Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم: کراچی کے نئے بھتہ خور
کالم

محمد حنیف کا کالم: کراچی کے نئے بھتہ خور

ایڈیٹرستمبر 27, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم کراچی والے صبح شام پاک فوج کو سلام بھیجتے ہیں جس نے ہمارے شہر پر پے در پے آپریشن کرکے ہمیں بھتہ خوروں سے نجات دلائی۔ الطاف حسین کا مکوٹھپا اور فیصل واوڈا اور عمران اسماعیل جیسے ہیروں کو ہماری قسمت کا مالک بنا دیا۔ویسے تو ان تحفوں میں عامر لیاقت بھی شامل ہیں لیکن ان سے پیار کرنے والے جانتے ہیں کہ ان پر کسی آپریشن کا کوئی اثر نہیں ہوا۔



پاک فوج نے ہماری جنگجو جلاد، نسیم فرعون، راشد ریکھا، شکیل پنا، سلیم بیلجیئم اور کامران نفسیاتی جیسے بھتہ خوروں سے تو جان چھڑا دی لیکن جہاں پر بھی طاقت کا خلا ہو گا اسے کوئی اور پورا کرے گا۔اور اسے پورا کیا ہے کبھی سوٹ بوٹ پہنے کارپوریٹ دفتروں میں بیٹھے ہوئے صاحب لوگوں نے اور کبھی ہمارے عسکری اداروں کے ذیلی اداروں کے اہل کاروں نے۔



اس بھتہ خوری کی جان لیوا شکل ایک پرائیویٹ ہسپتال میں دیکھی جہاں سرجن اپنی لاکھوں کی فیس صرف کیش میں وصول کرتا ہے اور رسید بھی نہیں دیتا۔ایک اس سے بھی بڑے پرائیویٹ ہسپتال میں ایک اس سے بھی بڑا سرجن ایک مزدور لڑکے کی ایکسیڈنٹ میں کچلی ہوئی ٹانگ کو دیکھ کر کہتا ہے آٹھ لاکھ لے آؤ تو بچ سکتی ہے ورنہ سرکاری ہسپتال میں لے جا کر کٹوا لو۔



کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ہے جو ہزاروں گھروں کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیتا لیکن بل باقاعدگی سے بھیجتا ہے اور دھمکی بھی دیتا ہے کہ بل نہ دیا تو کنکشن کاٹ دیں گے اور جرمانہ بھی ہو گا۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف اٹھنے والی آخری آواز ہمارے سابق ایم این اے عارف علوی کی تھی جو پانی نہ ملنے پر احتجاج کرنے گئے تھے۔ ہماری عسکری اداروں کے ذیلی اداروں کے اہلکاروں نے انھیں دھکے دے کر نکال دیا اور اس کے بعد صدر بنا دیا۔ قصہ تمام۔



پانی کے ٹینکر پرانے بھتہ خوروں کے زمانے میں بھی چلتے تھے تو لوگ اسے ٹینکر مافیا کہتے تھے۔ اب ذیلی کے ذیلی اداروں نے اسے ایک بزنس کی شکل دے دی ہے۔ٹینکر مافیا کے ٹینکروں پر لکھا ہوتا تھا ساڈے بھی دو ہی شوق، ایمان کی زندگی، ایمان کی موت۔ نئے ٹینکروں کے اوپر برانڈ بنے ہوئے ہیں اور ڈرائیوروں نے چمکتی ہوئی وردی اور ٹوپی پہن رکھی ہوتی ہے۔ دھندہ وہی پرانا ہے کہ ہمارا پانی ہم سے چوری کرو اور ہمیں ہی بیچو۔



پرانے بھتہ خور کا نام ‘کے ای ایس سی’ ہوتا تھا، انھوں نے کروڑوں روپے خرچ کرکے اپنا نام بدل کر ‘کے ای’ رکھ لیا۔ہر مہینے اپنی زندگی کا سب سے بڑا بجلی کا بل دیتے ہیں اگلے ہی دن 16 گھنٹے کے لیے بجلی غائب کر دیتے ہیں۔ پتہ کرنے نکلو تو ٹرانسفارمر سے آگ کے شعلے اس طرح نکل رہے ہوتے ہیں جیسے کسی ناکام عاشق کا دل ہو۔ راہ گیر آگ بھجانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔کے ای والے بھتہ خور الٹا اپنے صارفین کو ڈرانے دھمکانے والے اشتہار جاری کرتے رہتے ہیں۔



کراچی کے نئے بھتہ خورروں کو بھگتتے ہوئے پرانے بھتہ خوروں کی یاد ستانے لگتی ہے۔ جب کسی سیاسی جماعت کا جلاد، فرعون یا نفسیاتی نامی لونڈا بھتہ لیتا تھا تو یہ تسلی رہتی تھی کہ کچھ مہینے دکان محفوظ رہے گی، محلے میں چوڑے ہو کر چل سکتے تھے بلکہ بھاؤ تاؤ کی گنجائش بھی موجود رہتی تھی۔ایک دوست کی دکان پر طالبان نے چھ لاکھ روپے کی پرچی بھیجی (ہم کراچی والے اتنے ڈھیٹ ہیں کہ طالبان کو بھتہ دیا، انھیں راؤ انوار سے مروایا پھر راؤ انوار کو بھتہ دیا لیکن کبھی بھی مان کے نہ دیے کہ کراچی میں طالبان موجود ہیں)۔ ابھی یار دوست طالبان سے بات کرنے کے لیے کوئی سفارش ہی ڈھونڈ رہے تھے کہ دوست کا فون آ گیا کہ فکر نہ کریں معاملہ 20 ہزار میں طے ہو گیا ہے۔

بھتہ خوروں کو اپنا دھندا چلانے کے لیے موٹی ا سامی کی ضرورت ہوتی ہے جو کبھی اپنی جان بچانے کے لیے اور کبھی محض جان چھڑانے کے لیے فوراً جیب ڈھیلی کرنے پر تیار رہتی ہے۔ڈیفینس میں کتنے بھی ٹرانسفارمر جل جائیں، جینریٹر خودبخود آن ہو جاتے ہیں، سرجن جتنے لاکھ بھی مانگے کیش جیب میں موجود رہتا ہے، ذیلی اداروں کے ذیلی پانی کے ٹینکر کا ریٹ جو بھی مقرر کردیں سوئمنگ پول تو پانی مانگتا ہے۔



پاک فوج کو ہم یونہی سلام نہیں کرتے، اس لیے کرتے ہیں کہ جب بھی کوئی کام سیویلین اداروں کے بس سے باہر ہو جاتا ہے تو وہ کام فوج خود سنبھال لیتی ہے۔ سیلاب، زلزلے، عمدہ گوشت کی سپلائی، جاسوسی کتوں کی فراہمی، سمندر میں بجری ڈال کر نئی آبادیاں بنانے کا کام، سب پاک فوج کو خود کرنے پڑتے ہیں۔اب تو کراچی کے شہرہ آفاق کے کچرے کی صفائی کا کام بھی ایک ذیلی ادارے نے سنبھال لیا ہے۔ اب اس ٹھکرائے ہوئے شہر کے لوگ ایک دفعہ پھر عسکری اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ جس طرح ہماری جان فرعون جلاد اور نفسیاتی سے چھڑوائی تھی، ان نئے بھتہ خوروں کا بھی کچھ کریں یا پھر یہ کام ذیلی اداروں سے کروانے کی بجائے براہِ راست خود سنبھال لیں۔
( بشکریہ: بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھتہ کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article27 ستمبر ، سیاحت کا عالمی دن: صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article پیارے بلاول، نا نا اور ماں والی غلطیاں مت دہراؤ ۔۔ رزاق شاہد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.