Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»سچا عاشق رسول کون ؟ .. محمّد حنیف کا مولوی رضوی سے سوال
بی بی سی

سچا عاشق رسول کون ؟ .. محمّد حنیف کا مولوی رضوی سے سوال

ایڈیٹردسمبر 31, 20186 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچپن سے دو چیزیں گھٹی میں ڈال دی گئی تھیں۔ جانوروں سے پیار اور علمائے کرام کا احترام۔ جانور اس لیے کہ اللہ کی بے زبان مخلوق ہیں۔ آج بھی کسی بچے کو کتے کو پتھر مارتے دیکھتا ہوں یا کسی گدھے پر زیادہ بوجھ لدا دیکھتا ہوں تو دل ہی دل میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔ بچپن میں مولوی کا احترام یہ کہہ کر سکھایا گیا تھا کہ جب دنیا میں آتے ہیں تو کان میں پہلی اذان وہی دیتا ہے اور جب اس دنیا سے جاتے ہیں تو آخری نماز بھی وہی پڑھاتا ہے۔ یہ عالمِ دین، یہ مفتی اور یہ امیرِ شریعت سب ہمارے دیکھتے دیکھتے ہی بنے ہیں۔ پہلے مولوی بس مولوی ہوتے تھے تو مولوی کسی فرقے کا بھی ہو، پگڑی ہری پہنے یا کالی، دھیمے لہجے میں بولتا ہو یا شیر کی طرح دھاڑتا ہو، چاہے جُگتیں لگاتا ہو یا جہنم کی آگ سے ڈراتا ہو، جہادی ہو یا حلوہ خور یا جہاد کے نام پر حلوہ خوری کرتا ہو، سب کی ہمیشہ سے دل سے عزت کی ہے۔ کئی طویل سہ پہریں مولانا طارق جمیل کی کرکٹروں کے ساتھ تصویریں دیکھتے اور جنت کی حوروں کے میک اپ کے بارے میں اُن کا بیان سنتے گزاری ہیں۔ جب بھی اللہ جمعہ پڑھنے کی توفیق دیتا ہے تو خطبہ ضرور سنتا ہوں۔ جب سے مولانا خادم رضوی کا ظہور ہوا تو ان کا دیوانہ ہو گیا۔ پھر وہ تھوڑا سا آپے سے باہر ہوئے اور انھیں منظر سے غائب کر دیا گیا تو گھر والوں سے چھپ کر یوٹیوب پر ان کی پرانی تقریریں سن لیتا ہوں۔ چھپ کر اس لیے کہ بچے یہ نہ سمجھیں کہ باپ آخری عمر میں چریا ہو گیا ہے۔ مجھے بیان سے زیادہ خادم رضوی کی زبان میں دلچسپی ہوتی تھی، اپنے اپنے لگتے تھے۔ ان پنجابی بھائیوں کی طرح جو اپنے پیاروں کو گالی دیے بغیر بات نہیں کر سکتے۔ حالانکہ خادم رضوی صاحب کی دو چار گالیاں بہت مشہور ہیں لیکن ’پین دی سری’ ان سے غلط منسوب کی جاتی ہے۔ مجھے ان کے انداز میں پنجابی کے پرانے اداکار مظہر شاہ کی کلاسیکی بڑھکوں کی جھلک نظر آتی ہے۔ ساتھ ساتھ علاموں والی فارسی، عربی کا تڑکا بھی لگا دیتے ہیں۔ بقول شخصے وہ آدھے ’مولا جٹ‘ اور آدھے ’میراثی‘ ہیں۔عاصمہ جہانگیر کا نام ملکی سیاست کے افق پر بہت چھوٹی عمر میں ہی سامنے آیا جب دسمبر 1972 میں ان کے والد ملک غلام جیلانی کو اس وقت کے فوجی آمر یحییٰ خان کی حکومت نے مارشل لا قوانین کے تحت حراست میں لے لیا تھا
میں ایک دن ادب کے ساتھ بیٹھا یو ٹیوب پر ان کا پرانا بیان سن رہا تھا۔ پتہ نہیں کدھر کی گپ کدھر ملا رہے تھے کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر پر چڑھ دورے، کہنے لگے کہ وہ گستاخ ہے کیونکہ اس نے کئی گستاخوں کی جان بچائی ہے۔ اس سے پہلے وہ ایک دفعہ عبدالستار ایدھی کو بھی بھک منگا کہہ چکے تھے۔ میں نے یہ کہہ کر دل کو تسلی دے دی کہ ایدھی صاحب کو بھی کئی لوگ مولانا کہا کرتے تھے، مولانا اس سے خود ہی نمٹ لیں گے لیکن خادم رضوی کی زبان سے عاصمہ جہانگیر کا نام سن کر میں بچپن کی ساری تربیت بھول گیا۔ اپنی ساری زندگی میں عاصمہ جہانگیر کو کبھی ضرورت نہیں پڑی کہ کوئی ان کا دفاع کرے۔ وہ 40 سال تک اسی ملک کے زورآوروں، مذہب فروشوں اور سازشیوں کے لیے اکیلی خود ہی کافی تھیں لیکن مولانا خادم رضوی کے منھ سے ان کا ذکر سن کر میرے دل سے آواز نکلی۔ اوئے خادما، اوئے رضویا، تیری یہ جرات، تیری یہ مجال، نظر نیچے کر اور اپنی زبان کو لگام دے اور دونوں ہاتھوں سے اپنی پگڑی سنبھال کہ یہ گرنے کو مانگتی ہے۔ ایک دن اپنے خطاب میں کیا کہا تھا کہ تیری پگڑی میں آٹھ گز کپڑا لگتا ہے، شاید تیرے سر میں جتنا خناس بھرا ہے اسے چھپانے کے لیے اتنے کپڑے کی ضرورت پڑتی ہو گی لیکن جس ملک کی گلیوں میں ادھ ننگے بچے پھرتے ہوں وہاں تجھے اپنی پگڑی کا سائز جتاتے حیا نہیں آئی؟ تو کس منھ سے اپنی پگڑی کا نام بتاتا ہے جس منھ سے حضرت عمر بن خطاب کا بھی نام لیتا ہے جن کا کُرتا دوسروں سے لمبا تھا تو ان کی عوام نے گریبان سے پکڑا اور سوال کیا کہ اتنا زیادہ کپڑا کہاں سے آیا تمہارے پاس اپنے ہاتھ دیکھے ہیں کبھی تو نے۔ اتنے نرم، اتنے ملائم۔ اِن ہاتھوں سے تو نے پستے بادام کھانے کے علاوہ کبھی کوئی کام کیا ہے؟ اور باتیں سنانے چلا ہے ان ہستیوں کی جو پیٹ پر پتھر باندھ کر خندقیں کھودتے تھے۔ جانتا کیا ہے تو عاصمہ جہانگیر کے بارے میں۔ جب تو کسی مدرسے میں بغیر سمجھے فارسی کے اشعار کو رٹا لگاتا تھا وہ اس عمر میں فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف مقدمہ کرتی تھی۔ جس وقت تو کسی مسجد پر قبضہ کرنے کے لیے محکمۂ اوقاف کے افسروں کی چاپلوسی کرتا تھا وہ ملک کے طول و عرض میں پھیلی نجی جیلوں سے ہاریوں اور مزدوروں کو آزاد کرواتی تھی۔ اتنا تو تجھے بھی پتہ ہو گا کہ ہمارے حضور کا پہلا مشن اس دنیا میں کیا تھا۔ انسانوں کو انسان کی اور جعلی خداؤں کی غلامی سے آزاد کروانا۔ تو اس ہستی کے نام پر آج ووٹ مانگتا پھرتا ہے اور وہ ساری زندگی ان کے مشن کو پورا کرنے میں لگی رہی۔ تو سچا عاشقِ رسول کون ہوا تو یا عاصمہ جہانگیر؟ تیرے جیسے لوگ تو غلامی کا خاتمہ چاہتے ہی نہیں۔ پھر تمہارے کپڑوں پر کلف کون لگائے گا، تمہاری پگڑی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ لیکن اوئے خادما، اوئے جعلی عاشقا فکر نہ کر اور یاد رکھ کہ اگر عاصمہ آج زندہ ہوتی تو تیری باتوں سے شدید اختلاف کے باوجود تیرا مقدمہ لڑتی، اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ جب تجھے روزِ قیامت اٹھایا جائے گا اور تو عاشقان کے ساتھ نہیں بلکہ جاہلان کی صف میں کھڑا ہو گا تو عاصمہ جہانگیر آئے گی، تیری کرسی کو دھکا دے کر اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہو گی اور کہے گی یا اللہ یہ بیچارہ صرف ایک بد زبان مولوی تھا۔ میں اسے معاف کرتی ہوں تو بھی معاف کر۔

( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ سے لطف نہ اٹھائیں .. نصرت جاوید
Next Article قرض .. آبیناز جان علی ( موریشس)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.