ٹورانٹو : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ آسیہ بی بی اب اپنے شوہر، دو بیٹیوں اور ایک ایسی پوتی کے ساتھ مل چکی ہیں جسے اب تک وہ نہیں دیکھ پائی تھیں۔ شان تاثیر کینیڈا میں مقیم ہیں۔ اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں چلنے لگی ہیں کہ شان تاثیر نے سی این این کو کنفرم کیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان چھوڑ کر کینیڈا جا چکی ہے۔کئی مشہور شخصیات نے بھی یہ ٹویٹ کیا کہ شان تاثیر کے مطابق آسیہ بی بی پاکستان چھوڑ کر کینیڈا جا چکی ہے۔ایک صارف جاوید سومرو نے ٹویٹ کیا ”مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شان تاثیر نے سی این این کو کنفرم کیا کہ آسیہ بی بی اب کینیڈا میں اپنی فیملی کے ساتھ ہے۔ کیا اس کے بارے میں دوسرے ذرائع کنفر کر سکتے ہیں؟ “شان تاثیر نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میرا مطلب یہ نہیں تھا۔ آسیہ پاکستان میں ہے“
( بشکریہ : ہم سب )
فیس بک کمینٹ