غزہ: ایک فلسطینی خاتون 40 سال کی عمر میں 69 بچوں کی ماں بننے کے بعد زچگی کے دوران انتقال کر گئی، تاہم اس نے سب سے زیادہ بچوں کی ماں بننے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون سے پہلے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں روس کی مسز ویسیلویا کا نام سب سے زیادہ بچوں والی ماں کے طور پر درج ہے ۔ اس کے بچوں کی تعداد بھی 69 ہے اور اس نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین اور 4 بار چار چار بچے جنم دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی خاتون کے شوہر نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس نے بتایا کہ اس کی بیوی اتوار کو غزہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی۔
فیس بک کمینٹ