Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نجم سیٹھی کا کالم:نومبر کی آمد
کالم

نجم سیٹھی کا کالم:نومبر کی آمد

ایڈیٹرستمبر 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اپوزیشن میں عمران خان کی مقبولیت کا گراف بلند جب کہ حکومت میں مسلم لیگ ن کا گراف پست ہے۔ گرچہ عمران خان نے ایسا کوئی غیر معمولی کارنامہ سرانجام نہیں دیا جو اُن کی حمایت کا پرچم بلند کرتا۔ بلکہ فوج اور عدلیہ کے خلاف تحریک انصاف کی میڈیا مہم پر اُن کے اپنے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ دراصل یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے جو آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کی وجہ سے عوامی عتاب کے نشانے پر ہے۔یہی وجہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے اعلانیہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کی معاشی پالیسیوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے‘’دھشت گردی“ کا الزام لگانے کا بھی عمران خان کو فائدہ ہوا ہے۔ انسداد دھشت گردی قانون جوبھی کہتا ہو،اور چاہے وہ اس کا اطلاق ایسی صورت حال پر ہوسکتا ہو، لیکن عوام کی نگاہ میں یہ الزام محض انتقامی کارروائی ہے۔ ایک مقبول سابق وزیر اعظم کا جذباتی عوامی جلسے کے دوران ”شرپسند“پولیس افسران اور ”متعصب“ جج کے خلاف ”کارروائی“ کرنے کے اعلان اور نقاب پوش افراد کا کسی نظریاتی یا سیاسی جواز پر معصوم شہریوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑا لینے میں کوئی مماثلت نہیں۔
بایں ہمہ، عمران خان کے سیاسی عزائم کے سامنے سنگین چیلنجز کھڑے ہیں۔ اُن کے خلاف کم از کم پانچ اہم کیس ہیں، اور وہ ان میں سے کسی ایک میں ”ناک آؤٹ“ ہوسکتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ کا جھکاؤ ان کی طرف ہے،اور اس کی وجہ وہی ہے جس نے اُنھیں عوامی مقبولیت دی ہے، یا جس کی وجہ سے پی ڈی ایم میں شامل اہم عناصر غیر مقبول ہیں۔
عمران خان پر توہین عدالت کے تین کیس ہیں جن میں الزامات کی توعیت ان سے کہیں زیادہ سنگین ہے جتنی نہال ہاشمی، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے کیسز میں تھی۔ ان تمام سیاست دانوں نے غیر مشروط معافی مانگی لیکن سپریم کورٹ نے پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے سے نااہل کردیا۔ عمران خان کے کیس میں تو فواد چوہدری نے کہہ بھی دیا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے۔اس نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے مشکل پیدا کردی ہے کیوں کہ اب عوام عمران خان کسی کا سابق کیسز کے ساتھ موازنہ کریں گے، اور پھر عدالت کے جھکاؤ کو نوٹ کیا جائے اور اس پر بحث ہوگی۔
دیگر کیسز کا تعلق توشہ خانے سے ہے جس سے کی جانے والی خریداری عمران خان کی ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کی گئی، یا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ممنوعہ فنڈنگ پر رپورٹ جس میں عمران خان کے حوالے سے کئی بنک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں موصول ہونے اور نکالی جانے والی رقوم کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ یہاں مجرم قرار دینے کا پیمانہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا کیس ہوگاجس میں اُنھوں نے ایسی آمدنی اپنی ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کی تھی جو اُنھوں نے اپنے بیٹے سے موصول ہی نہیں کی تھی۔
خان کے مسائل کے سوتے اُن کے اسٹبلشمنٹ کے سابق حامیوں کی طرف سے پھوٹتے ہیں۔ عمران خان اپنی حکومت ختم کرنے پر ابھی تک اُنھیں ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ اس نے دوطرفہ ناراضی کو تلخی میں تبدیل کردیا۔ اس پر اسٹبشلمنٹ کو نئے ”متبادل“ تلاش کرنا پڑے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو ماضی میں اسٹبلشمنٹ نے چلتا کیا تھا، لیکن پھر انھوں نے اپنی تلخی ختم کر کے ایک دوسرے کو گلے سے لگا لیا۔
یہ صورت حال دھماکہ خیز انجام کی طر ف بڑھ رہی ہے۔ عمران خان فوری انتخابات چاہتے ہیں تاکہ اپنی مقبولیت سے فائدہ اٹھا لیں۔دوسری طرف نااہلی سے بچنے کے لیے وہ ادھر اُدھر بھاگے پھر رہے ہیں۔ لیکن پی ڈی ایم حکومت اسٹبلشمنٹ کی مدد سے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔ ایک پریشان کن معاملہ جو جذباتی کارڈ کی صورت ابھر سکتا ہے، وہ انتہائی مہنگائی ہے جس نے عوام کو معاشی طور پر بے حال کر دیا ہے، اور دوسرا غیر معمولی سیلاب ہیں جس کی وجہ سے وہ بے گھر اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ ایک اور اہم کارڈ عدلیہ کے ہاتھ میں ہے جو عمران خان کو چلتا بھی کرسکتی ہے اور ان کی واپسی کی راہ ہموار بھی کرسکتی ہے۔اگر نومبر میں فوج کی اعلیٰ قیادت کا تسلسل رہتا ہے یا تبدیل ہوتی ہے تو کسی نہ کسی سیاسی دھڑے کے لیے مسائل بڑھ بھی سکتے ہیں۔ اس سے صورت حال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔
ہوسکتا ہے کہ آنے والے مہینوں میں عمران خان کسی نہ کسی وجہ سے گرفتار کرلیے جائیں لیکن عدلیہ اُنھیں فوراً رہا کر دے گی۔ ممکن ہے کہ وہ توہین عدالت یا بدعنوانی کی پاداش میں انتخابات لڑنے سے نااہل قرار دے دیے جائیں لیکن اپیل کرنے پر اُنھیں ممکنہ طور پر حکم امتناع مل جائے گا۔ لیکن اگر عوام اقتدار کے قلعوں پر حملہ آور نہیں ہوتے تو جب تک اسٹبلشمنٹ پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اُن کے لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہوگا۔ تو ہمارے سامنے بننے والا منظر کیا ہوگا؟
ایک بار جب اگلے ماہ یا اس کے بعد آئی ایم ایف کئی بلین ڈالرز کی کثیر جہتی اور دوطرفہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خزانے میں ڈال دے گا تو اسٹبلشمنٹ کو پی ڈی ایم کی زیادہ ضرورت نہیں رہے گی۔ اگر شریف بھی نومبر میں کسی وعدے سے پیچھے ہٹتے ہیں تو امکان ہے کہ حکومت کو چلتا کیا جائے گا۔ پھر نگران بندوبست کی بساط بچھا کر باقی ضروری کام کر لیے جائیں گے۔ اس کے بعد یہ بحث شروع ہو جائے گی کہ اگلے انتخابات کب ہوں گے اور عمران خان اور نوازشریف کو جمہوری پچ پر کھیلنے کے لیے ایک جیسا میدان کیسے فراہم کیا جائے گا؟ درحقیقت صورت حال اتنی گھمبیر ہے کہ فوج کی اعلیٰ کمان میں تسلسل یا اس میں تبدیلی کی صورت میں کسی بھی جماعت یا رہنما کے لیے نتائج کی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔ تسلسل تحریک انصاف کے لیے پریشانی پیدا کر سکتا ہے۔ تبدیلی مخلصانہ غیر جانبداری کا آغاز کر سکتی ہے۔ یا اس کے برعکس ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس وقت چھڑی کس کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔
نومبر تک عمران خان ممکنہ طور پر نااہل ہو سکتے ہیں اور پنجاب حکومت بدل سکتی ہے جب کہ وفاقی حکومت نازک دھاگے سے لٹکی رہے گی۔ یا پھر نواز شریف اور عمران خان دونوں کے لیے انتخابی میدان برابر کرتے ہوئے اگلے سال کے اواخر میں تازہ عام انتخابات کا انعقاد ہو سکتا ہے۔
(بشکریہ:ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:چیف جسٹس اطہر من اللہ، عمران خان کے خلاف کیس سے علیحدہ ہوجائیں!
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:سیلاب اور کھانچوں کا سیزن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا

جولائی 7, 2026

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا جولائی 7, 2026
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.