سے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کے ساتھ میری ملاقات میں سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کے آنے والاہردن یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویز اشرف اورجہانگیر خان ترین کے لئے اچھی خبریں لائے گا۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے اس خطے اورخاص طورپرسرائیکی کاز کے لئے جوکام کیااسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker