لاہور : تحریکِ لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور آسیہ بی بی کے مقدمے میں نظر ثانی کی اپیل پر حکومت اعتراض نہیں کرے گی۔اس پانچ نکاتی معاہدے کے بعد تحریکِ لبیک پاکستان ملک بھر میں اپنے احتجاج کو ختم کر دے گی۔معاہدے کے مطابق آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف مظاہروں میں اگر کوئی ہلاکتیں ہوئی ہیں تو ان کے بارے میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ہیں اُن افراد کو فوری رہا کیا جائے گا۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔معاہدے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری، صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پیر محمد افضل قادری اور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک محمد وحید نور نے دستخط کیے ہیں۔
فیس بک کمینٹ