ملتان : اے پی پی۔ 30 ستمبر2023ء) معروف شاعر مرتضی زمان گردیزی کے سلام ومنقبت کامجموعہ ”بازگشت غم“ شائع ہوگیا ہے۔گردوپیش پبلی کیشنز کے زیراہتمام شائع ہونے والی کتاب کا پیش لفظ نامور شاعر کرامت گردیزی نے تحریر کیا ہے جبکہ کتاب میں رضی الدین رضی اورمصنف کے اپنے مضامین بھی شامل ہیں۔
کرامت گردیزی کے مطابق مرتضی زمان گردیزی بلاشبہ ایسے شاعرہیں جنہوں نے الفاظ کو نئے معانی عطا کیے۔رضی الدین رضی کے بقول مرتضی زمان گردیزی طویل عرصے سے مشق سخن کررہے ہیں۔ ان کی نئی کتاب بھی قارئین کواپنی جانب متوجہ کرے گی۔اس سے قبل مرتضی زمان کی دوکتابیں ”لہو چراغ ہے“ اور ”صدائے علقمہ“ کے نام سے منظرعام پرآچکی ہیں۔
فیس بک کمینٹ