Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»’مجھے پاکستان کا بننا اور ٹوٹنا یاد ہے‘ انتخاب عالم کی یادیں : عبدالرشید شکور کے قلم سے
بی بی سی

’مجھے پاکستان کا بننا اور ٹوٹنا یاد ہے‘ انتخاب عالم کی یادیں : عبدالرشید شکور کے قلم سے

ایڈیٹردسمبر 12, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dhaka fall ..
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

16 دسمبر 1971 سقوط ڈھاکہ، مشرقی پاکستان کا اختتام۔
لیکن اس سے پہلے وہاں جو کچھ بھی ہوا، اس کی یادیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مینیجر انتخاب عالم کے ذہن میں آج بھی تازہ ہیں۔
انتخاب عالم اس پاکستانی الیون کے کپتان تھے جو ڈھاکہ کی بد سے بدتر ہوتی صورت حال میں انٹرنیشنل الیون کے خلاف غیرسرکاری ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔
اس انٹرنیشنل الیون کے کپتان مکی سٹیورٹ تھے جو انگلش کاؤنٹی سرے کے کپتان تھے جس سے انتخاب عالم بھی کھیلتے تھے۔
انتخاب عالم نے بی بی سی اردو سروس کے ساتھ ان یادوں کو پھر سے تازہ کرتے ہوئے اپنی گفتگو کا آغاز اس طرح کیا کہ انھوں نے پاکستان بنتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور ٹوٹتے ہوئے بھی۔
’میں 1947 میں اپنے والدین کے ساتھ جلی کٹی اور خون میں ڈوبی ہوئی لاشیں دیکھتا ہوا پاکستان پہنچا تھا۔ وہ پاکستان پہنچنے والی آخری ٹرین تھی جس میں ہم سوار تھے۔ میں بیان نہیں کر سکتا کہ اس وقت میری کیا حالت تھی۔ مجھے کیا پتہ تھا کہ میں اسی طرح کی ایک اور صورت حال سے گزروں گا۔‘
انتخاب عالم پاکستان بنتے وقت کی صورت حال کو سقوط مشرقی پاکستان سے زیادہ قیامت خیز قرار دیتے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ 1971 میں بھی جو کچھ ہوا وہ کم نہ تھا۔
’غیر سرکاری ٹیسٹ میچ کے آخری دن پہلے مجھے فائرنگ کی آوازیں آئیں اور پھر لوگوں نے سٹیڈیم میں دھاوا بول دیا اور ہم تمام کھلاڑی ڈریسنگ روم میں دو ڈھائی گھنٹے تک بند رہنے کے بعد بڑی مشکل سے ایم این اے گیسٹ پہنچے جہاں سے انٹرنیشنل الیون کے کھلاڑیوں کو ان کے ہوٹل روانہ کیا گیا لیکن ہماری ٹیم اپنے ہوٹل اس لیے نہ جا سکی کیونکہ وہاں شیخ مجیب الرحمٰن پریس کانفرنس کر رہے تھے اور ہمیں وہاں آنے سے منع کر دیا گیا۔‘
انتخاب عالم کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل الیون کے کھلاڑیوں کی خوش قسمتی تھی کہ پی آئی اے کی ایک پرواز ڈھاکہ سے جا رہی تھی جس سے انھیں روانہ کر دیا گیا۔
’مہمان کرکٹر تو ڈھاکہ سے فوری طور پر نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن ہمیں وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ ایک فلائٹ جانے والی ہے جسے ایک بریگیڈیئر حیدر صاحب کنٹرول کر رہے تھے جن سے میں نے درخواست کی کہ ہماری ٹیم اور امپائروں کو روانہ کرنے میں مدد کریں۔
’اس دوران ہم اپنے ہوٹل کے کمروں سے صاف دیکھ سکتے تھے کہ ایک بڑے سے میدان میں شیخ مجیب الرحمٰن ایک جوشیلے ہجوم کے سامنے حلف لے رہے تھے۔ اگرچہ ہمیں ہوٹل کے منیجر نے یقین دلایا کہ آپ لوگ محفوظ ہیں اور ہوٹل میں کھانے پینے کا وافر ذخیرہ موجود ہے لیکن ہم جلد سے جلد وہاں سے نکل جانا چاہتے تھے۔‘
انتخاب عالم ڈھاکہ سے روانگی کو کسی معجزے سے تعبیر کرتے ہیں۔
’ہماری ٹیم کو ایک ٹرک میں سوار کرایا گیا جس کے آگے فوجی جیپ تھی۔ مجھے ڈپٹی کمشنر نے جیپ میں بٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو اس پر نصب مشین گن چلا دیجیے گا۔اگرچہ ہوٹل سے ہوائی اڈا بہت زیادہ دور نہیں تھا لیکن تمام راستے ہمیں جلی ہوئی گاڑیاں نظر آئیں اور سڑک پر موجود رکاوٹوں کو ہم کھلاڑیوں کو بار بار اترکر ہٹانا پڑا کیونکہ ہماری حفاظت کے لیے بلائے گئے پولیس والے بھاگ گئے تھے۔
’ہوائی اڈے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس فلائٹ پر چڑھنے کے لیے بےتاب تھے جو ڈھاکہ سے روانہ ہونے والی آخری فلائٹ ثابت ہوئی۔ میں نے بڑی مشکل سے بریگیڈیئر حیدر کو تلاش کیا لیکن میں جتنی دیر میں ان تک بھاگتا ہوا پہننچتا سپاہیوں نے مجھ پر رائفلیں تان لیں جن کی سنگینوں کو میں اپنے جسم میں چبھتا ہوا محسوس کر رہا تھا۔ بریگیڈیئر حیدر نے ہمیں جہاز پر سوار کرانے میں مدد کی اور یوں ہم سری لنکا کے راستے پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔‘

(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتخاب عالم سقوط ڈھاکہ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہتاب حیدر تھہیم کا اختصاریہ : منازل آسان ہوں سر ظفر اقبال
Next Article محمد یوسف خان کا اختصاریہ : پاکستان میں 20 فی صد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.