Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘ : محمد حنیف کا کالم
کالم

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘ : محمد حنیف کا کالم

ایڈیٹرجون 24, 202520 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr abdul salam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانی ریاست کے جن سیانوں نے اپنے تئیں ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر کے اپنی طرف سے ایک سفارتی چال چلی ہے انھیں علم تو ہو گا کہ دو نوبیل انعام دو پاکستانی جیت چکے ہیں۔پہلے ڈاکٹر عبدالسلام ہیں جو اتنے کٹر پاکستانی تھے کہ اپنی زیادہ تر عمر یورپ میں گزاری لیکن مرتے دم تک پاکستانی پاسپورٹ کو دل سے لگا کر رکھا۔ جو ہر صبح قرآن پاک کی تلاوت کرتے تھے اور ریڈیو پاکستان کی بین الاقوامی نشریات سنتے تھے۔ جب اپنے نوبیل انعام کی تقریب میں شریک ہوئے تو شیروانی، کھسہ اور پگڑی پہن کر اپنے پاکستانی پنجابی کلچر کی نمائندگی کی۔ جب دنیا سے رخصت ہوئے تو اپنے وطن کی مٹی میں دفن ہوئے۔
ہمیں ان کی فزکس کے میدان میں تحقیق سے کوئی غرض نہیں۔ ہمیں ان کی پاکستان سے پکی محبت کی کوئی پرواہ نہیں۔ ہمیں ان کے ایمان سے مسئلہ تھا اور یہ مسئلہ ان کی موت کے بعد بھی حل نہیں ہوا اور ڈاکٹر عبدالسلام کے اپنی ہی وطن عزیز میں ان کی قبر بھی محفوظ نہیں۔
ملالہ کو امن کا نوبیل انعام ملنے سے پہلے وہ قوم کی آنکھوں کے سامنے بچی تھی۔ جس پر ہمیں شک تھا کہ یہ مغرب کی کٹھ پتلی ہے۔ جب طالبان نے اس کو بلاک کرنے کی کوشش کی تو یہ شک یقین میں بدل گیا۔ پر وہ اپنی زندگی سمیٹ کر مغرب میں بس گئی، نوبیل امن انعام ملا، پوری دنیا میں سلیبرٹی بن گئی۔ تو اب ہمیں نہ اس کے انعام سے غرض ہے، نہ اس کے کام سے۔ بس قوم کی غدار ٹھہری۔ اب بھی پاکستان میں، دنیا میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو ہم کہہ دیتے ہیں کہ دیکھا ملالہ پھر نہیں بولی۔ہم نے تو جب بچی تھی تب ہی یہ بتا دیا تھا کہ یہ چھوٹی سی غدار ہے، بڑی ہو کر بڑی غدار بنے گی۔

dr abdul salam nobel prizeتو ہمیں اپنے نوبیل انعام جیتنے والے تو منظور نہیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امن انعام کا اصل حقدار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔ وہ کہتا ہے ایک نہیں مجھے تو چار، پانچ انعام ملنے چاہییں لیکن مجھے نہیں ملے گا کیونکہ میں لبرل نہیں ہوں۔
پاکستان اس لیے چاہتا ہے کہ انھیں یہ انعام ملے کیونکہ انھوں نے انڈیا، پاکستان کشیدگی میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ میرا خیال ہے اس لیے بھی کیونکہ ٹرمپ نے پاکستان کا نام چودہ، پندرہ مرتبہ لیا ہے، آئی لو یو پاکستان بولا ہے، ہمارے فیلڈ مارشل کو ظہرانے پر بلایا ہے۔ بند کمروں کے پیچھے ہونے والے فیصلوں کے بارے میں ہمیں نہیں بتایا گیا لیکن جس دن پاکستان نے سرکاری طور پر امن کا نمائندہ کہا اس کے چند دن بعد ہی اس نے ہمارے بردار اسلامی ملک اور ہمسائے ایران پر اس کا نیوکلیئر پروگرام تباہ کرنے کے بہانے سے بنکر بسٹر لیس بھاری بم گرائے اور مزید گرانے کا وعدہ کیا۔
اب ہم ایک دن ٹرمپ کو امن کے انعام کے لیے نامزد کریں گے اور اگلے دن اس کے شکار ہونے والوں کو دلاسہ بھی دیں گے۔ ایک ہاتھ ظالم کے کندھے پر اور دوسرا ہاتھ مظلوم کے ہاتھ میں۔ بزرگ اردو ادیب نے لکھا تھا ہمارا خواب مکہ ہے لیکن اس کی تقدیر کوفہ۔
لیکن یہ دنیا کسی بزرگ ادیب کے ہاتھوں لکھی تحریر نہیں ہے۔ ریاست کو اپنی بقا کے لیے دو رُخی پالیسی اپنانی پڑتی ہے۔ ہمیں اکثر بتایا جاتا ہے کہ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو ہمارا حال وہی ہوتا جو عراق، شام اور لیبیا کا ہوا۔ کوئی دن آنا ہے کہ ہمیں بتایا جائے گا کہ اگر ہماری یہ پالیسی نہ ہوتی تو ہمارا حال بھی وہی ہوتا جو ایران کا ہوا۔
نوبیل انعامات مغرب کے ہیں، فیصلے بھی وہیں ہوتے ہیں۔ ٹرمپ کو دیں یا نہ دیں سابق امریکی صدر اوبامہ کو دے چکے ہیں جس نے اپنے آٹھ سالہ دورِ حکومت میں کئی ملکوں پر ساڑھے پانچ سو سے زیادہ ڈرون حملوں کا حکم دیا۔ ان ملکوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔ امن کا نوبیل انعام بعض دفعہ ان خواتین کے حصے میں بھی آتا ہے جن کو امریکہ آزاد کرانے نکلا تھا۔ ایک ایرانی اور عراقی خاتون کو یہ انعام مل چکا ہے۔
علم نہیں پاکستانی حکام نے یہ سوچا کہ نہیں کہ کل کلاں یہی انعام، بلوچ مسنگ پرسنز کے لیے تحریک چلاتی سمی دین بلوچ یا ماہ رنگ بلوچ کو مل گیا تو انھیں کون سی جیل میں ڈالنا ہے۔
؂ہماری جس حکومت نے ٹرمپ کو اس انعام کے لیے نامزد کیا ہے وہ اپنے آپ کو سینے پر ہاتھ مار کر ہائبرڈ نظام کہتی ہے۔ جس کا سلیس اردو میں مطلب یہ ہے کہ آپ الیکشن کراتے رہیں، ووٹ ڈالتے رہیں، اسمبلیوں میں بیٹھ کر تنخواہ لیتے رہیں، ایک دوسرے کو چٹکلے سناتے رہیں، عدالتوں میں اپیل پر اپیل کرتے رہیں لیکن آپ کی قسمت کے فیصلے ہم بند دروازوں کے پیچھے ہی کریں گے کیونکہ دیکھو اگر امریکہ آ گیا تو بہت مارے گا، اس لیے ہماری ہی مار سہہ لو۔اگر صبر کا کوئی عالمی انعام ہوتا تو پاکستانی عوام کو ہر سال ملتا۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر عبدالسلام نوبیل انعام یافتہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : ابھی ایران کا "سیزن” ختم نہیں ہوا۔
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : پس ثابت ہوا جھوٹ کے بھی پاؤں ہوتے ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا نواز ماریہ کورینا مچاڈو ، اسپیڈ بریکر پر رکی محنت کش دنیا اور ایک اجتماعی دھکا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اکتوبر 13, 2025

قیامت خیز خوف میں فن کی طاقت دکھانے والے ہنگری کے ناول نگار لاسزلو کراسزنہورکائی کے لیے ادب کا نوبیل انعام

اکتوبر 10, 2025

نوبیل امن انعام کا اعلان : پاکستان کے نامزد کردہ ٹرمپ ناکام وینزویلا کی خاتون ماریا کورینا مچاڈو جیت گئیں

اکتوبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.