Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پروین شاکر کی مردہ اُنگلیاں / مستنصر حسین تارڑ
کالم

پروین شاکر کی مردہ اُنگلیاں / مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹرمارچ 25, 201825 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شہر اسلام آباد کی سویر، وقت تقریباً ساڑھے نو بجے، میں حسب معمول ہر صبح کی مانند ٹیلی ویژن سٹیشن پر صبح کی نشریات کی میزبانی سے فارغ ہو کر ٹیلی ویژن کی ویگن میں سوار اپنی رہائش کی جانب لوٹ رہا تھا۔۔۔ بلیو ایریا ابھی ویران پڑا تھا اور شاہراہ پر ٹریفک بہت کم تھی، بلیو ایریا کے خاتمے پر اس چوراہے کے نزدیک جہاں سے بائیں جانب زیرو پوائنٹ تھا اور دائیں جانب فیصل مسجد کے مینار نظر آتے تھے وہاں کچھ لوگ جمع تھے، حادثے سے تباہ ہو چکی ایک کار نظر آ رہی تھی۔۔۔ میرے ڈرائیور نے ویگن روکی اور کہنے لگا ’’تارڑ صاحب میں دیکھ کر آتا ہوں کہ کیا ہوا ہے۔۔۔‘‘ تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا اور کہنے لگا ’’بہت بڑا حادثہ ہوا ہے حالانکہ ٹریفک بھی زیادہ نہ تھی، لگتا ہے ڈرائیور کی غلطی تھی، کوئی خاتون بھی تھیں، اللہ رحم کرے‘‘۔۔۔ ظاہر ہے میرا دل اُس اجنبی خاتون کے لیے دُکھی ہوا جو صبح سویرے حادثے کا شکار ہو گئی تھی،کیا جانے کس حال میں ہو، زندہ بچتی ہے یا نہیں۔
اپنے کمرے میں پہنچ کر میں نے کچھ دیر آرام کیا، پھر دوپہر کے کھانے سے فارغ ہو کر پڑھنے لکھنے میں مشغول ہو گیا۔۔۔ پچھلے پہر شاید یہ اظہار الحق تھا یا مرحوم احمد داؤد، اُن کا فون آیا ’’تارڑ ایک بہت افسوسناک خبر ہے۔۔۔ پروین شاکر مر گئی ہے‘‘۔ ’’کیسے؟‘‘ یقین نہ آیا کہ کیا کہا جا رہا ہے‘‘ ’’آج صبح وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ جا رہی تھی اور بلیو ایریا کے قریب اُس کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔۔۔ اتنے بجے جنازہ قبرستان پہنچے گا‘‘ اس دوران کشور ناہید کا بھی فون آ گیا ’’میں اس وقت پروین کے گھر سے بول رہی ہوں مستنصر‘‘۔۔۔وہ روئے چلی جا رہی تھی ’’بہت برا حال ہوا ہے پروین کے چہرے کا۔۔۔ اُسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔۔۔ وہ بدنصیب ہی رہی۔۔۔ اتنے برے اور بیکار لوگ زندہ رہتے ہیں اور پروین ایسے خوشیاں بانٹنے والے لوگ چلے جاتے ہیں۔۔۔ میں تو قبرستان نہیں آسکتی، یہیں سے رخصت کر دوں گی‘‘۔۔۔
پروین شاکر سے میری دوستی یا قربت نہ تھی۔۔۔ کبھی کسی ادبی محفل یا دعوت میں آمنا سامنا ہو جاتا تو وہ ماتھے پر ہاتھ رکھ کر سلام میں پہل کرتی، کیا لکھ رہے ہیں، کیا پڑھ رہے ہیں اور خدا حافظ۔ کبھی کبھار ادب کے حوالے سے کوئی ایک آدھ خط۔۔۔ ’’خوشبو‘‘ سے اُس کی شہرت کا آغاز ہوا جسے ’’التحریر‘‘ کے خالد سیف اللہ نے احمد ندیم قاسمی کے کہنے پر شائع کیا اور یہ ایک عجیب اتفاق تھا کہ اس اشاعتی ادارے نے اپنے آغاز میں جتنی بھی کتابیں نئی یا پرانی شائع کیں وہ سب بے حد مقبول ہوئیں،میرزا ادیب کے ’’صحرا نورد کے خطوط‘‘، ممتاز مفتی کی ’’لبیک‘‘، میرے دو سفر نامے ’’نکلے تری تلاش میں‘‘ اور ’’اُندلس میں اجنبی‘‘ اور پروین شاکر کی ’’خوشبو‘‘۔۔۔ اسلام آباد کے قبرستان میں پروین کو رخصت کرنے والے بہت کم لوگ تھے، اُس کی عزیز داری کراچی میں تھی اور وہاں سے یہاں آج ہی کے دن پہنچنا مشکل تھا، کچھ ادیب تھے اور اُس کے محکمے کے کچھ لوگ۔۔۔ آخری لمحوں میں اُس کے ایک بھائی بھی پہنچ گئے۔۔۔ لیکن اس سے پیشتر یہی مسئلہ در پیش تھا کہ اُسے لحد میں کون اتارے گا کیونکہ کوئی نامحرم ایسا نہیں کر سکتا۔۔۔ ہم چار پانچ لوگ قبر کی مٹی کے ڈھیر پر کھڑے تھے اور میرے برابر میں افتخار عارف اپنے آپ کو بمشکل سنبھالتے تھے۔ جنازہ تو ہو چکا تھا جو اہل تشیع کے عقیدے کی نمائندگی کرتا تھا۔۔۔ ہم نے کچھ دیر انتظار کیا اس اُلجھن کا شکار رہے کہ اگر اُن کا کوئی نزدیکی عزیز بروقت نہ پہنچا تو پروین کو لحد میں کیسے اتارا جائے گا۔۔۔
مجھے مکمل تفصیل تو یاد نہیں رہی کہ اس کے بھائی کب پہنچے لیکن یہ یاد ہے کہ کسی نے سفید کفن میں لپٹی پروین شاکر کو افتخار عارف کے بڑھے ہوئے ہاتھوں میں دے دیا۔۔۔ افتخار اُسے تھامے ہوئے قبر میں اترنے کو تھے کہ یکدم اُن کا رنگ زرد پڑ گیا، ہاتھ لرزنے لگے۔۔۔ شاید انہیں انجائنا کا درد شروع ہو گیا تھا، انہوں نے یکدم مجھ سے کہا ’’تارڑ ، پروین کو سنبھال لو۔۔۔‘‘ میں نے بازو واکیے اور پروین کے جسد خاکی کو تھام لیا۔۔۔ اور تب میں زندگی کے ایک ناقابل بیان تجربے سے دو چار ہوا جس کے بارے میں اب بھی سوچتا ہوں تو سناٹے میں آجاتا ہوں۔۔۔ پروین دھان پان سی لڑکی تھی، موت کے باوجود وہ بہت بھاری نہ تھی، میں جان بوجھ کر اُس جانب نہ دیکھتا تھا جدھر اُس کا چہرہ کفن میں بندھا تھا اور پھر میں نے محسوس کیا کہ میرے دائیں ہاتھ کی اُنگلیاں کفن میں روپوش پروین کی مردہ اُنگلیوں پر ہیں، اُنہیں چھو رہی ہیں، انہیں تھام رکھا ہے۔۔۔ میں اُن کی بناوٹ محسوس کر رہا تھا اور اُس لمحے مجھے خیال آیا کہ یہ پروین کا لکھنے والا ہاتھ ہے۔۔۔ انہی اُنگلیوں سے اُس نے وہ سب شعر لکھے جو ایک ز مانے کے دل پسند ہوئے، ایک داستان ہوئے۔ اور پھر مجھے وہ شعر یاد آیا جو ایک خاتون نے لکھ کر مجھے رسوا اور شرمندہ کر دیا تھا، وہ شعر بھی تو انہی انگلیوں نے لکھا تھا۔ اور آج میں انہیں بے جان حالت میں اپنی انگلیوں سے تھامے ہوئے ہوں۔۔۔ یہ لمحہ، یہ کیفیت آج تک میرے بدن پر ثبت ہے، میں آج بھی پروین کی اُنگلیوں کی موت کو محسوس کرتا ہوں۔۔۔
اس دوران پروین کے بھائی کراچی سے آ چکے تھے، مجھ سے لحد میں اترا نہ جاتا تھا، کسی اور شخص نے میری مدد کی اور ہم نے اس کے مردہ بدن کو قبر میں کھڑے اُس کے بھائی یا عزیز کے سپرد کر دیا۔۔۔ یہ عجیب بات ہے کہ زندگی میں ہم ایک دوسرے کو زیادہ نہ جانتے تھے، یہ موت تھی جو مجھے اُس کے قریب لے آئی۔۔۔ میں آج بھی کہیں پروین شاکر کا نام دیکھتا ہوں تو اس کی موت کے عذاب مجھ پر نازل ہونے لگتے ہیں۔۔۔ پروین کی جواں سال موت نے پوری ادبی دنیا کو رنجیدہ کر دیا۔۔۔ لوگ اُس کے شعر پڑھتے، اُس کے لیے روتے رہے اور اُن میں پروین قادر آغا بھی تھیں اُن کی سب سے عزیز دوست، ایک ’’گُوڑی سہیلی‘‘ جنہوں نے پروین کے ایک اور دوست مظہر الاسلام کے تعاون سے ’’پروین شاکر ٹرسٹ‘‘ قائم کیا جس کے زیر انتظام ہر برس پروین اور اُس کی شاعری کے چرچے ہوتے، شاعری کی نئی کتابوں پر ایوارڈ دیئے جاتے، گلوکار اور شاعر اُسے نذرانۂ عقیدت پیش کرتے۔۔۔ میں ان میں سے کسی محفل میں شریک نہ ہو سکا کہ میں شاعر نہ تھا اور پھر پروین قادر آغا اور مظہر الاسلام نے فیصلہ کیا کہ  ’’پروین شاکر اردو لٹریچر فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جائے۔ مجھے اور مسعود اشعر کو فکشن کی نمائندگی کرنے کے لیے بلاوا آ گیا۔۔۔ میں کیسے نہ جاتا۔۔۔ پروین کی مردہ انگلیاں مجھے بلاتی تھیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجدید منشیات کے سویلین و عسکری استعمالات / وسعت اللہ خان
Next Article بال ٹیمپرنگ کیس : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان مستعفی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.