Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’’غزہ میں شادی اور موت‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
کالم

’’غزہ میں شادی اور موت‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹرجولائی 7, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr columns at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے کہ میں اپنی حیات کے تجربوں میں سے کوئی ایک تجربہ جسے میں بیان کر چکا ہوں،اسے پھر سے اپنے کالم کے سپرد کر دیتا ہوں کہ جنوں میں جتنی بھی گزری اگرچہ بے کار گزری ہے لیکن میں نے وہی بیان کرنا ہے جو کہ مجھ پر گزری۔ میں اپنے نکتہ نظر کو ثابت کرنے کے لئے نئے قصے نہیں گھڑتا۔ نہ ہی مقدس حوالوں سے متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بس وہی بار بار لکھتا ہوں جو لکھ چکا۔ اس کا اعادہ کرتا ہوں کہ وہ مکررلکھنے کے لائق اس لئے ہوتا ہے کہ جس موضوع کو میں نے چھیڑنا ہے وہ اس سے منسلک ہوتا ہے۔ مجھے یہاں فلسطینی ناول نگار ابراہیم نصراللہ کے ناول’’غزہ ویڈنگ‘‘ کے حوالے سے ایک پرانا قصہ یاد آ گیا جب مجھے جرمنی کی سرکاری ادبی تنظیم’’لٹریٹر ورکسٹاٹ‘‘ نے میرے ناول ’’راکھ‘‘کی پذیرائی کے لئے برلن میں مدعو کیا۔ تقریب کے اختتام پر مجھے اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ چونکہ ’’راکھ‘‘ میں دیوار برلن کے کچھ حوالے تھے اس لئے میں نے اپنی گفتگو کا آغاز تو دیوار برلن سے کیا لیکن میں نے علامتی طور پر دنیا کے ایک اور خطے میں تعمیر شدہ ایک ایسی دیوار کا ذکر کیا جو دیوار برلن سے کہیں بڑھ کر ہولناک تھی۔ طویل اور بلند تھی اور جس نے ایک پورے خطے کے باسیوں کو قید کر رکھا تھا اور دنیا کے ضمیر پر کچھ بوجھ نہ تھا۔ نہ کوئی احتجاج اور نہ ہی اسے گرانے کی کوئی تحریک۔ کیا وجہ ہے کہ اگر ایک دیوار یورپ میں تعمیر ہو تو وہ جمہوریت اور آزادی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور پوری دنیا اس کی مسماری کا مطالبہ کرتی ہے، یہاں تک کہ سابق امریکی صدر جیک کینیڈی بھی اسے گرانے کا کہتا ہے جب کہ ایک اور دیوار ایک ایسے خطے میں تعمیر کی جاتی ہے جو یورپ نہیں ہے جو آبادیوں اور شہروں کو ایک وسیع عقوبت خانے میں تبدیل کر دیتی ہے تو اس کی جانب کوئی توجہ ہی نہیں کرتا۔ میرا خیال ہے کہ ہر اس دیوار کو ڈھا دینا چاہیے جو خلق خدا کو تقسیم کر تی ہے۔ میں نے محسوس کر لیا کہ حاضرین بہت خاموشی سے بیٹھے ہیں۔ تقریب کے بعد اس ادبی تنظیم کی انچارج خاتون نے شکائت کی کہ تارڑ صاحب آپ نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اگرچہ آپ نے نہ تو خطے کا نام لیا ہے اور نہ ہی دیوارتعمیر کرنے والے ملک کی نشاندہی کی ہے لیکن سب جان گئے تھے کہ آپ غزہ کے گرد اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار کی بات کر رہے ہیں۔ ہمارے ہاں جرمنی میں نہ صرف ہولو کاسٹ بلکہ اسرائیل کے کسی بھی عمل پر نکتہ چینی کرنا ایک قابل تعزیر جرم ہے۔ آپ نے اچھا نہیں کیا۔ آپ کی تقریر کی اگر رپورٹنگ ہو گئی تو ہمارے علاوہ آپ بھی مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ بعدازاں میری تقریر کے حوالے سے تنظیم کی انچارج پر کوئی عتاب آیا یا نہیں۔ بہرحال میں وطن لوٹ آیا۔ یہ قصہ جیسا کہ میں نے عرض کیا ابراہیم نصراللہ کا ناول’’غزہ ویڈنگ‘‘ پڑھتے ہوئے یاد آ گیا کہ اس میں اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار کے اندر محصور غزہ کے فلسطینیوں کی روز مرہ زندگی بیان کی گئی ہے۔ اس ناول کی خوبی یہ ہے کہ مصنف نے کہیں بھی آہ وزاری نہیں کی۔ دیوار کے اندر قید عام لوگوں کی حالت زار پر آنسو نہیں بہائے گئے۔ اپنے آپ پر ترس نہیں کھایا گیا۔ بلکہ جذباتیت اور طیش کے بغیر ان محصور لوگوں کے روز مرہ کے معمولات کو سادہ پیرائے میں بیان کر دیا گیا ہے اور اس کی سادگی ہی جان لیوا ہے۔ مجھے بار بار اپنی آنکھوں میں سے پھوٹنے والی نمی کو پونچھنا پڑا۔ مثلاً ایک شادی کی تیاری ہو رہی ہے۔ گیت گائے جا رہے ہیں اور دولہن کی والدہ شادی کا جوڑا خریدنے کے لئے جانے لگتی ہے تو ایک عورت کہتی ہے’’شادی تو پرسوں ہے‘ تم آج ہی دلہن کا لباس خرید لاؤ اور کل خبر آ جائے کہ لڑکے کو اسرائیلیوں نے ایک نہتے احتجاج کے دوران مار ڈالا ہے تو شادی کا لباس تو ضائع گیا۔ یاد نہیں مرتضیٰ کی شادی کے دن خبر آ گئی تھی کہ وہ تو چیک پوائنٹ پر شہید ہو گیا ہے تو اس کی دلہن کا جوڑا ضائع ہو گیا تھا۔ اس طرح کی فضول خرچی نہ کرو۔ پرسوں کا انتظار کرو۔‘‘ ایک چیک پوائنٹ پر بم کا دھماکہ ہوتا ہے جس میں ایک فلسطینی شہید ہو جاتا ہے وہ اس بری طرح مسخ ہو جاتا ہے کہ اسے پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔ جن خاندانوں کے مرد لاپتہ ہیں وہ ہسپتال کے مردہ خانے میں آ کر لاش کی شناخت کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کی انگلیاں بچے کھچے لباس وغیرہ سے اندازے لگاتے ہیں۔ ایک عورت مردہ خانے کے انچارج سے کہتی ہے کہ میں اسے دیکھنا چاہتی ہوں۔ تو وہ پوچھتا ہے کیا آپ اس کی رشتہ دار ہیں؟ تو وہ کہتی ہے ‘ وہ میرا خاوند ہے۔ انچارج کہتا ہے کہ صبح سے کم از کم بیس عورتیں آ چکی ہیں جنہوں نے اس کی مسخ شدہ لاش کو دیکھ کر کہا ہے کہ یہ تو ہمارا خاوند ہے۔ ایک اور نوجوان لڑکی کو یقین ہے کہ وہ اس کا گمشدہ بھائی ہے۔ وہ سوتے ہوئے ایسا ہی لگتا تھا۔ اگرچہ اس کا چہرہ نہیں ہے لیکن جیسے وہ سٹریچر پر پڑا ہے وہ ایسے ہی لیٹا کرتا تھا۔ کم از کم دو بچے ’’بابا‘ بابا‘‘کہتے اس سے لپٹ جاتے ہیں۔ ایک ماں بین کرنے لگتی ہے کہ یہ ہر صورت میرا بیٹا ہے اس کی لاش لینے آئی ہوں۔ اسے خود اپنے ہاتھوں سے دفن کروں گی۔ بالآخر اس ناقابل شناخت لاش کو مقامی قبرستان میں دفن کر دیا جاتا ہے اور جنازے میں وہ تمام مرد و زن شریک ہوتے ہیں جو اسے اپنا بیٹا‘ بھائی یا خاوند سمجھتے ہیں۔ اس کی قبر پر روزانہ وہ سب اکھٹے ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک نوجوان لڑکی قبر پر آتی ہے اور کہتی ہے کہ میرا بھائی واپس آ گیا ہے۔ وہ شہید نہیں ہوا زندہ ہے۔ لیکن میں اس کی قبر پر اب بھی روزانہ آیا کروں گی کہ اس میں میرا بھائی ہی دفن ہے۔ اس ناول میں غزہ میں محصورلوگوں کے بارے میں شگفتہ قصے بھی ہیں۔ اس میں ہنسی مذاق بھی ہے۔ ایک بوڑھی عورت ایک بیکری والے سے جھگڑ رہی ہے کہ میں نے پچھلے ہفتے تم سے جو کیک خریدا تھا اسے کھا کر میں سو گئی اور دھماکوں کے باوجود صبح دیر تک سوتی رہی۔ وہ اتنا ذائقہ دار تھا اور جو کیک میں کل لے کر گئی اسے کھا کر سوئی ہوں تو ساری رات مجھے اسرائیلی راکٹوں کے دھماکوں نے سونے نہ دیا۔ ضرور تمہارے کیک میں کچھ خرابی تھی۔ بے ایمانی کرتے ہو۔ غزہ کے بچوں کے ہسپتال کے ایک وارڈ میں بچے داخل ہیں ،کچھ کی آنکھیں ضائع ہو چکی ہیں۔ چند ایک ایسے ہیں جن کی صرف ایک آنکھ محفوظ ہے۔ کوئی یورپی تنظیم جو بچوں کی فلاح کیلئے کام کرتی ہے ان بچوں کے لئے کانچ سے بنے ہوئے ڈیلے بھیجتی ہے تاکہ انہیں ضائع شدہ آنکھ کے گڑھے میں موزوں کر دیا جائے۔ مختلف رنگوں کی یہ ’’آنکھیں‘‘ گتے کے ایک ڈبے میں پیک شدہ ہیں اور ڈاکٹر کی آمد سے پیشتر یہ بچے اس ڈبے کو کھول کر ان مصنوعی آنکھوں کو نکال کر ان سے کھیلنے لگتے ہیں جیسے بنٹوں سے کھیلتے ہیں۔ جب ڈاکٹر آتا ہے تو ہر بچہ اپنی پسند کے رنگ کی آنکھ لگوانا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر انہیں لاکھ سمجھاتا ہے کہ دیکھو تمہاری جو محفوظ آنکھ ہے اس کے رنگ سے میچ کر کے دوسری آنکھ لگائی جائے گی لیکن بچے نہیں مانتے۔ ضد کرنے لگ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر مجبور ہو کر عارضی طور پر ان کی پسند کی آنکھیں لگا دیتا ہے اور اب ہر بچے کی محفوظ آنکھ اور کانچ کی آنکھ کے رنگ میں فرق ہے لیکن بچے خوش ہیں۔ ناول کا یہ حصہ پڑھ کر دل کٹ جاتا ہے اور رونے کو جی چاہتا ہے کہ بے بس اور کم ہمت لوگ رو ہی سکتے ہیں۔ کسی دیوار کو مسمار نہیں کر سکتا۔ بقول میاں محمد بخش۔ کمزور شخص کا اور کیا کام ہو سکتا ہے۔ یا تو وہ روئے گا یا پھر اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ جائے گا۔ ہم لوگ انہی بھگوڑوں میں شامل ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطاقت کا نشہ‘ اور بہت کچھ۔۔آئینہ/مسعود اشعر
Next Article نیک دل مزدور حسیناؤں کا جذبہ۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.