لاہور : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 149 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔تاہم کوئٹہ کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے ۔ٹورنامنٹ کا فائنل یک طرفہ رہا اور پورے میچ میں پشاور کی ٹیم چھائی رہی۔ تماشائیوں کو فائن میں وہ میچ دیکھنے کو نہیں ملا جس کی وہ توقع لے کر آئے تھے ۔ سٹیدیم کے اندر اور باہر سخت ترین حفاظتی نتظامات کئے گئے تھے ۔
فیس بک کمینٹ