اہم خبریں

ریپ کیس کا شہرت یافتہ عرفان اللہ مروت پی پی میں شامل : بینظیر کی بیٹیوں کا احتجاج

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان اللہ مروت کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بینظیر بھٹو کی بیٹیوں بختاور اور آصفہ بھٹو نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ ’بیمار ذہنیت کے لوگوں کو جیل میں سڑنا چاہیے اور ایسے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے قریب بھی نہیں آنا چاہیے۔ جس پارٹی کی سربراہی ایک خاتون نے کی ہو اس میں ایسے لوگوں کی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ اس فیصلے پر آصفہ بھٹو نے بھی اظہار ناپسندیدگی کیا۔ آصفہ بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، پارٹی کی بنیادی اقدار میں خواتین کا احترام شامل ہے اور مروت کا کردار اس کے منافی رہا ‘ واضح رہے کہ عرفان اللہ مروت نے گزشتہ روز کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
عرفان اللہ مروت سابق صدر غلام اسحاق خان کے داماد ہیں ان پر 1990 جام صادق علی کی وزارت اعلیٰ کے دوران وینا حیات اور پی پی کی دیگر خواتین کارکنوں کے گینگ ریپ کا الزام لگایا گیا تھا

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker