اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لعل شہباز کے مزار پر سکیورٹی وفاقی نہیں صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ سیہون خودکش حملے کے بعد ہونے والے اجلاس میں ہمیں صرف یہ بریفنگ دی گئی کہ دھماکے میں کتنے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ ‘جب میں نے سندھ کے چیف سیکریٹری سے سکیورٹی کے حوالے سے سوال کیا تو ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا، چودھری نثار نے سوال کیا کہ ‘کیا ہماری وجہ سے وہاں واک تھرو گیٹس فعال نہیں تھے یا بجلی نہ ہونے کے ذمہ دار بھی ہم تھے؟’
فیس بک کمینٹ