لاہور: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کی ڈگری کو بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کردیے۔پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کردی ہے اور اب کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 4 سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرون ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات تھیں لہٰذا پانچواں سال کلرک شپ کا ہوگا جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب ہوگی۔
ترجمان کے مطابق بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ