Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حبیب خواجہ»اندلسی وزیراعظم المنصور اور عمران خان میں مماثلت۔۔ حبیب خواجہ
حبیب خواجہ

اندلسی وزیراعظم المنصور اور عمران خان میں مماثلت۔۔ حبیب خواجہ

ایڈیٹرنومبر 27, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مسجد قرطبہ کے صحن میں بیٹھا ایک طالبعلم اپنے خیالوں میں عجیب مگن تھا ، انتہا کی سنجیدگی اس کے چہرے سے عیاں تھی ۔ اس کے دیگر دوست جو وہیں کھیل کود میں مشغول تھے ، اچانک انکی اس پر نظر پڑی ۔ ایک نے اچانک سوال داغا ، ”عامر تم کس دنیا میں کھو گئے ہو“ ؟ دوسرے نے شوخی سے کہا عامر دن کے خواب دیکھ رہا ہے ۔
سنجیدگی میں ڈوبے اپنے خیالوں کے بارے میں اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایا : ” ایک دن میں اندلس کا وزیراعظم بننے جا رہا ہوں ، اندلس کو درپیش مسائل کو اپنے دور حکومت کے دوران حل کرنے کیلیے میں سوچ و بچار میں مصروف تھا ” – یہ سنتے ہی دوستوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا ۔ مستقبل کے وزیراعظم نے غصے سے انہیں چپ کرایا اور کمال شاہی جلال سے کہا کہ وہ مناصب بتاؤ جو تم لوگ میرے دورِ وزارتِ عظمی میں حاصل کرنا چاہو گے ۔ ہنسی تھمی ، دوستوں نے چہروں پہ سنجیدگی طاری کی اور ایک نے شہر کا قاضی بننے کی خواہش کی ، دوسرے نے داروغہ بننا چاہا ، تیسرے نے باغات کی نگرانی میں دلچسپی لی جبکہ چوتھے نے بدستور غیر سنجیدگی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہی جلال کو یوں غضب ناک کیا : "جب کبھی یہ انہونی ہو کہ تم بادشاہ بنائے جاؤ تو میں چاہوں گا کہ میرا چہرہ سیاہ کر کے گدھے پر بٹھا کر پورے قرطبہ کا گشت کرایا جائے” ۔
تاریخ گواہ ہے کہ آخرالذکر نے آخر ایک دن اپنی مجوزہ سزا پائی ۔ وہ یوں کہ محمد ابی عامر المنصور جب وزیراعظم بنا تو اس کے بچپن کے گستاخ اور بدتمیز ساتھی کو گدھے پر سوار کر کے بچوں کے بڑے جلوس میں قرطبہ بھر کا گشت کرایا گیا ۔ آخر یہ انہونی ممکن ہوئی کیسے ؟
ابی عامر پڑھائی سے فارغ ہوا تو اس نے شاہی محل کے باہر ڈیرہ ڈالا اور معاش کیلیے عرضی نویسی شروع کر دی ۔ وکیل کا بیٹا تھا ، بلا کا ذہین تھا ، جو بھی عرضی لکھتا ، بہترین اسلوب کیوجہ سے شرفِ قبولیت پاتی ۔ یہاں تک کہ علاقہ میں شہرت ہو گئی کہ وکیل کا بیٹا جس کی بھی عرضی لکھتا ہے ، وہ عرضی دربار میں منظور ہوتی ہے ۔ آخر ایک دن بادشاہ کو بھی محسوس ہوا کہ خاص قرینے سے عرضی لکھنے والا نا معلوم عرضی نویس اس کے دل میں گھر کر چکا ہے ۔جلد ہی اندر بلا لیا گیا اور شاہی خطوط نویسی پر مامور ہوا ۔ دربار میں داخلہ تو بس ایک بہانہ بنا ۔ کمال کی ذہانت سے دربار کے درجات اس کیلیے بلند ہوتے گئے ۔دربار میں دوستیاں کیں اور حلیف بنائے جبکہ حرم میں ہمدردیاں پائیں اور آشنائیاں استوار کیں یہاں تک کہ تمام رکاوٹیں ہٹتی چلی گئیں اور ایک دن اندلس کا طاقتور ترین وزیراعظم بننے میں کامیاب ہو گیا ۔ جسے دنیا ایک مدبر حکمران کے طور پر جانتی ہے ۔ابی عامر کے بائیس سالہ دور میں اندلس نے ترقی کی وہ رفعتیں حاصل کیں جن کا اس سے قبل اندلس کا عظیم حکمران خلیفہ عبدالرحمن سوم صرف خواب ہی دیکھ سکا تھا ۔اس نے تقریباً ساٹھ جنگیں کیں اور سب میں فتوحات حاصل کیں اور یوں "المنصور” یعنی فاتح کے نام سے مشہور ہوا -۔اسپین کی ایک بلند پہاڑی چوٹی اس کے نام کی نسبت سے ” المنصور” کے نام سے آج بھی جانی جاتی ہے ۔
اس سچے تاریخی واقعے کے بعد آج کا نیا حوالہ پیش کرونگا جس میں المنصور سے کافی مماثلت پائی جاتی ہے ۔ ایک ایسی شخصیت جس کے طریقہءِ سیاست سے ہزار اختلافات کے باوجود ماننا پڑے گا کہ اس نے ابی عامر کی طرح کئی خواب دیکھے اور ہر خواب کی تعبیر اپنی بلندیءِ پرواز ، اور جہدِ مسلسل کے ذریعے حاصل کی اور نا ممکنات کو ممکن بنایا جبکہ خود پر ہونے والی ہر تنقید و استہزاء کو باطل ثابت کر دکھایا ۔ یہ شخصیت ہے نو منتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی جس نے کرکٹ چیمپئن بننے کا خواب دیکھا اور انتہائی مخدوش حالات میں جب گیم تقریباً ہاتھ سے نکل چکی تھی ، اسکی تعبیر حاصل کی ۔ ماں کینسر سے اللہ کو پیاری ہوئی کہ کینسر کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا اور پاکستان میں جدید کینسر ہسپتال بنانے کا خواب دیکھا ۔لوگ اس پر ہنستے تھے ، مگر اس نے جو چاہا ، حاصل کر دکھایا ۔
بائیس سال کی مسلسل سیاسی جدوجہد ہرگز آسان نہیں تھی ، جس کے دوران گڑے مردے نکالے گئے ۔ کہا گیا کہ اس کے ہاتھ پر تو وزارت عظمی کی لکیر ہی نہیں ، مگر اسکی استقامت کے سامنے ہر کنکریٹ کی دیوار ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی ۔
اس نے تقریباً ہر ناممکن کو ممکن بنایا ، اندلس کے المنصور کی طرح ناقدین و مخالفین کو ساتھ ملاتا رہا اور اپنا راستہ صاف کرتا گیا ۔ یہانتک کہ آخر کار اس کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ، نہ اسکے ہاتھ پہ وزارت عظمی کی لکیر تھی نہ وہ چوہدری یا نمبردار کا بیٹا تھا ۔ بنی عامر کی طرح اس نے بھی خواب بینی ، لگن اور جُہدِ مسلسل سے انہونی کو ممکن بنایا ۔ فوج اور قانون کا ساتھ تو بس بہانے بن گئے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھٹو صاحب کے 100 دن کیسے تھے ؟ عاصمہ شیرازی
Next Article نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سےشکست :یاسر شاہ نے عمران کا ریکارڈ برابر کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 28, 2026

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.