راولپنڈی : پاک افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی میں افغانستان کی جانب سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 5 اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات پاکستان کی تین چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے جن میں نائیک ثناء اللہ، نائیک صفدر، سپاہی نیک محمد، سپاہی انور اور سپاہی الطاف شامل ہیں۔جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
فیس بک کمینٹ