Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی مسلسل تیسری فتح : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہار گئے
کھیل

پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی مسلسل تیسری فتح : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہار گئے

ایڈیٹرفروری 1, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
multan sultans
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اننگز کی ابتدا میں ہی اہم کامیابی ملی اور محمد حسنین نے سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کھاتا کھولنے سے قبل ہی چلتا کردیا۔اس کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئےاور دونوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 50رنز کی شراکت قائم کی۔اسکور 62 تک پہنچا ہی تھا کہ جیمز فالکنر کو چھکا مارنے کی کوشش میں صہیب مقصود باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔
دوسرے اینڈ سے شان مسعود نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ میں لگاتار دوسری نصف سنچری بنائی۔رائلی روسو اور شان نے تیسری وکٹ کے لیے 45رنز کی شراکت قائم کی، روسو 21 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔
شان مسعود نے ٹم ڈیوڈ کے ہمراہ مزید 42 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن 150 کے مجموعے پر وہ 58 گیندوں پر 88 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
ٹم ڈیوڈ نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی جس کی بدولت سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے۔ٹم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو خوشدل شاہ نے اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے وِل اسمیڈ کو چلتا کردیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں 24 رنز بنانے والے احسن علی کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ نے جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔سرفراز اور ڈکٹ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 58رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، عمران طاہر نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابیاں دلاتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کر لیں۔
عمران نے پہلے 47رنز بنانے والے ڈکٹ کو بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر عاشر قریشی کو بھی چلتا کر کے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔کپتان سرفراز احمد پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور 23 گیندوں پر 21رنز بنانے کے بعد خوشدل شاہ کی تیسری وکٹ بن گئے۔
ابھی گلیڈی ایٹرز ان نقصانات سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ محمد نواز بھی صرف ایک رن بنا کر عمران طاہر کو وکٹ دے بیٹھے۔چھ وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں گلیڈی ایٹرز کی شکست صاف نظر آرہی تھی لیکن افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔انہوں نے عمران خان سینئر کے ایک اوور میں 24 رنز بٹورے اور 13 گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
جیمز فالکنر نے 12 گیندوں پر 18 رنز بنائے لیکن وکٹوں کے درمیان غلط فہمی اور سہیل تنویر کی سست رننگ کی وجہ سے انہیں وکٹ گنوانی پڑی اور پھر وہ بھی کیچ دے کر چلتے بنے۔
آخری دو گیندوں پر گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے اور نسیم شاہ نے چھکا مارنے کی کوشش کی تاہم ٹم ڈیوڈ نے شاندار کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں 6 رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے لگاتار تیسری کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم ٹاس ہارنے کے باوجود فتح حاصل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔شان مسعود کو عمدہ بیٹنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ایس ایل ملتان سلطانز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتھر کول منصوبہ : 5 ارب بیرل خام تیل کے مساوی کوئلے کے ذخائر دریافت
Next Article اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی اپیل مسترد کردی گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

پی ایس ایل میں ’ سلطان کی واپسی ‘ : سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنا نام ملتان سلطانز رکھ لیا

مارچ 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.