ملتان : ملتان یونین آف جرنلسٹس( ایم یو جے ) کے انتخابات برائے سال 2025 میں ملک شہادت حسین صدر اور مظہر خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔ نائب صدور کی نشستوں پر طارق انصاری اور شاہد سٹھو نے کامیابی حاصل کی۔ غلام دستگیر چوہان اور رانا بلال جوائنٹ اورسعید مکول فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر منصور عباس نے سب سے زیادہ 189 ووٹ حاصل کیے ، دوسرے نمبر پر ناصر ظہیر نے 181 اور تیسرے نمبر پر وسیم خان بابر نے 174 ووٹ حاصل کیے ۔ مجلس عاملہ کے دیگر کامیاب امیدواروں میں مکرم علی خان ، رانا عرفان الاسلام ، تنویر گیلانی ، صالحہ ملک ، انیلہ اشرف، وسیم خان اور اظہر حسین شامل ہیں ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طاہر ندیم نے نتائج کا اعلان کیا ۔
فیس بک کمینٹ