Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نجم سیٹھی کا کالم : عمران خان کا کھیل ختم
کالم

نجم سیٹھی کا کالم : عمران خان کا کھیل ختم

ایڈیٹردسمبر 20, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
audio imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ عرصہ پہلے تک کیوبا کے انقلابی رہنما، فیڈل کاسترو ”قوم کے نام“ سب سے زیادہ تقاریر کرنے کا عالمی ریکارڈ رکھتے تھے۔ اب ہمارے مقامی ہیرو، عمران خان یہ ریکارڈ توڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے ایک تقریر، انٹرویو، خطاب یا ایک بریفنگ تیار کر رکھی ہے جو کم و بیش ایک سال سے روزانہ نشر کیے جا رہے ہیں۔ لیکن دونوں رہنماؤں میں ایک فرق ہے۔ کاسترو کے خطابات سوشلسٹ قوم سازی کے ان اصولوں پر مبنی تھے جنھوں نے کیوبا کو بالآخر امریکہ کی استحصال زدہ اور غربت کی ماری ہوئی کالونی سے اٹھا کر ایک ترقی کرتے ہوئے قابل فخر ملک میں تبدیل کر دیا۔ دوسری طرف خان کی ”حکمت کے موتی“ موقع پرستی، یوٹرن، پروپیگنڈا اور شرمناک جھوٹ سے لبریز ہیں۔ انھوں نے، جب کہ وہ اقتدار میں تھے، پاکستان کو آئینی جمود اور معاشی بگاڑ کے دہانے پر پہنچا دیا۔ اور اب جب کہ وہ اپوزیشن میں ہیں، وہ سیاسی عدم استحکام اور معیشت کی تباہی پر کمر بستہ ہیں۔
عمران خان کی حکمت عملی، اگر اسے حکمت کا نام دیا جا سکے، اسٹبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ سیاسی ”غیر جانبداری“ ترک کرتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت کو چلتا کرنے میں ان کا ساتھ دے، اور پھر جلدی سے عام انتخابات کرا کر انھیں اقتدار میں پہنچا دے کیوں کہ پی ڈی ایم کا گراف نیچے گر رہا ہے۔ انھوں نے قومی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے لیے لانگ مارچ کی دھمکی دی۔ پھر انھوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مختصر مدت کی توسیع دینے کی پیش کش کی تاکہ وہ ایک نگران بندوبست کی ”نگرانی“ کرسکیں۔ عمران خان اس بندوبست میں انتخابات جیت کر اقتدار سنبھال لیں اور پھر جنرل فیض حمید کو آرمی چیف نامزد کر دیں۔ جب نواز شریف اس فارمولے کو خاطر میں نہ لائے، تو عمران خان نے پی ڈی ایم اور اسٹبلشمنٹ پر دباؤ ڈالا کہ وہ جنرل عاصم منیر کی بجائے کسی اور آرمی چیف نامزد کریں۔ ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی استقامت کی وجہ سے یہ چال ناکام ہو چکی ہے تو عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ملک کو افراتفری کی دلدل میں دھکیلنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
کیا لانگ مارچ کی طرح یہ دھمکی بھی کھوکھلی ہے اور کیا ایک مرتبہ پھر ان کا وار خالی جائے گا؟
عمران خان ے 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے؟ اس میں ایک ہفتہ، دو ہفتے یا زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ بالکل اسی طرح لانگ مارچ کی تاریخ کا بھی باقاعدہ وقفوں سے اعلان کیا جاتا رہا تھا۔ لیکن نوٹ کرنے کی بات یہ ہے کہ ایسے اعلانات نے پی ڈی ایم کو ایک موقع فراہم کر دیا کہ وہ یا تو اس کا مقابلہ کرنے کے لیے عدم اعتماد کی قرار داد پیش کر دیں یا اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں۔ وہ اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں کہ فلور کراسنگ پر کیے گئے کچھ فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے تاکہ اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکا جا سکے۔
مسٹر خان کا خیال ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ قبل از وقت انتخابات کے لیے مذاکرات کے کھیل میں واپس آنا ہے۔ انھوں نے صدر عارف علوی کو اسٹبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کے ساتھ بیک ڈور بات چیت کی ذمہ داری سونپی تاکہ انہیں عزت بچاتے ہوئے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے مدعو کیا جائے جہاں نگراں حکومتوں کی تشکیل سمیت اگلے انتخابات کی شرائط و ضوابط طے کیے جائیں۔ دلچسپ بات ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان بھی انھیں اس سمت لانے کی خواہش مند دکھائی دیتی ہے۔ بظاہر تحریک انصاف استعفے سپیکر کے سامنے ذاتی طور پر جمع کرائے گی۔ یہ بہانہ اسلام آباد آنے کے لیے عزت بچانے کا کام دے گا۔ انتخابات کے لیے کوئی قابل قبول تاریخ کے لیے حکومت کے ساتھ ڈیل کی جائے گی۔ اس کے بعد ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیا جائے گا۔
لیکن اگر یہ منصوبہ عملی جامہ نہ پہن سکا تو کیا ہو گا؟ اگر پی ڈی ایم اسے عزت بچانے کی اجازت نہیں دیتی اور اسے اپنی دھمکی پر عمل کرنے اور دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے پر مجبور کرتی ہے تو کیا ہو گا؟
اس حوالے سے دو تصورات کو پذیرائی حاصل ہے۔ نہ اسٹبلشمنٹ اور نہ ہی پی ڈی ایم حکومت فوری عام انتخابات میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اسٹبلشمنٹ کا خیال ہے کہ ایسا کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے کیوں کہ معاشی تبدیلی کے لیے سیاسی استحکام درکار ہے۔ مؤخر الذکر کا خیال ہے یہ اسے سیاسی طور پر زک پہنچائے گا تاوقتیکہ اسے انتخابات کی تیاری کے لیے وقت مل جائے۔ اس صورت میں اگر خان اپنی دھمکی پر عملی جامہ پہنانے کے لیے پیش قدمی کرتے ہیں تو دونوں مل کر انھیں میدان سے نکال باہر کریں گے۔ متعدد مقدمات کی سر پر لٹکنے والی تلوار چل سکتی ہے۔ ان میں سے کسی ایک میں بھی الیکشن لڑنے سے نا اہلی کی سزا ہو سکتی ہے۔ ضرورت پڑی تو فوجداری مقدمہ بھی چل سکتا ہے۔ قید و بند کی سزا بھی خارج از امکان نہیں۔
عمران خان سنگین غلط فہمی کا شکار ہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ جنرل باجوہ پر کھلے عام حملے کر کے وہ اسٹبلشمنٹ میں تقسیم کے بیج بو رہے ہیں یا جنرل عاصم منیر پر حملہ نہ کر کے وہ نئے آرمی چیف کا دل جیت رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسٹبلشمنٹ اپنے سابق آرمی چیف کی ساکھ کا تحفظ کرنے اور اپنے ادارہ جاتی مفادات کے دفاع کے لیے متحد ہے، جیسا کہ اس نے ماضی میں کئی مواقع پراس کا مظاہرہ کیا ہے۔ خان بھی غلطی پر ہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ فوج کی نئی قیادت پر دباؤ ڈال کر ان افسران کو برطرف کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں جن کا نام مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط میں لکھا ہے۔
عمران خان کا تماشا ختم ہو چکا۔ اب وہ یا تو آئینی اصولوں کے مطابق کھیلیں۔ پارلیمنٹ میں واپس آ جائیں اور اگلے انتخابات کے شیڈول کے مطابق ہونے کا انتظار کریں، یا پھر نواز شریف اور شہباز شریف کی طرح نا اہلی اور ممکنہ قید کا سامنا کر نے کے لیے تیار رہیں تاکہ دونوں کو یکساں میدان میسر آ سکے۔

بشکریہ: فرائیڈے ٹائمز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم : معجزے روز نہیں ہوتے
Next Article حفیظ جالندھری کی 40 ویں برسی کل منائی جائے گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.