دبئی: یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دبئی ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز ٹیم 312 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے مجموعی طور پر میچ میں 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور اس طرح انہوں نے ایک میچ میں 14 وکٹیں لینے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ میچ میں حسن علی نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ بلال آصف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
فیس بک کمینٹ