اسلام آباد : حکومت اور ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان فوجی عدالتوں میں 2 سالہ توسیع پر اتفاق کے بعد بالآخر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سالہ توسیع پر رضامند ہوگئی۔ اس سے قبل 28 فروری کو پیپلز پارٹی کے علاوہ ملک کی دیگر تمام بڑی جماعتیں فوجی عدالتوں کی 2 سالہ توسیع پر متفق ہو چکی تھیں، اس اجلاس میں پیپلز پارٹی نے شرکت نہیں کی تھی۔
فیس بک کمینٹ