Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : تھپڑوں کا موسم
کالم

محمد حنیف کا کالم : تھپڑوں کا موسم

ایڈیٹرجنوری 9, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fawad and mubashar luqman
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گاؤں سے فون آیا، کہا گیا ٹی وی کا ایک بہت بڑا اینکر ہے اسے ایک وزیر نے تھپڑ مارا، سب کے سامنے۔ اب اس اینکر کی ایف آئی آر بھی کوئی کاٹنے کو تیار نہیں۔ تم اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو؟
میں نے آگے سے آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے کہا کہ میں تو ایک نیم ریٹائرڈ دانشور ہوں، میں نے کیا کیا ہے۔ آخر میں یہ کہہ کر فون بند کر دیا گیا کہ اپنا خیال رکھنا۔
مجھے حیرت نہیں ہونی چاہیے تھی لیکن ہوئی کہ یہ بڑے شہروں کی بدعتیں دیہات میں بھی پہنچ گئی ہیں لیکن پھر خیال آیا کہ اب بزرگوں نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ بنا لیے ہیں یا سارا دن واٹس ایپ پر انگلی ایسے گھماتے ہیں جیسے تسبیح پڑھ رہے ہوں تو کیسا گاؤں اور شہر ہم سب اپنے ہاتھ میں پکڑے سمارٹ فون کی دنیا کے شہری ہیں۔
زمانے کے ساتھ ساتھ علیک سلیک کے طریقے بھی بدلتے رہتے ہیں۔ ہمارے دیکھتے دیکھتے خدا حافظ، اللہ حافظ ہو گیا۔ السلام علیکم طویل سے طویل تر ہوتا گیا اور اس کا مخرج بھی بدل گیا لیکن کئی برس پہلے ٹی وی پر جب کسی کو ایک پروگرام کے آخر میں یہ کہتے سنا کہ اپنا خیال رکھیے گا تو اچنبھا ہوا۔ دل سے آواز نکلی کہ کیا کہہ رہے ہو بھائی، میں نہیں رکھوں گا تو کون رکھے گا۔
اب بھی جب کسی کے منھ سے یہ الفاظ سنتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ اصل میں یہ کہا جارہا ہے کہ سن اس دنیا میں تیرا خیال رکھنے والا کوئی نہیں، تو اپنا خیال خود ہی رکھ۔
ایک بہت ہی سینیئر ٹی وی اینکر یہ بھی کہتے پائے جاتے ہیں کہ اپنا اور اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیے گا۔ میں پوچھتا ہوں کہ کبھی بڑے شہر کے ہمسائے دیکھے ہیں۔ ساری عمر ایک گلی میں رہ لو تو پتا نہیں چلتا کہ ہمسایہ کون ہے۔ ہمسائے کا خیال رکھنے کی کوشش کروں گا تو آگے سے تھپڑ نہ کھانا پڑ جائے۔
مشہور لوگوں سے ملنے سے بچپن سے ہی خوف آتا ہے لیکن اگر کسی سیاستدان، عالم دین یا بڑے لکھاری سے ملنا پڑ جائے تو ادھر ادھر کی بات کر کے وقت گزارنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اندر کی خبر جاننے کی کبھی خواہش نہیں رہی۔ ایک عالم دین سے ملنا پڑا تو اپنے مسائل کے بجائے ان کے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں باتیں کیں۔ ایک دفعہ دھرنے کے دوران عمران خان صاحب سے بات ہوئی ان کی فٹنس کا راز جاننے کی کوشش میں لگا رہا۔ عبداللہ حسین جب حیات تھے تو ادب سے زیادہ اسی زمانے کی بات کیا کرتے تھے جب وہ لندن میں دارو کی دکان چلاتے تھے۔
تھپڑ مارنے والے وزیر سے کئی برس پہلے ایک ہوٹل کے صحن میں ملاقات ہوئی تھی۔ میں سگریٹ پی رہا تھا، وہ میرے پاس آئے اور ہم نے آپ کو کون نہیں جانتا ٹائپ علیک سلیک کی۔
انھوں نے مجھ سے سگریٹ مانگا۔ مجھے پتا تھا کہ وہ اس زمانے میں بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر تھے لیکن میں نے بلاول ہاؤس کی اندر کی خبر جاننے کے بجائے ان سے پوچھا کہ وہ دن میں کتنے سگریٹ پیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نہیں میں تو سگریٹ پیتا ہی نہیں، بس ایسے ہی کبھی آپ جیسا کوئی مل جائے تو پی لیتا ہوں ہوں۔ انہوں نے میرے بغیر پوچھے بلاول ہاؤس کے اندر کی کوئی خبر سنانی شروع کی تو مجھے اچاناک یاد آ گیا کہ بچے کے سکول کی چھٹی کا وقت ہوا چاہتا ہے، سو اجازت لی اور چل دیا۔
اب انھیں ٹی وی پر دیکھتا ہوں تو خوش ہوتا ہوں کہ دیکھیں ہمارا سوٹا شریک دوست اتنا طاقتور وزیر ہے۔ ان کے تھپڑ کی خبر سے بھی یہی لگا کہ وہ شاید ہمارے عہد کا ایک استعارہ ہیں۔
اس ہفتے اسمبلی میں تالیوں کا شور ہوا تو ایک لمحے کے لیے لگا کہ شاید اجتماعی تھپڑوں کی آواز ہے۔ بلیک اینڈ وائٹ زمانے کی خاموش مزاحیہ فلمیں یاد آ گئیں جن میں ایک کردار دوسرے کو تھپڑ مارتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ تیسرے نے مارا ہے اور وہ سے ایک جڑ دیتا ہے اور یہ سلسلہ چل نکلتا ہے۔ جلد ہی پورا کمرہ تھپڑوں کی آواز سے گونجنے لگتا ہے۔
میں نے گاؤں سے فون کرنے والے بزرگ سے وعدہ کیا کہ اپنا خیال رکھوں گا۔ پھر ان کی یہ نصیحت بھی یاد آ گئی کہ جو تھپڑ وقت کے بعد یاد آئے وہ اپنے ہی منھ پر مار لینا چاہیے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تھپڑ فواد چوہدری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدیقہ بیگم : میری ایک اَن کہی کہانی ۔۔ڈاکٹر اسد اریب
Next Article امریکی اڈوں پر فائر کئےگئے میزائل مسافر طیارے کو جا لگے ؟ : ایران کا بلیک باکس دینے سے انکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں: فواد چوہدری کی تجویز

مارچ 20, 2025

پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا فواد سے رابطہ، تنقید نہ کرنے کی درخواست

جولائی 4, 2024

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی کی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

جون 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.