Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»محمد یوسف خان کا اختصاریہ : پاکستان میں 20 فی صد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے
اختصاریئے

محمد یوسف خان کا اختصاریہ : پاکستان میں 20 فی صد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے

ایڈیٹردسمبر 12, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poor boy
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کی آبادی 7ارب 90کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اوربتایا جا رہا ہے کہ اگر اسی رفتار سے دنیا کی آبادی بڑھتی رہی تو 2050ءمیں یعنی صرف تین دہائیوں کے بعد دنیا کی آبادی 10ارب افراد پر جا پہنچے گی۔
اگر صرف پاکستان کی بات کی جائے تو اس وقت دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر آنے والے پاکستان کی آبادی بھی 22کروڑ 90لاکھ نفوس سے تجاوز کر چکی ہے۔خوراک کے مسئلے سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور بھوک ، ناقص غذ ا اور غربت کے خلاف جدو جہد کر نا، عالمی سطح پر خوراک کی پیدا وار میں اضافہ کے لئے شعور بیدار کر نا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کرونا وباءکے دوران بھی عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ جس سے دنیا بھر میں غریب افراد کو کرونا وباءکے دوران خوراک کی شدید کمی کا سامنا رہا ۔ کرونا وباءکے آغاز کے بعد خوراک اور کھانے پینے کی دیگر اشیاءکی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سے بہت سے غریب گھرانوں کو اپنی خوراک کے معیار اور مقدار میں کمی کر نا پڑی۔ خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی ، کھاد اور بیج کی قیمت میں تیزی سے ہونے والا اضافہ کے علاوہ ذخیرہ اندوزی بھی بہت بڑی وجہ ہے۔خورا ک کی قیمتوں میں اضافہ کا سب سے زیادہ اثر دیہاڑی دار طبقہ ،گھروں میں کام کرنے والی خواتین اور مزدور بچوں پر ہو ا ہے کیونکہ کم آمدنی والے افراد کے لئے خوراک کا حصول ہی ان کی پہلی ترجیح ہوتا ہے۔
اقوام متحدہ کی فوڈ سیکورٹی کی رپورٹ کے مطابق 2020ءمیں دنیا بھر کی تقریبا 30فیصد آبادی کو مناسب خوراک کی کمی کا سامنا رہا جبکہ پاکستان کی 20.5فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے۔5سال سے 18سال تک کی عمر کے بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ دنیا بھر میں بھوک کے حقائق پر نظر ڈالنے سے یہ واضح ہو تا ہے کہ عالمی سطح پر خوراک کا عدم تحفظ واقعی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا میں بھوک کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں بھوکے لوگوں میں وسائل کی کمی اور دنیا میں آمدنی کی انتہائی غیر مساوی تقسیم اور شادی بیاہ و دیگر تقریبات اور ہوٹلوں میں کھانے کا ضیاع سرفہرست ہیں۔
خوراک میں کمی کا مطلب صرف بازار میں اشیاءخوردونوش کا نہ ملنا نہیں بلکہ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ بازار میں تواشیاءخوردنی موجود ہوں مگر لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہو۔ حکومت نے احساس پروگرام کے ذ ریعے 16ملین لوگوں کو 12000روپے فی خاندان امداد دی ہے جس سے ان کی مالی مشکلات میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ خوراک کی کمی کو دور کر نے کے لئے ہنگامی بینادوں پر بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے مثلا پسماندہ اضلاع بلکہ تحصیل لیول تک سبزی منڈی ،غلہ منڈی اور مویشی منڈی کا قیام ، کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر ، کولڈ اسٹوریج کا قیام ، کمیشن مافیاکا خاتمہ ، چھوٹے کسانوں کو ٹریکٹر ،ٹیوب ویل اور دیگر زرعی آلات کی آسان شرائط پر فراہمی ، پختہ کھالوں کی تعمیر اور خوراک پیداکرنے والے ذ رائع جیسا کہ مرغی فارم، بکری فارم، مچھلی فارم کے تالاب ، ڈیری فارم کے شیڈ کی تعمیر کے لئے بلاسود قرض اوربالخصوص چھوٹے کسانوں کو سودمافیا سے نجات دلانے جیسے اقدامات کی بدولت خوراک کی کمی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’مجھے پاکستان کا بننا اور ٹوٹنا یاد ہے‘ انتخاب عالم کی یادیں : عبدالرشید شکور کے قلم سے
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : مذہبی کارڈ ہی تو سیاست کا حسن ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.