Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»انٹر یونیورسٹی کنسورشیم :امن، محبت ، رواداری کے آٹھ سالہ سفر کا احوال ۔۔ محمد مرتضیٰ نور
تجزیے

انٹر یونیورسٹی کنسورشیم :امن، محبت ، رواداری کے آٹھ سالہ سفر کا احوال ۔۔ محمد مرتضیٰ نور

ایڈیٹرجنوری 28, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
murtaza noor
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

23جنوری2012کو پاکستان بھر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلر ز کا ایک اہم اجلاس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہوا۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین خلاء کو پر کرنے ، رواداری، محبت،امن کو فروغ دینے،سماجی علوم اور سوک ایجو کیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور غیر نصابی سر گرمیوں کو تعلیمی اداروں میں فروغ دینے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی اور ایسے ایک پلیٹ فارم کی تشکیل کا فیصلہ ہوا جو مستقبل میں ان اہداف کی تکمیل کے لئے موثر کردار ادا کر سکے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تعینات وائس چانسلر ڈاکٹر مختار احمد کی دعوت پر مختلف وائس چانسلرز نے اس اجلاس میں شرکت کی اور مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کی بہتری اور پاکستانی جامعا ت کو درپیش چیلنجز کے مقابلے میں ایک روڈ میپ تیار کرنے کی کوشش کا آغا ز کیا گیا اور یوں 23جنوری 2012ء کو ایک نئے پلیٹ فارم ”انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم“ کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر مختار احمد کو کنسورشیم پہلا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ اجلاس میں اس وقت کے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسرڈاکٹر محمد نظام الدین، وائس چانسلر بہاء الدین زکر یا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر خواجہ علقمہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہر ی پور ڈاکٹر ناصر علی خان،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی و دیگر نے شرکت کی۔
کنسورشیم کے بنیادی اغراض و مقاصد میں یہ طے کیا گیا کہ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم ملک بھر کی جامعات اساتذہ و فکلیٹی ممبران کیلئے تربیتی پروگرامز منعقد کرے گا۔ کنسورشیم کی ہر رکن یونیورسٹی سال میں ایک بار قومی یا بین الاقوامی سطح پر سماجی علوم کے فروغ کیلئے کانفرنس منعقد کرے گی۔ اعلی تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے بین الجامعاتی تحقیقی و تجرباتی پروگرامز کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ کنسورشیم کی ممبر جامعات دیگر مضامین کی طرح کم از کم ایک مضمون سماجی علوم سے متعلق انڈر گریجویٹ ڈگری کا بھی آغاز کریں گی۔ نوجوان نسل بالخصوص طلباء و طالبات میں سوک ایجو کیشن و بنیادی انسانی حقوق سے متعلق آگاہی کے پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ان تمام مقاصد کو لیکر اجلاس میں شریک وائس چانسلرز نے اسے اپنی اپنی جامعات میں انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ کاوشوں کی ابتداء کی جبکہ بین الجامعاتی رابطوں کے لئے اسلام آباد سے راقم کو اس کنسورشیم کا نیشنل کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا۔
ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں قائم جامعاتی اتحا د نے انتہائی مختصر عرصہ میں لا محدود کامیابیاں سمیٹ لیں۔ 2014ء میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف ممالک کے سفراء اور پاکستانی علمی و سیاسی شخصیات کی موجودگی میں کنسورشیم کو سوک ایجو کیشن کے فروغ میں بہترین کردار ادا کرنے پرسوک ایجو کیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2015ء میں ایک بار پھر گوادر میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کاگزشتہ جدوجہد کو پرکھنے اور مستقبل کے روڈ میپ کیلئے اجلاس منعقد ہوا اور ایک تفصیلی نشست کے بعد پاکستان میں سماجی علوم کے فروغ کیلئے راہ کا تعین کیا گیا۔ اسی روڈمیپ کے تحت 2016ء میں اسلام آباد کے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں پہلے انٹر نیشنل سوشل سائبسسز ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ سوشل سائنسسز ایکسپو میں مختلف ممالک کی جامعات کے علاو ہ پاکستان بھر کی جامعات نے اپنے سٹالز لگائے جبکہ اساتذہ وائس چانسلرز کے مابین مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے مختلف سیشن، اہم موضوعات پر پینل ڈسکشن، بک کارنر، فوڈ کارنر اور مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی سوشل سائنسسز ایکسپو میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ایکسپو کے دوران وہاں موجودجامعات کے طلبہ پاکستان کی سب سے بڑی واٹر پینٹنگ بنا کر نیا اور منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اسی سال جب پشاور کے آرمی پبلک سکول میں سفاکانہ حملہ کرکے سو سے زائد بچو ں کو شہید کیا گیا تو کنسورشیم کی جانب سے ہفتہ امن منانے کا اعلان کیا گیا اور ملک بھر کی جامعات میں ان شہید طلباء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کانفرنسز اور امن واکس کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس طرح کے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے واقعات کے تدارک کیلئے پہلی وائس چانسلرز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے اس وقت سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین تھے جن کی انتہائی محنت اور لگن کے بعد پنجاب بھر کی جامعات میں ایک نئے دور کا آغا زہوا۔ چنانچہ ڈاکٹر نظام الدین کی سربراہی میں سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجو کیشن ڈاکٹر رؤ ف اعظم کی قیادت میں ورکنگ گروپ برائے فروغ امن و برادشت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ورکنگ گروپ میں وائس چانسلرز، اعلی تعلیمی ماہرین، سینئر صحافی و سول سوسائٹی نمائندگان کو شامل کیا گیا۔ اس ورکنگ کے ساتھ ملکر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم نے لاہور میں پنجاب بھرکی جامعات کے وائس چانسلرز اور ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کی دو روزہ الگ الگ کانفرنسسز منعقد کیں۔ کانفرنس کے شرکاء نے تعلیمی امن کیلئے سفارشات مرتب کیں جن میں بنیادی طور پر جامعات کے اندر طلباء کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت پر زور دیا گیا۔ طلباء کے مابین مکالمے اور مباحثے کے کلچر کے آغاز کی سفارش کی گئی تاکہ انتہاپسندی اور عدم برداشت کے عفریت سے بچا جاسکے۔ وائس چانسلرز اور ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کی ان سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کنسورشیم نے جامعات اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ادبی و ثقافتی میلوں اور طلباء کے مابین مباحثے شروع کئے۔ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور، پنجاب یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں فیسٹولز منعقد ہوئے۔ طلباء کو پرامن ماحول فراہم کرنے اور ان کی چھپی صلاحیتوں کو مثبت طرز پر استعمال کرنے کی پالیسی پر گامزن انٹر یو نیورسٹی برائے فرو غ سماجی علوم نے گزشتہ سال اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں منفرد نوعیت کے بین الاقوامی سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیاجہاں پاکستانی طلباء کو بین الاقوامی طلبہ کے تجربات اور مشاہدات سے براہ راست مستفید ہونے کا موقع دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ انکے باہمی رابطے کیلئے مختلف سیشنز اور معلوماتی سٹالز بھی لگائے۔ اسی طرح مختلف سطح پر اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس اور کانفرنسزز کا سلسلہ گاہے بگاہے جاری ہے۔ اہم مو ضوعات پر مباحثے اور مشاورتی اجلاس بھی منعقد کئے جاتے ہیں جنکی باقاعدہ سربراہی چیئرمین ڈاکٹر ناصر علی خان کرر ہے ہیں۔
انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے قیام کو آٹھ سال ہو چکے ہیں، عزم اور امید کا سلسلہ جاری ہے کہ پاکستان کے مستقبل یعنی نوجوان نسل کو بہترین مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ ملکی ترقی استحکام اور پر امن تعلیمی جامعات کیلئے پاکستان کے سفیر بن سکیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور زکریا یونیورسٹی یونیورسٹیاں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچاند پر پہنچنے والا پہلا پاکستانی ۔۔ عمار مسعود
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی ایم کے خلاف ایکشن اور وزیر اعظم کی مجبوری و اختیار کا معاملہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور نصف صدی کا قصہ : خالد محمود رسول کا کالم

اکتوبر 22, 2025

ڈاکٹر احسان قادر اور ڈاکٹر شازیہ میں ہاتھا پائی : فرانزک رپورٹ میں زیادتی ثابت

اکتوبر 8, 2025

زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع

ستمبر 30, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.