Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ملتان کورونا میں تیسرے نمبر پر : اوکاڑہ میں ٹڈی پندرہ روپے کلو۔۔ شوکت اشفاق
تجزیے

ملتان کورونا میں تیسرے نمبر پر : اوکاڑہ میں ٹڈی پندرہ روپے کلو۔۔ شوکت اشفاق

ایڈیٹرجون 4, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shokat ashfaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہیوں میں مزید تیزی آگئی ہے اور بات ایک دن میں اٹھاسی کے لگ بھگ اموات تک جا پہنچی ہے یہ صرف ایک دن میں نہیں ہوا ہے بلکہ اس حوالے سے متعدد مرتبہ بار بار نشاندہی کی جاتی رہی ہے کیونکہ کئی بین الاقوامی ریسرچ اداروں نے انہی خدشات کا اظہار کیا تھا جو اس وقت سامنے ہیں کہ لاہور اس وقت مریضوں اور اموات میں پہلے اور ملتان تیسرے نمبر پر ہے لیکن دکھ اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ ایک طرف تو سرکار نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا اور مختلف اوقات میں بے ربط بیانات جاری کرکے لوگوں میں اس وبائی امراض کے بارے میں ابہام پیدا کردیا جس کا نقصان یہ ہوا کہ عوام نے سرکاری اور پرائیوٹ میڈیا پر دھیان اور توجہ کرنے کی بجائے سوشل میڈیا کی ہر سچی جھوٹی پوسٹ پر اعتماد کرنا شروع کردیا ، نتیجہ یہ ہوا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد کہ جس میں پڑھا لکھا طبقہ بھی شامل تھا،یہ تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں تھا کہ کرونا نامی کوئی وائرس دنیا بھر میں تباہی پھیلاتا پھر رہا ہے اور اس جلتی پر تیل کا کام انہوں نے کردکھایا جنہوں نے عید کی شاپنگ کیلئے تمام بازار سمیت شاپنگ مال کھلوا دئیے جس پر تاجر برادری بھی سرکش ہوگئی اور حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھنے کا اعلان کردیا،ایسے میں پبلک ٹرانسپورٹ والے پیچھے کیوں رہتے وہ بھی اپنی گاڑیوں کو میدان میں لے آئے۔اب اس کا رزلٹ جو آرہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے اور خدشہ ہے کہ رواں مہینے میں نہ صرف مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگا بلکہ اموات بھی بڑھیں گی،لیکن حیرت ہے کہ عوام کو سمجھ آرہی ہے اور نہ ہی حکومتی عہدیداروں کو کہ وہ یہ کیسے پھر رہے ہیں۔اگر مریضوں اور اموات کی تعداد ان کی توقع سے کم رہی ہے تو اس کا کیا مطلب ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ تعداد ان کی سوچ اور توقع کے عین مطابق ہوتی۔
کتنی عجیب بات ہے کہ شکر ادا کر نے کی بجائے شکوہ ہورہا ہے حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو سرکاری بلکہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی مریض رکھنے کی گنجائش نہیں ہوگی مگر ان کو کیا کہا جاسکتا ہے کہ یہ پریس کانفرنس کرنے کے شوقین ہیں تاہم سوال کا جواب دینا ان کی توہین ہے،ایسی صورت میں اب ان سے خیر کی توقع رکھنے کی بجائے عوام کو چاہیے کہ وہ خود کچھ اپنا ہی خیال رکھ لیں اپنے اردگرد کے دوستوں،رشتہ داروں کو خصوصا بچوں کی فکر کریں کہ کرونا شکلیں اور عہدے نہیں پہچانتا ویسے بھی احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
دوسری طرف وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بین المذاہب یکجہتی کے حوالے سے ہندو تاجر چیلا رام کو اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بنانے کو ایک مثبت پیغام قرار دیا ہے اور دنیا کی توجہ دلائی ہے کہ پاکستان میں نہ صرف اقلیتیں بلکہ ان کی عبادت گاہیں بھی محفوظ ہیں اور انہیں تمام حقوق حاصل ہیں جبکہ انڈیا میں اس کے برعکس ہے اور چار سو سالہ تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا گیا ہے ۔یہاں جو اقلیتی کمیشن تشکیل پایا اس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کی نمائندگی موجود ہے۔انہوں نے چینی سکینڈل کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ حکومت سکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں نہیں ہے بلکہ رپورٹ شائع کرکے کارروائی کی بنیاد رکھ دی ہے اوریہ بلا امتیاز ہوگی،انہوں نے سی پیک کے حوالے سے خدشات کو رد کردیا اور کہا کہ یہ ایک قومی منصوبہ ہے اور یہ قوم کی یکجہتی سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
ادھر این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی جو تفصیلات جاری کی ہیں اس کے مطابق ملک کے 52اضلاع میں یہ تباہیاں پھیلا رہا ہے تاہم اتھارٹی نے کنٹرول آپریشن کی نشاندہی کی ہے کہ 1102ٹیمیں اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور 4900ہیکڑ رقبے پر ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا جو چاروں صوبوں میں ہوا ہے تاہم اس کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی بات نہیں بتائی گئی دوسری جانب اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں مقامی کاشتکار روایتی طریقے سے برتن،ڈھول اور شور مچا کر ٹڈیوں کو بھگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن کیونکہ یہ ایک دل ہے اس لئے اس طرح قابو میں آنا مشکل ہے جس سے ان متاثرہ علاقوں میں باغات،سبزہ،چارہ،سبزیوں اور کپاس کی فصل متاثر ہورہی ہے،ادھر کچھ زرعی ماہرین کو کہنا ہے کہ اگر ان ٹڈیوں کو رات کے وقت بڑی تعداد میں پکڑ لیا جائے تو یہ مرغیوں اور جانوروں کی اچھی خوراک ثابت ہوسکتی ہے۔اب یہ بات کس حد تک درست ہے اس کیلئے ماہرین سے پوچھنا پڑے گا کیونکہ زہر آلود سپرے کی وجہ سے یہ جاندار کیلئے مضر ثابت ہوسکتی ہے یہاں یہ بات اگردرست ثابت ہوئی تو پھر ٹڈی دل کا پاکستان میں زندہ بچنا مشکل ہوگا۔کیونکہ اس وقت کئی وجوہات کی بنا پر جانوروں اور مرغیوں کیلئے خوراک کی کمی ہورہی ہے جو اس سے پوری کی جاسکتی ہے۔ضلع اوکاڑہ میں یہ سکیم شروع کی گئی ہے اور 15سے 20روپے فی کلو ٹڈی خرید کی جارہی ہے اور اندازہ ہے کہ وہاں جلد اس کا خاتمہ ہوگا۔
ادھر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کرونا وائرس،ٹڈی دل اور مہنگائی کو عوام پر حکومتی ظلم قرار دیا ہے اور حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور انکشاف کیا کہ اگر مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کو سیاسی دھوکہ نہ دیتی تو عوام کی جان ان نااہل حکمران سے چھوٹ چکی ہوتی،لیکن اب حالات بدل چکے ہیں اس کے باوجود علیحدہ صوبے کے مطالبے کو بھولے نہیں ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خسرو بختیار،سردار نصراللہ دریشک سمیت جنوبی پنجاب صوبہ بناؤ محاذ کا نام استعمال کرنے والوں نے عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر اس خطے کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور صرف 100دنوں میں صوبہ بنانے کا دعویٰ کرنے والے اب اس کا نام لینے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انہوں نے یہ جھوٹ ووٹ لینے کیلئے بولا تھا۔عوامی راج کے سربراہ نے علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ ملتان میں دس لاکھ افراد کو اکٹھا کرکے الگ صوبے کا مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے موجودہ حکومت کے ارکان اسمبلی پر بھتہ خوری کا الزام عائد کیا،وزیر اعظم سمیت تمام وزراء جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں لیکن اب ان کے تمام جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں اور کرونا کے نام پر تمام ادارے لوٹ مارکررہے ہیں جبکہ ٹڈی دل کے نام پر زراعت والے لوٹ مار کررہے ہیں،اب وقت ہے کہ ہم سڑکوں پر نکلیں اور عوام کے حقوق کی بات کریں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا سے مرنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد چھ ہو گئی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :عمران خان ، شہباز شریف اور” ساجن“ کی گلیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.