کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 میں اضافی مسافروں کے سوار ہونے کے باعث 7 مسافر 3 گھنٹے سے زائد کی پرواز کے دوران کھڑے رہنے پر مجبور رہے، جو فضائی سفر کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق بوئنگ 777 ایئر کرافٹ میں جمپ سیٹس کے ساتھ 409 نشستوں کی گنجائش ہوتی ہے، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 میں 416 مسافر سوار تھے۔
فیس بک کمینٹ