Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
  • معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم:توہین کی تلاش
کالم

محمد حنیف کا کالم:توہین کی تلاش

ایڈیٹراگست 26, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلے سینسر نے پاس کی پھر فل سینسر بورڈ نے پاس کی۔ پھر ارادہ بدل کر شریعت کونسل کے پاس بھیج دی۔ وہاں سے سینیٹ پہنچ گئی، سینیٹ نے بھی پاس کر دی۔ سینسر بورڈ نے دوبارہ پاس کر دی لیکن فلم ’زندگی تماشہ‘ سینماؤں تک پھر بھی نہ پہنچ پائی۔
فلم کے خالق سرمد کھوسٹ نے بڑی عاجزی کے ساتھ گذشتہ دنوں یہ فلم یوٹیوب پر ریلیز کر دی۔ اس درخواست کے ساتھ کہ اگر دل کرے تو ٹکٹ لے لیں یا ٹکٹ کے پیسے ہدیہ کر دیں اور یہ بھی دیکھ لیں کہ فلم سے کسی کی توہین تو نہیں ہوتی۔
میں اور کچھ دوست فلم کو سینسر بورڈ کے پاس جانے سے پہلے دیکھ چکے تھے اور ہم سیانے یہ مشورہ بھی دے چکے تھے کہ فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں بلکہ ایک دوست نے تو یہ تک کہہ دیا کہ میاں سرمد تم نے یہ فلم بنا کر اپنی آخرت کا بندوبست کر لیا کیونکہ فلم دیکھ کر سینما سے نکلتے ہوئے لوگ درود شریف پڑھ رہے ہوں گے اور ثواب فلم ساز کو مل رہا ہو گا۔
فلم نے یوٹیوب پر کھڑکی توڑ رش لیا ہے، چند ہی دنوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھ ڈالی۔ میں چونکہ فلم کی کہانی میں ہونے والی ٹریجیڈی اور فلم کے ساتھ ہونے والی ٹریجیڈی دونوں سے واقف تھا، اس لیے متجسس تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد ناظرین کیا کہیں گے۔
فلم کو پسند کریں گے یا نہیں کریں گے سے زیادہ میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا انھیں اس فلم میں کسی طرح کی توہین، بدتمیزی، گستاخی ملے گی۔ فلم کو زیادہ تر لوگوں نے پسند کیا، بہت سا پیار بھی فلم بنانے والوں کو ملا، کچھ لوگوں نے کہا یہ تو آرٹ فلم ہے، کچھ کو ذرا سست رو لگی لیکن سب ناظرین نے اس حیرت کا اظہار کیا کہ اس فلم میں تو کچھ بھی ایسا نہیں پھر فلم کے ساتھ یہ سب کچھ کیوں ہوا۔
یہ معصومانہ سی حیرت اس قوم ہاشمی کا خاصہ بنتے جا رہی ہے۔ میں نے ملک کے نئے نئے حکمران اور سب سے بڑے منصفوں کو جڑانوالہ کے بعد تاسف سے (اور مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ تاسف انھوں نے محسوس کیا لیکن جلنے والے چرچوں کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی بدنامی کے ڈر سے) سر ہلاتے دیکھا کہ یہ ہمیں کیا ہو گیا ہے۔
میں نے بھی کہا یہ فلم میں نے کئی بار پہلے بھی دیکھی ہوئی ہے۔ آپ نے ٹی وی یا سوشل میڈیا پر پادری اس وقت دیکھے ہوں گے جب ان کے گھر اور عبادت گاہیں چل چکی پوتی ہیں، جب کسی کو زندہ جلا کر مار دیا جاتا ہے، پھر بھی یہ ضروری سمجھا جاتا ہے کہ کیمرے پر ان کے ساتھ مولانا طاہر اشرفی کو بھی ضرور بٹھایا جائے۔
میرے ذہن کی سکرین پر ایک اور فلم چلنے لگی، جس کے مرکزی کردار کے ساتھ ’زندگی تماشہ‘ کے مرکزی کردار سے کہیں زیادہ برا ہوا۔
اس فلم کا مرکزی کردار ایک یونیورسٹی کا استاد ہے اور گذشتہ دس سال سے ایک جیل میں قید تنہائی کاٹ رہا ہے۔ اس کے وکیل کو قتل کیا جا چکا ہے۔ اس استاد کا نام اس لیے نہیں لکھا جا سکتا کہ اس کے خاندان اور دوستوں کو ڈر ہے اگر اس کا نام میڈیا میں آیا تو جیل میں بھی قید تنہائی میں بھی اس کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
دنیا میں ہر جگہ کلاس روم کو ایک محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ بچے اور نوجوان جو باتیں اپنے ماں باپ سے نہیں پوچھتے، استاد سے پوچھ سکتے ہیں۔ استاد بھی ان پر نئے خیالوں کے دروازے کھول سکتے ہیں لیکن اس ملک میں ادب کی ایک کلاس میں گھس کر استاد کی کتابوں میں، اس کے نوٹس میں توہین ڈھونڈی گئی۔
کبھی نہیں بتایا گیا کہ کیا توہین ہوئی تھی۔ وکیل کو اس لیے مار دیا کہ وہ توہین کرنے والے کی وکالت کر رہا تھا جو کہ ظاہر ہے ایک توہین ہے۔ عدالت نے سزا سنا دی، جن کو اپیلیں سننی ہیں وہ جڑانوالہ میں جا کر کیمروں کے سامنے شرمسار ہو رہے ہیں۔
فلم ’زندگی تماشہ‘ میں گستاخیوں کا متلاشی ایک کردار دھمکی دیتا ہے کہ میں لگوا دوں نعرہ۔ فلم دیکھنے والے کئی لوگوں نے کہا کہ انھیں اس منظر سے خوف آیا کیونکہ سب کو اندر سے پتا ہے کہ ایک دفعہ نعرہ لگ جائے تو وہ نعرہ واپس نہیں ہوتا۔ بستیاں جل جاتی ہیں، زندگیاں اجڑ جاتی ہیں لیکن کوئی منصف، کوئی صحافی، کوئی سیاستدان یہ نہیں پوچھ سکتا کہ کیا توہین ہوئی۔ کیوں؟ اس لیے کہ سوال پوچھنا بھی توہین کے زمرے میں آئے گا۔
توہین کی تلاش کا ہمارا سفر طویل ہے اور یہ وہ سفر ہے جس کی کوئی منزل نہیں ہوتی۔ ہم نے اب تک چرچوں میں، مقدس انجیل میں، مندروں میں، غریب مسیحیوں کی جھونپڑیوں میں، احمدی عبادت گاہوں کے میناروں میں، ان کے قربانی کی جانوروں میں توہین ڈھونڈی ہے۔
ہم نے یونیورسٹی کی ادب کی کلاسوں میں، عشق رسول میں ڈوبی ہوئی فلموں میں، سیاست دانوں کی تقریروں میں، بلاگوں اور وی لاگوں میں، ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنے والوں اور ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنے والوں میں، ججوں اور وکیلوں میں، اپنے گانوں اور ترانوں میں توہین ڈھونڈی ہے۔
تلاش اب بھی جاری ہے۔
نعرہ لگ چکا ہے اور جلی ہوئی بستیوں کی راکھ میں اپنے سلامتی والے دین کی نیک نامی اور اپنے پیارے ملک کی بدنامی ڈھونڈ رہے ہیں۔ کوشش جاری رکھیں، شاید مل ہی جائے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:بجلی کے بل
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:ہم چاند کب تلک دوربین سے دیکھیں گے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 11, 2026

شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ

جولائی 11, 2026

روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم

جولائی 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 11, 2026
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ جولائی 11, 2026
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم جولائی 10, 2026
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 10, 2026
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.